سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان میچکا شاندار انعقاد


پشاور میں19 سال بعد کرکٹ کی یادگار واپسی
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان میچکا شاندار انعقاد
آئندہ پی ایس ایل میں اس سٹیڈیم میں بھی شیڈول میچز کھیلے جائیں گے،
سید فخر جہاں صوبائی وزیر کھیل
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی حکومت ،ڈائریکٹریٹ جنرل سپورٹس اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور زلمی الیون نے لیجنڈز الیون کو 8 رنز سے شکست دے دی،
عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں حال ہی میں تزیین و تعمیر کے بعد تماشائیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے،میچ کے دوران سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا رہا،
اس دوران سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان،کمشنر پشاور ریاض محسود ِ،ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدرسمیت صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔
بارش کے بعد گراونڈ مینز نے سخت محنت اور لگن سے میدان کھیل کے قابل بنایا تو لیجنڈز الیون کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کی پشاور زلمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
زلمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ جس میں بابر اعظم نے 41 اور یاسر حمید نے 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبدالرحمان نے تین تین جبکہ سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،
اس کے جواب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 137 رنز بنائے جس میں انضمام الحق کی 47 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ اور ہمایوں کی 27 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی زلمی الیون کی جانب سے محمد عرفان اور بابر اعظم نے دو دو جبکہ اذان آفریدی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی۔
میچ میں سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے،19 سال بعد عمران کرکٹ سٹیڈیم کی روکنیں بحال ہوئی جس کے باعث تمائشغنے بھر پور انداز میں سیلاب زدگان کے لئے منعقدہ میں میں شرکت کی میچ کے دوران پشاور زلمی کی جانب سے تماشائیوں میں شرٹس،کپ اور جھنڈے بھی تقسیم کئے گئے۔
پی سی ایل کے سی او او سلمان نصیر، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور دیگر صوبائی وزرا اور معززین شہر اور عوام کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا ،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ کے پی حکومت ، کرکٹ سپر اسٹارز ، لیجنڈز ، کرکٹ فینز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت یہ میچ کامیابی سے ہمکنار ہوا
میچ کے اختتام پر وزیر کھیل سید فخرجہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی اور بحالی کیلئے ایک کامیاب کوشش کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ اس قومی مقصد میں پشاور اور اس پاس کے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سید فخر جہان نے کہا کہ تقریباً 19 سال بعد عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہوئیں اور شائقین نے یہ سٹیڈیم بھرا دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ اس اہم کاوش میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اور پشاور زلمی نے سیلاب زدگان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے کھیل سے خدمت کی یہ منفرد اور ایم سرگرمی سر انجام دی
اور اس میں اپنے حصے کی خدمت کا حصہ ڈالا جو انتہائی خوش آئیند ہے۔انھوں نے کہا کہ 19 سال بعد یہاں پر کھیل کا میدان سج کر شائقین کا جذبہ دیدنی تھا اور انشاللہ آئندہ کیلیے بھی یہ اسٹیڈیم آباد رہے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میچ کے دوران پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے خوشگوار ملاقات ہوئی اور انشاللہ آئندہ پی ایس ایل میں اس سٹیڈیم میں بھی شیڈول میچز کھیلے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس میچ سے ایک طرف سیلاب زدگان سے یکجہتی کا پیغام گیا تو دوسری جانب شہریوں کو 19 سال بعد پشاور میں کھیل کا ایک اچھا موقع ملا اور وہ اس سے لطف اندوز ہوئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ کرکٹ میچ سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کی جائے گی جس کے لئیے صوبائی وزیر کھیل کی کوششوں سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس نے پشاور زلمی کے باہمی تعاون سے یہ اہم قدم اٹھا یا۔



