Tag: سلیکشن کمیٹی

  • فواد عالم کو اچھی فارم کے باوجود نظرانداز کرنے پر سوالات کھڑے ہوگئے

    فواد عالم کو اچھی فارم کے باوجود نظرانداز کرنے پر سوالات کھڑے ہوگئے

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی آل راؤنڈر فواد عالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں گرین شرٹس کی نمائندگی کیلئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کرنے پرنئے سوالات کھڑے ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کہہ چکے ہیں کہ نیشنل اسکواڈ کے انتخاب میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی تاہم مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود فواد عالم کو قومی ٹیم میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہ دینے پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ فواد عالم کے مطابق وہ سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کرنے پر مایوس نہیں ہیں اور انہیں ایک روز ضرور موقع ملے گا۔

  • بھارت کیخلاف پہلے تین ون ڈے میچوں کیلئے جنوبی افریقن سکواڈ کا اعلان

    بھارت کیخلاف پہلے تین ون ڈے میچوں کیلئے جنوبی افریقن سکواڈ کا اعلان

    جوہانسبرگ،کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ابتدائی تین میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، لونگی نگیڈی اور خایا زونڈو پہلی بار ایک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مورنے مورکل اور کرس مورس کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں فاسٹ بائولرز انجری مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تھے، حیران کن طور پر فرحان بہاردین کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ تبریز شمسی کو دوسرے سپنر کے طور پر عمران طاہر کا پارٹنر رکھا گیا ہے، جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان و نڈے سیریز کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس مورس، لونگی سانی نگیڈی، اینڈائل پہلک وایو، کاگیسوربادا، تبریز شمسی اور خیلائیک زونڈو پر مشتمل ہے۔

  • انضمام الحق ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ

    انضمام الحق ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ

    سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف بہتر کھیل سکتی تھی ۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی وطن واپسی پر فیصلے کریں گے اور جہاں ضرورت ہوئی تبدیلی بھی کی جائے گی ۔

    ان کا کہناتھاکہ پوری قوم کی طرح انہیں بھی ٹیم کی شکست پرافسوس ہے، لیکن قومی ٹیم جیسا کھیلی ہے اس سے بہت بہترپرفارم کرسکتی تھی، ٹیم میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔

    انضمام نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کی واپسی پرکپتان اورکوچ کےساتھ بیٹھیں گے اور جہاں تبدیلی کی ضرورت ہوئی کریں گے۔

    چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی ٹی20 سیریزمیں پاکستان کی کارکردگی بہترہوگی۔

     

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ون ڈے ہفتے کو

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ون ڈے ہفتے کو

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ  ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔میزبان کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے میچ میں فتح کا چیلنج درپیش ہو گا،تیسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے ڈنیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 تیسرا ون ڈے (کل)ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔میزبان کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے میچ میں فتح کا چیلنج درپیش ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈنیڈن میں تیسرے ون ڈے کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں، انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا، جس کیلیے ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے اور کھلاڑیوں نے گراونڈ کے علاوہ جم میں بھی محنت کی ۔ادھر ٹیم فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے، انہوں نے دوڑنا بھی شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب بیٹنگ کوچ گرانٹ فلار کا کہنا ہے کہ کھلاڑی باونسی وکٹ پر کھیلنے کے عادی ہو رہے ہیں، نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جس سے پلیئرز دباو میں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2 ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد کیویز کے خلاف سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان ٹیم کے پاس آخری موقع ہے ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور آل رانڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔31سالہ گرینڈ ہوم اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے تھے لیکن جارج ورکر کے زخمی ہونے پر انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔گرینڈہوم کو 12 ایک روزہ میچز میں کیویز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 35.66 کی اوسط سے 214 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 8 وکٹیں بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساتھی اور روس ٹیلر پر مشتمل ہے۔

     

     

error: Content is protected !!