Tag: سال

  • فیصل صالح حیات نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا

    فیصل صالح حیات نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا

    لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) فیصل صالح حیات گروپ نے تین سال بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا۔ فیفا کی جانب سےعائد پابندی بھی ایک ماہ میں اٹھا لی جائے گی۔

    لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیصل صالح حیات گروپ نے فیفا ہاؤس میں کام شروع کردیا ہے۔ نائب صدر سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ تین سالوں کا نقصان مہینوں میں پورا کرینگے۔ سیکرٹری پی ایف ایف احمد یار لودھی کا کہنا تھا کہ ابھی دفتر کے معاملات سنبھالے ہیں، جیسے ہی اکاؤنٹس فیڈریشن کو مل گئے فیفا کی جانب سے عائد پابندی بھی ختم ہو جائےگی۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فٹبال فیڈریشن کے 2015 میں ہونے والے انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے، سید فیصل صالح حیات کو بطور صدرعہدے پر بحال کیا تھا۔ عبوری ذمہ داریاں سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر کو چارج فوری طور پرفیصل صالح حیات کے سپرد کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 سال پہلے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات جب خراب ہوئے تو قومی ٹیم کی رینکنگ 167نمبر پر تھی۔

     

  • پاکستان سپر لیگ تھری،،،میچ فکسنگ سائے،،کرپشن کو روکنے کیلئے تیاریاں

    پاکستان سپر لیگ تھری،،،میچ فکسنگ سائے،،کرپشن کو روکنے کیلئے تیاریاں

    اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو ایک سال بیت گیا لیکن کرکٹ پر لگنے والے داغ کی تحقیقات اب تک مکمل نہ ہو سکی۔

    اب پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل تھری کو ہر طرح کے کرپشن سے محفوظ رکھنے کےلیے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ ٹو کے آغاز میں ہی ایک بھونچال آیا، جب اسپاٹ فکسنگ میں ملوث خالد لطیف اور شرجیل خان کو گھر بھیج دیا گیا، تحقیقات ہوئی، لمبا کیس چلا، دونوں کھلاڑیوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن کیس ختم نہیں ہوا۔

    ناصر جمشید ایک سال کی سزا کاٹ چکے اب انہیں نئی چارج شیٹ کا سامنا ہے، محمد عرفان نے 6 ماہ کی پابندی کی سزا بھگتی جبکہ شاہ زیب حسن کیس کا فیصلہ محفوظ ہے، انہیں بھی ایک سال سے زائد سزا ہو سکتی ہے۔

    شاید پی ایس ایل کے آغاز میں پی سی بی سے کوتاہیاں ہوئیں، کھلاڑیوں پر نظر نہ رکھی اور فرنچائزز کے ساتھ نرمیاں برتیں اور اس کا خمیازہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

    لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، ٹیموں کا ہوٹل بدل دیا گیا ہے، ہر ٹیم اور اس کی مینجمنٹ کے لیے ایک فلور مخصوص ہوگا جبکہ فرنچائزز کے مالکان کا دوسرے ہوٹلز میں قیام ہو گا۔

    ساتھ ہی انٹیگریٹی آفیسرز 24 گھنٹے کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کریں گے جبکہ کھلاڑیوں تک عوام کی رسائی کم سے کم رکھی جائے گی۔

    فلورز کی خفیہ بھی مانیٹرنگ بھی کی جا ئے گی جبکہ معمول کے اینٹی کرپشن لیکچرز جاری رہیں گے اور کھلاڑیوں کو بکیز کی تصاویر بھی دکھائی جائیں گی۔

  • پی ایس ایل تھری،محمد حفیظ کامیابی کیلئے پرعزم

    پی ایس ایل تھری،محمد حفیظ کامیابی کیلئے پرعزم

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لیگ کے نئے ایڈیشن میں کامیابی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم کو لگاتار دوسرے سال چیمپئن بننے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ چکی ہے اور ہفتے کو ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔حفیظ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ چاہے ہم اچھا کریں یا برا لیکن وہ گزر چکا ہے اور ہم ماضی کی یادوں میں رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے ، ہم چیمپئن ہیں لیکن ہمیں اس اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بنیاد وہی ہے اور ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اسے مزید طاقت بخشی ہے ۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سعد نسیم نے کہا کہ ٹیم کے تمام اراکین آپس میں گھل مل گئے ہیں اور ان سمیت تمام جونیئر کو ٹیم کے تجربہ کار اور سینئر اراکین اہم ہدایات دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ادھر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا کہ ہم اس سال بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں گے اور توقع کرتے ہیں کہ ہم ایسی کرکٹ کھیلیں کہ ہمارے شائقین ہم پر فخر کر سکیں۔

