Tag: راس ٹیلر

  • راس ٹیلر کا ایک چھکا،تماشائی لکھ پتی بن گیا

    راس ٹیلر کا ایک چھکا،تماشائی لکھ پتی بن گیا

    آکلینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران کیوی تماشائی نے کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (41 لاکھ پاکستانی روپے) جیت لئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں چھکوں کی بارش کردی اور حریف ٹیم کو 244 رنز کا ہدف دیا ٗنیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں 18 چھکے لگائے۔میچ کے دور ان کیوی بلے باز راس ٹیلر کے ایک چھکے نے ایک تماشائی کو پل جھپکتے میں لکھ پتی بنا دیا، کیوی تماشائی نے میچ کے دوران قواعد و ضوابط کے مطابق راس ٹیلر کے بلے سے ٹکرا کر باؤنڈری سے باہر آنے والی گیند کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام کے حقدار پائے، جو پاکستانی روپوں میں 41 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے اپنے ملک کی جانب سے ٹی ٹوینٹی کی تیز ترین سینچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے بھی شامل تھے۔ کولن مونرو نے 33 گیندوں پر 76 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے بھی لگائے۔

     

  • نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی،محمد عامر کی حاضر دماغی کے چرچے

    نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی،محمد عامر کی حاضر دماغی کے چرچے

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تو میچ میں ہر کھلاڑی کا کردار ہی اہم تھا لیکن میچ کا ٹرننگ پوائنٹ راس ٹیلر کی وکٹ تھی جو محمد عامر کی حاضر دماغی اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملی۔

    پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز کی بیٹنگ جاری تھی اور اسے آخری پانچ اوورز میں 72 رنز بنانے تھے، ایسے میں نیوزی لینڈ نے پہلے اوور میں 17 رنز بنا لیے اور وکٹ پر موجود راس ٹیلر نے اگلے اوور میں چھکا لگا دیا جس سے یوں لگنے لگا کہ شاید میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گیا۔

    لیکن پھر راس ٹیلر کے لگائے گئے ایک شاٹ پر فاسٹ بولر محمد عامر کی ریویو کی اپیل نے پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ راس ٹیلر نے شاٹ لگایا اور گیند سیدھا وکٹ کے پیچھے موجود سرفراز احمد کے ہاتھوں میں گئی جسے انہوں نے کریز کی دوسری جانب رن آؤٹ کرنے کے لیے اچھال دیا لیکن گیند وکٹ کو چھوئے بغیر گزر گئی۔

    اسی موقع پر عامر نے ریویو لینے کو کہا، اس وقت کپتان سرفراز کو بھی سمجھ نہ آئی اور وہ سمجھے کہ شاید عامر فیلڈنگ میں رکاوٹ کا ریویو مانگ رہے ہیں لیکن معاملہ ‘کاٹ بی ہائینڈ’ کا نکلا اور ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ معلوم ہوا کہ گیند دراصل راس ٹیلر کے بلے کو چھو کر سرفراز کے ہاتھوں میں گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم بن چکی ہے۔

  • پاکستان کیخلاف فیصلہ کن معرکہ،کیوی سکواڈ میں دو تبدیلیاں

    پاکستان کیخلاف فیصلہ کن معرکہ،کیوی سکواڈ میں دو تبدیلیاں

    پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے لئے میزبان نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ کولن منرو ان فٹ ہو کر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور اہم میچ سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا ہے۔

    جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ راس ٹیلر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں دوسری تبدیلی گلین فلپس کی شکل میں کی گئی ہے، ان کی جگہ ٹام بلنڈل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!