Tag: world

  • علیم ڈار سٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

    علیم ڈار سٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی امپائر علیم ڈار سابق ویسٹ انڈین امپائر سٹیوبکنر کے ریکارڈ 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ۔3 بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے سابق مشہور زمانہ امپائر سٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا ، انہوں نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لارڈز،لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سر انجام دیا تھا اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعرات سے پرتھ میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے ۔

    51 سالہ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں اور یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ان کا عالمی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین لیجنڈ برائن لارا کو 400رنز سکور کرتے دیکھنا اور جنوبی افریقہ کو جوہانسبرگ میں آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ434رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے دیکھنا ان کے کیریئر کے تاریخی لمحات تھے ۔

    206 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹونٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار نے پی سی بی اور اپنے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کا شکریہ ادا کیا۔علیم ڈار نے آئی سی سی کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ کی بدولت ہی یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوا ہوں۔

  • نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کیا تاریخ رقم کرڈالی؟

    نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کیا تاریخ رقم کرڈالی؟

    برسبین(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔16 سال 279 دن کے‎ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آسٹریلوی سرزمین پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے ، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے آئین کریگ کے پاس تھا۔

    نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی

    برسبین میں نسیم شاہ کو پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کیپ پہنائی، اس موقع پر نسیم شاہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

    نسیم شاہ سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی آئین کریگ نے 17 سال 239 دن کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین پر ڈبیو کیا تھا۔پاکستان کی جانب ‎ نسیم شاہ سے قبل عاقب جاوید نے 17 سال 160 دن کی عمرمیں میلبرن ٹیسٹ کھیلا تھا۔فاسٹ بولر ‎ نسیم شاہ اپنی 17 ویں سالگرہ سے قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے ساتویں کھلاڑی ہیں۔

    نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی

    واضح رہے کہ پرتھ میں ٹور میچ کے دوران نسیم شاہ کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئی تھیں، اس موقع پر نسیم نے اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ٹور میچ میں حصہ لیا اور شاندار بولنگ سے مخالف ٹیم کے بیٹسمینوں پر اپنی دھاک بٹھائی۔

error: Content is protected !!