Tag: super league

  • پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28اکتوبر سے پشاوروضلع خیبربیک وقت شروع ہوگا، ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی

    پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28اکتوبر سے پشاوروضلع خیبربیک وقت شروع ہوگا، ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی

    پشاور(سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹرریاض آفریدی کی خواہش اورکاوشیں رنگ لے آئیں صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑااورمیگا پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28اکتوبر سے مردان،پشاوروضلع خیبرمیں بیک وقت شروع ہورہاہے جس میں ملک کی بارہ بہترین ٹیمیں شرکت کرررہی ہیں۔ ایونٹ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ان خیالات کااظہارسابق ٹیسٹ کرکٹروچیف ایگزیکٹوپختونخوا سپر لیگ ریاض خان آفریدی نے پشاورمیں پریس کانفرنس سے اپنے خطا ب میں کیااس موقع ان کے ہمراہ ڈائریکٹرآرگنائزنگ ٹیم ثابت خان،منیجر عمران اللہ اورمحمد امین بھی موجود تھے ۔

    ریاض آفریدی نے بتایاکہ میری شدید خواہش تھی کہ اپنے کھلاڑیوں خاص کرینگسٹرز کے لیے ایک عمدہ قسم کی سپرلیگ کرکٹ کپ کاانعقاد کروں اوران کوعمدہ پلیٹ فارم فراہم کروں جس میںالحمداللہ کامیابی یقینی ہوچکی ہے انہوںنے ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ء کرتے ہوئے بتایاکہ کل بارہ ٹیموں کودومختلف گرو پ میں تقسیم کیاگیاہے ہرگروپ سے دوٹیمیں سیمی فائنل کھیلے گی فائنل کی تاریخ کافیصلہ بعد میں کیاجائے گابارش ودیگروجوہات کی بناء پر ملتوی ہونے والے میچزکافیصلے آرگنائزنگ کمیٹی کرے گی۔جبکہ ہرمیچ کے لیے پی سی بی کوالیفائنڈ ایمپائرز کی خدمات حاصل کی جائیںگی انہوں نے بتایاکہ ہم نے انٹری فیس دیڑھ لاکھ رکھی ہے فاتح ٹیم کوچمچماتی ٹرافی وچھ لاکھ روپے نقد،رنرزا پ ٹیم کوتین لاکھ کاانعام دیاجائے گا۔مین آف دی میچ ،بیسٹ پلیئر،وکیپر،بلے بازوباولرز کے لیے بھی انعامات رکھے گئے ہیںانہوں نے بتایاکہ پورے ملک سے ٹیمیں آرہی ہے جنہوں نے اپنی کنفرمیشن کرادی ہے سب ٹیموں کے لیے ہم نے بہترین رہائشی،سیکورٹی،وکھانے پینے کاعمدہ انتظام بھی پلان کردیاہے کسی بھی کھلاڑی کوکسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی میچز جمرود وسربند پشاورمیں کھیلئے جائیںگے ریا ض آفریدی نے آخرمیں بتایاکہ کل 21اکتوبرکومردان میں ایک رنگارنگ تقریب میں تمام ٹیموں کوکٹس دیے جائیں گے۔

  • شعیب اختر نے کس خواہش کا اظہار کردیا؟

    شعیب اختر نے کس خواہش کا اظہار کردیا؟

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میری شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی لیگ میں مقبولیت میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پی ایس ایل میں مزید دو نئی ٹیمیں شامل کرے اور اب اگر وہ دیکھیں کہ شعیب اختر بولی میں بیٹھا ہے تو انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ایک ٹیم کی ملکیت مجھے ملے۔

    میں شاید وہ کھلاڑی ہوں جسے ناصرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ لوگ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور میں پی ایس ایل کے برانڈ کو پوری دنیا میں پھیلانے کے علاوہ دنیا کے تمام حصوں سے سرمایہ کاری بھی لاؤں گا۔44 سالہ شعیب اختر نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ جیسے اداکار کو ایک ٹیم بیچی تاکہ اپنی لیگ کی شہرت میں اضافہ کر سکیں۔ اس سے قبل رواں مہینے انہوں نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں راولپنڈی کی ٹیم شامل کرانے کیلئے مہم چلائیں۔

  • وکٹ حاصل کرنےکےبعد تبریز شمسی کاخوشی منانے کامنفرد انداز

    وکٹ حاصل کرنےکےبعد تبریز شمسی کاخوشی منانے کامنفرد انداز

    جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) میں ساؤتھ افریقا کے اسپن بولر تبریز شمسی کا وکٹ کے بعد جشن منانے کا منفرد انداز مقبول ہوگیا۔ساؤتھ افریقا میں جاری لیگ میں دلچسپ میچز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے فاتحانہ انداز بھی مشہور ہورہے ہیں۔پارل را کس کی جانب سے کھیلتے ہوئے تبریز شمسی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈیوڈ ملر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار ایسے منفرد انداز میں کیا، جیسے کوئی جادوگر اپنا جادو دکھاتا ہے۔انہوں نے ہاتھ میں موجود رومال سے لکڑی نکال کے دکھائی

    اس جادوئی انداز کو تماشائیوں نے خوب سراہا۔29 سالہ اسپنر نے سرخ رنگ کا رومال نکال کر اُسے چھڑی میں تبدیل کردیا۔تبریز شمسی اس سے پہلے بھی میچوں میں حریف کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی اسٹائل سے خوشی کا اظہار کرچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبریز شمسی کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تبریز شمسی ۔ جادوگر کرکٹر‘‘ایک اور صارف نے کچھ اس انداز میں تبصرہ کیا ’’تبریز شمسی: پارٹ ٹائم کرکٹر ۔ فل ٹائم جادو گر‘‘کرکٹ اعداد و شمار کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مظہر ارشد نے لکھا کہ ’’تبریز شمسی کا جشن منانے کا انداز کچھ دیوانہ پن جیسا ہے۔یہ سب کچھ اپنی جگہ لیکن تبریز شمسی کی جادو گری کے باوجود اُن کی ٹیم پارل راکس ڈربن ہیٹ سے شکست کھا گئی۔ ڈربن ہیٹ نے 197 رنز کا ہدف سات گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔

error: Content is protected !!