Tag: trials

  • چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے ٹرائلز کا اعلان

    چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے ٹرائلز کا اعلان

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 16 نومبر کو ہوں گے۔

    ملک بھر سے باصلاحیت اور بہتر ین کھلاڑیوں کے انتخاب کی غرض سے پی سی بی نے مختلف شہروں میں ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرائلز کی نگرانی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کریں گے۔

    صرف یکم ستمبر 2004 یا اس کے بعداور یکم ستمبر 2007 سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو ہی ان ٹرائلز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ خواہشمند کھلاڑی 13 تا 16 نومبر تک ٹرائلز کے لیے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
    رجسٹریشن کے لیے فارم یہاں سے حاصل کریں:
    https://www.pcb.com.pk/downloads/Registration-Form-for-U-16-Trials-updated.docx
    آن لائن فارم یہاں دستیاب ہے:
    https://forms.pcb.com.pk/index.php/u16-trials/
    مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو اپنے فارم ان ای میل ایڈریس پر بھجوانے ہوں گے:
    بلوچستان: hassan.ahmed@pcb.com.pk
    سنٹرل پنجاب: mansoor.ali1@pcb.com.pk
    خیبرپختونخوا: zain.ulabideen@pcb.com.pk
    ناردرن: syed.afrasayab@pcb.com.pk
    سندھ: muhammad.ahsan1@pcb.com.pk
    سدرن پنجاب: ali.hamza@pcb.com.pk

    ٹرائلز پرآنے والے کھلاڑیوں کے لیے اپنے ٹرائلز فارم اور بے فارم کی اوریجنل کاپیز ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔

    شرکاء کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر یہ تمام ٹرائلز کوویڈ 19 کےلیےتیار کردہ سخت پروٹوکولز میں منعقد ہوں گے۔ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کو سفید شرٹ اور ٹراؤز رمیں تشریف لانا ہوگا۔

    یہ ٹرائلز دو مرحلوں میں لیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں سلیکٹرز 40 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔بعدازاں ان 40 کھلاڑیوں میں سے حتمی 20 رکنی اسکواڈ کی تشکیل کے لیے فائنل ٹرائلز لیے جائیں گے۔

    یہ فائنل ٹرائلز ان مقامات پر لیے جائیں گے؛بلوچستان ایسوسی ایشنز کے لیے ٹرائلز بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،سنٹرل پنجاب کے لیے ایل سی سی اےگراؤنڈ لاہور،خیبرپختونخوا کے لیے اسپورٹس کمپلیکس مردان، ناردرن کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی، سندھ کے لیے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی اور سدرن پنجاب کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں ہوں گے۔

    کوویڈ 19 پروٹوکولز برائے ٹرائلز:

    • بلے کے علاوہ کھیلنے کے کسی سامان کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا
    • کھلاڑیوں کو ہر وقت ایک دوسرے سے چھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا
    • وینیو پر داخلے سے قبل شرکاء کا بخار چیک کیا جائے گا، کوویڈ 19 کی علامات کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ وینیو میں تشریف نہ لائیں
    • گیند پر تھوک کااستعمال کرنا منع ہوگا
    • ماسک کے بغیر وینیو میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

  • انڈر 19 ٹرائلز کے لیے 291 نوجوان کرکٹرز کو مدعو کرلیا گیا

    انڈر 19 ٹرائلز کے لیے 291 نوجوان کرکٹرز کو مدعو کرلیا گیا

    • یہ ٹرائلز 11 سے 19 ستمبر تک ایبٹ آباد، کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور راولپنڈی میں جاری رہیں گے

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ چھ ایسوسی ایشنز کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کے لئے 291 نوجوان کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

    ٹرائلز کا یہ سلسلہ 11 سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ان ٹرائلز کی نگرانی چار رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ کمیٹی میں سلیم جعفر، ثناءاللہ بلوچ، وجاہت اللہ واسطی اور توفیق عمر شامل ہیں۔ اس موقع پر تمام ٹیموں کے کوچز اور اسسٹنٹ کوچز بھی سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے۔ ٹرائلز کے بعد قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

    یہ ٹرائلز تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اہم سینٹرز میں 2,2 روز تک منعقد کروائے جارہے ہیں۔ سدرن پنجاب اور خیبر پختونخوا کی انڈر 19 ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹرائلز 11 اور 12 ستمبر تک بالترتیب ملتان اور ایبٹ آباد میں ہوں گے۔

    سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی انڈر 19 ٹیموں کے لیے بالترتیب ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں دو روزہ ٹرائلز 14 اور 15 ستمبر کو ہوں گے۔ اسی طرح سندھ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائلز 17 سے 18 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

    بلوچستان انڈر 19 ٹیم کے لیے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں شیڈول دو روزہ ٹرائلز18 اور 19 ستمبر کو لیے جائیں گے۔

