فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
متوقع کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی ، یونس خان ، محمد حفیظ ، بابر اعظم ، عمر اکمل کے نام شامل

فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
متوقع کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی ، یونس خان ، محمد حفیظ ، بابر اعظم ، عمر اکمل کے نام شامل
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ”کھیل سے خدمت“ کے نام سے30 اگست کو روز عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے مابین سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دوستانہ چیرٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کے داخلے کیلئے راستوں کا پلان مرتب کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ کے مطابق ٹکٹ ہولڈرز فقیر آباد کی جانب سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے نصف تینوں گیٹ استعمال کریں گے۔
ادھر میچ میں متوقع شرکت کرنے والے 29 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں جن میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس آفریدی، اظہر محمود، وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل، بابر اعظم، سہیل مقصود، یاسر شاہ،
آصف، معاذ صداقت، سلمان خان، سلمان، اسرار اللہ، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایون فرحت، احسان اللہ، عمران سینئر، نذر احمد، عظمت برکی، وقار احمد، معظم خان، عباس علی، عثمان چٹھہ، سجاد ابراہیم، ثاقب ا?فریدی، عبدالرﺅف اور محمد ہارون شامل ہیں۔