  • لاہور قلندرز کے کپتان میکلوم کا ویڈیو پیغام آگیا،جانیئے کیا کہا

    لاہور قلندرز کے کپتان میکلوم کا ویڈیو پیغام آگیا،جانیئے کیا کہا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کے کپتان برینڈین میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو سیزن ٹیم کے لیے مایوس کن رہے لیکن یہ سال لاہور قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں نیوزی لینڈ کے دھواں دار بیٹسمین اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ دو سال مایوس کن رہے لیکن یہ سال قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے، پاکستان سپر لیگ میں اس بار قلندرز کے مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر نہایت پرجوش ہیں اور ٹیم میں کافی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔

    برینڈن میک کولم نے کہا کہ وہ فخر زمان کے کھیل سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس سال لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔

    خیال رہے کہ دبئی میں 22 فروری سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگا جبکہ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ نئی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گا۔

  • سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری

    سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری


    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری کردیا ۔ان پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق نمبر 2.1,1,2.1.2,2.1.3,2.1.4اور 2.4.4کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ناصر جمیشد کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 14دن دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید پی سی بی کے 2.4.6کوڈ کی خلاف ورزی پر پہلے ہی گیارہ دسمبر 2017سے ایک سال کی پابندی کی سز بھگت رہے ہیں ۔پی سی بی سپاٹ فسکنگ پر شرجیل خان اور خالد لطیف پر پہلے ہی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرچکا ہے ۔

  • فریال نے عامر سے ناراضی ختم کردی

    فریال نے عامر سے ناراضی ختم کردی

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) ماضی کو بھلا دیا، جو کچھ کہا غصے میں کہا، فریال مخدوم نے عامر خان سے ناراضی ختم کر دی، لڑتے جھگڑتے گزرے سال کے بعد جوڑا پہلی بار میڈیا کے سامنے آ گیا۔ برطانیہ کے ٹی وی شو میں شرکت کی۔ لڑائی جھگڑا اور نوبت طلاق تک جا پہنچی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان انکی ماڈل اہلیہ فریال مخدوم کی غلط فہمیوں کی کہانی یہیں سے شروع ہوئی تھی۔

    گزشتہ برس میڈیا میں جھگڑتا جوڑا برطانیہ کے ٹی وی شو   گڈ مارننگ بریٹن   میں ایک قابل رشک جوڑے کی طرح سامنے آ گیا۔ فریال کا کہنا تھا جو کچھ کہا غصے میں کہا، یہ نیا سال ہے،،ماضی پیچھے رہ گیا۔ عامر کا کہنا تھا چھوٹی سی بات سے بات بڑھ گئی، بے وفائی کے سوال پر انہوں نے کہا بہت سی باتیں غلط ہیں۔ عامر نے کہا میڈیا میں بات آئی تو بگڑتی گئی، لیکن اب سب ٹھیک ہے، وہ ایک فیملی مین بن گئے ہیں اور فرال ان کا دفاع کرتی رہیں۔

     

  • ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

    ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

    بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا21سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ 29سالہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئرکی 21ویں اور جنوبی افریقہ کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈز پر دوسری سنچری بنائی ۔کوہلی بطور کپتان جنوبی افریقہ میں سنچری سکور کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز ہیں ، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 1997 میں پروٹیز کے دیس میں بطور قائد سنچری سکور کی تھی۔

     

     

     

  • کیمرون وائٹ کی تین برس بعد ٹیم میں واپسی

    کیمرون وائٹ کی تین برس بعد ٹیم میں واپسی

    آسٹریلیا نے مڈل آرڈر بلے باز کیمرون وائٹ کو زخمی کرس لین کی جگہ ون ڈے سکواڈ میں طلب کر لیا، وائٹ کی تین برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار 2015ء ورلڈ کپ میں کینگروز کی نمائندگی کی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ابتدائی طور پر کرس لین کو ٹیم میں شامل کیا تھا تاہم کرس لین بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی

    کرس لین کی دستبرداری کے بعد قسمت کی دیوی کیمرون وائٹ پر مہربان ہو گئی اور انہیں تین برس کی دوری کے بعد ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کیمرون نے اس سے قبل 88 ایک روزہ میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

     

     

error: Content is protected !!