Tag: twitter

  • راشد خان کی مداح خاتون کا پیغام

    راشد خان کی مداح خاتون کا پیغام

    پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان اپنے قومی فرائض کی وجہ سے اپنے وطن افغانستان واپس چلے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں موجود ان کے مداح اداس ہیں۔ایسے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان کی ایک خاتون مداح نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔خاتون کے ہاتھ میں ایک پوسٹر ہے جس پر راشد خان کی تصاویر شائع ہیں جبکہ پوسٹر پر بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا مشہور ڈائیلاگ لکھا ہوا تھا۔پوسٹر پر لکھا تھا کہ تسی جارے او، تسی نہ جائو ناں، خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میچ میں میرا پوسٹر بہت مقبول ہوا۔خاتون مداح کی محبت کا جواب دیتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ محبت اور سپورٹ کے لیے آپ کا بہت شکریہ، انشا اللہ میں جلد واپس آں گا۔واضح رہے کہ راشد خان نے 19 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف رواں سیزن میں اپنا آخری میچ کھیلا۔

  • آرام کرو لالا، اس عمر میں یہ عشق آسان نہیں ، شعیب اختر

    آرام کرو لالا، اس عمر میں یہ عشق آسان نہیں ، شعیب اختر

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام جاری کردیا۔سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے 41 سالہ قومی کرکٹر شاہد آفریدی کو کچھ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آرام کرو لالا، اس عمر میں یہ عشق آسان نہیں ہے۔

    سابق کرکٹر کے دلچسپ ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

error: Content is protected !!