Tag: Tri-series

  • یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

    یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

    یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

    دبئی: (ویب ڈیسک) یو اے ای نے سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اوپننگ بلے باز محمد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    واضح رہے کہ سیریز میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں، سہ فریقی سیریز 9 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کو تیاری کا مثالی موقع فراہم کرے گی۔

    سکواڈ ; محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان یو اے ای کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    سہ ملکی سریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلم سن 133 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، ڈیون کونوے نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 بنائے، اننگز کا آغاز ہوا تو پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے اور جیسن سمتھ کے درمیان دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بنائے گئے بعدازاں جیسن سمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے، انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے، میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز سکور نہیں کیے تھے۔

    دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کائل ویرین محض 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، کائل ویرین کی جلد وکٹ گرنے کے بعد میتھیو بریٹزکے اور ویان مولڈر کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز جوڑے گئے جس سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

    میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کے بعد ویان مولڈر 64 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ سینوران موتھو سیمی دو رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورورکی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مائیکل بریسویل ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم میں رچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کیپ دی گئی۔

    واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ ٹیم میں ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

    نیوزی لینڈ: ڈیون کون وے، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، بین سیئرز، میٹ ہنری، ول اورورک۔

    جنوبی افریقہ: ٹیمبا باوما (کپتان)، میتھیو بریٹزکے، جیسن اسمتھ، کائل ویرین، ویان مولڈر، میہلالی مپونگوانا، سینوران متھوسمی، ایتھن بوش، جونیئر ڈالا، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی۔

error: Content is protected !!