    مندرجہ ذیل بیان کیے گئے معیار کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے:

    • جنہوں نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کی ہو
    • جنہوں نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں منعقدہ انڈر 19 ٹورنامنٹس کھیلے ہوں
    • جنہوں نے ڈومیسٹک سیزنز 19-2018 اور 18-2017 میں منعقدہ انڈر 16 ٹورنامنٹس کھیلے ہوں
    • انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 19-2018 میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی

    اس دوران کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا۔ جس میں داخلی راستوں پر بخار چیک کرنا، گراؤنڈ کے باہر موجود کھلاڑیوں کا اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنا اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ کھیل کے سامان کے تبادلے یا گیند پر تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    قومی انڈر 19 ایک روزہ ٹورنامنٹ اور قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹس 13 اکتوبر سے 29 نومبر تک لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔

  • ملک سپورٹس کرکٹ کلب کے انڈر16 اور انڈر13 ٹرائلز 20 جولائی کو منعقد ہونگے

    ملک سپورٹس کرکٹ کلب کے انڈر16 اور انڈر13 ٹرائلز 20 جولائی کو منعقد ہونگے

    پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ملک سپورٹس کرکٹ کلب پشاور کے زیراہتمام انڈر16 اورانڈر13 کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 20 جولائی کو صبح دس بجے ملک کرکٹ اکیڈمی رنگ روڈ پشاورمیں منعقد ہونگے ،ملک سپورٹس کرکٹ کلب کے صدر ملک فرمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے مطابق تمام فل ممبر ز کیلئے انڈر16 اور انڈر13 کرکٹ کی سرگرمیاں لازمی قرار دیاگیا ہے

    اس سلسلے میں ملک سپورٹس کرکٹ کلب انڈر16 اور انڈر13 کی ٹیموں کیلئے اوپن ٹرائلز بیس جولائی صبح دس بجے ملک کرکٹ اکیڈمی پشاورمیں منعقد ہونگے ۔ٹرائلز پی سی بی لیول ٹو کوچ فرسٹ کلاس کرکٹر فواد علی ، اکرام خان ، جانس خان ، عبدالرحیم ، ظہیر اﷲ،اور ہدایت خان کے زیرنگرانی منعقد ہونگے ۔ ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کیلئے ایک ہفتے کا فری کوچنگ کیمپ عید کے فوراً بعد لگایا جائیگا۔

  • بہاولپور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز دومارچ کو منعقد ہونگے

    بہاولپور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز دومارچ کو منعقد ہونگے

    بہاولپور (سپورٹس لنک رپورٹ)محمد جمیل کامران ڈاریکٹرر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کواڈینیٹرر جنوبی پنجاب ڈس ایبلڈ کرکٹ کے مطابق ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ 2020 کے لیے بہاولپور ریجن کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز دو مارچ بروز سوموار دن گیارہ بجے ڈرنگ کرکٹ اسٹیڈیم بہاولپورمیں منعقد ہونگے

    ٹرائلز میں بہاولپور ریجن سے تعلق رکھنے والے ڈس ایبلڈ کھلاڑی حصہ لینگے.ٹرائلز میں شامل کھلاڑی اپنی چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ محمد منظور لطیفی سے رابطہ کریں گے. ان ٹرائلز کی نگرانی محمد جمیل کامران کریں گے جبکہ سلیکشن کمیٹی مرغوب عالم.زبیر سلیم.اور حسن جمیل پر مشتمل ہوگی.

  • نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ کیلئے اسلام آباد کی ٹیم کے ٹرائلز کل شالیمار کرکٹ اکیڈمی اسلام آباد میں ہونگے

    نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ کیلئے اسلام آباد کی ٹیم کے ٹرائلز کل شالیمار کرکٹ اکیڈمی اسلام آباد میں ہونگے

    اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ کیلئے دیگر شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد جاری ہیں۔ اسلام آباد ریجن میں 26فروری 2020بروز بدھ دوپہر 3بجے شالیمار کرکٹ اکیڈمی F-8میں ٹرائلز کاانعقادکیا گیا ہے۔

    اسلام آباد اور اس کے دیگر اطراف کے تمام ڈس ایبلڈ کرکٹرز، وائٹ کٹ پہن کر اور قومی ڈس ایبلیٹی شناختی کارڈ کے ہمراہ شالیمار کرکٹ اکیڈمی F-8میں کوآرڈینٹر راجہ طاہر کو رپورٹ کریں۔ ملک ایوب اعوان اسلام آباد پولیس مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سلیکشن کمیٹی و کو آرڈینٹر رئیس قندانی، بابر سلیم اور راجہ طاہر کی زیر نگرانی میں ٹرائلز لیے جائینگے۔

error: Content is protected !!