Tag: جرمانہ

  • جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر رابادا پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر رابادا پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    پورٹ الزبتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رابادا کو پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد دھکا دینے پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی اور جرمانہ کردیا گیا جبکہ میچ میں شاندار کارکردگی پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کگیسو رابادا کی جانب سے الزام کو ماننے سے انکار پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تین منفی پوائنٹس بھی دیے گئے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کو تین منفی پوائنٹس ملے جبکہ پہلے سے جاری تین پوائنٹس کو ملانے کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مشاورت کی جائے گی۔بورڈ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشنر کی تعیناتی تک رابادا بدستور معطل رہیں گے تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ ان کو اجازت دے تو وہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔کگیسو رابادا نے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرنے کے بعد پیش آنے والے واقعے پر جرم قبول کرلیا جس پر انھیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا اور ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا۔میچ ریفری جیف کرو کا کہنا تھا کہ ‘میرے فیصلے کے مطابق رابادا نے اسمتھ کو قصداً دھکا دیا تھا جو نامناسب تھا حالانکہ وہ اس سے بچ سکتے تھے اور میرے خیال میں واقعہ اتفاقی طور پر پیش نہیں آیا’۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ربادا نے کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ جشن مناتے ہوئے انہیں کندھا مارا اور جارحانہ رویہ بھی اختیار کیا تھا۔دوسری جانب کگیسو رابادا کا کہنا تھا کہ ‘یہ مایوس کن ہے حالا نکہ یہ میچ سے قبل ہونے والی میٹنگ کے ایک روز بعد ہوا تھا اور میں اپنے موقف کو تبدیل نہیں کروں گا لیکن میں لڑائی سے دو رہوں گا’۔خیال رہے کہ پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔

     

  • غصہ دکھانا افغان کرکٹر شہزاد کو مہنگا پڑ گیا

    غصہ دکھانا افغان کرکٹر شہزاد کو مہنگا پڑ گیا


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد پر 2 میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔زمبابوے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے میچ میں افغان بیٹسمین محمد شہزاد کیچ آئوٹ ہونے کے بعد جارحانہ موڈ میں آ گئے، انہوں نے زور سے اپنا بیٹ پچ پر مارا جس سے وکٹ خراب ہوئی۔آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس لیا اور شہزاد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر دو میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔یاد رہے کہ شہزاد نے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پوری میچ فیس سے محروم ہونا پڑا تھا اور انہیں تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے تھے۔

  • ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ،بھارتی کھلاڑی ہار برداشت نہ کرسکا

    ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ،بھارتی کھلاڑی ہار برداشت نہ کرسکا

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کھلاڑی نیما آرتھیو نے ان سیڈڈ پاکستانی کھلاڑی سے شکست کے بعد زمین پر ریکٹ مار کر توڑ دیا جس پر آئی ٹی ایف میچ نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

    اسلام آباد کے دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ کے میچ میں پاکستان کے ان سیڈڈ محمد شعیب نے نمبر تین سیڈ ڈبھارتی نیما آرتھیو کو حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی 6-1 اور6-2کی شکست دی جس پر نیما نے طیش میں آکر زمین پر ریکٹ مار کر توڑ دیا۔

    بھارتی کھلاڑی کی حرکت پر آئی ٹی ایف کے سپروائزر نے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔ کوالیفائر حٓذیفہ عبدالرحمان نے نمبر چھ سیڈ نعمان آفتاب کو زیر کیا۔ بوائز اور گرلز کے کوارٹر فائنل بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

    چیمپئن شپ میں یو کے، ملائشیا، بھارت، چائنیز تائی پے کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ٹاپ سیڈ احمد زیان نے پاکستان کے حمزہ بن ریحان کو، نمبر دو سیڈ ملائشیا کے سریشن درشن نے موسی چوہدری کو، حذیفہ عبدالرحمان نے نعمان آفتاب کو 6-3 اور 6-4 سے، چائنیز تائپے کے چینگ وائی چین نے زالان خان کو، تھائی لینڈ کے رتانن نے احمد اسجد کو، کینیڈا کے فیصل غوث نے سمیع زیب کو زیر کیا۔

    بوائز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں محمد نعمان اور وائی میتھیو کی جوڑی نے سمیع زیب اور سبحان سالک کو، چینگ وائی اور چو وین وائی کی جوڑی نے موسی چوہدری اور زالان خان کو، گرلز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ترکی کی مرت ایسیگل اور تغلوق دیمر کی جوڑی نے پاکستان کی شمزہ دراب اور بھارت کی ریارالا کو، ترکی کی اکسوسمرا اور بلجک صدف نے پاکستان کی ندا اکرم اور زارہ سلیمان کو زیر کیا۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کو جرمانہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کو جرمانہ

    امپائر کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ویرات کوہلی کو جرمانہ عائد کر دیا گیا،سینچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، کچھ دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو بھارتی کپتان نے امپائر مائیکل گف سے آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کی بار بار شکایت کی اور شنوائی نہ ہونے پر گیند کو غصے میں زمین پر دے مارا۔ بعد ازاں خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔آئی سی سی نے انہیں لیول ون کی خلاف ورزی پر 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور انکے کھاتے میں ایک منفی پوائنٹ شامل کیا۔

     

error: Content is protected !!