Tag: swat

  • گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، ایاز خان

    گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، ایاز خان

    پشاور(سپورٹس رپورٹر) ۔۔ گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، ان خیالات کا اظہار سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ ایاز خان نے گذشتہ روز پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لیاری، کوئٹہ اور چمن کے بعد سوات ملک کا واحد علاقہ ہے جس میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے کئی جونیئر کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے دوہا پراپرٹی اینڈ بلڈر اسلام آباد کے محمد عبدالمالک کا پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ کو سپانسر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں اور کوششوں کے باعث یہ کھیل سوات میں ترقی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد عبدالمالک کی کوشش ہے کہ ایسے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے
    انہوں نے کہا کہ پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ جاری ہے جس میں چار ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں، جن میں سوات یوتھ وائٹ، سوات یوتھ اورنج، سوات یوتھ بلیو اور سوات یوتھ بیلو شامل ہیں،ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی،

  • انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کانجو سوات میں بلٹ پروموشن کا پرگرام کاانعقاد

    انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کانجو سوات میں بلٹ پروموشن کا پرگرام کاانعقاد

    سوات(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخواتائیکوانڈو ایسو سی ایشن کی نگرانی سوات ریجن تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کانجو سوات میں بلٹ پروموشن کا پرگرام کاانعقادکیاگیا۔

    جس میں بڑی تعداد میں مختلف ایجزگروپ کے مردوخواتین مقامی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پرخیبر پختنون تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری وقار افریدی اورایاز نائیک سیکرٹرٹری جنرل سوات ریجن تائیکوانڈو ایسو سی ایشن بھی موجود تھے

error: Content is protected !!