کرکٹ
یو اے ای کے جنید صدیقی نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

یو اے ای کے جنید صدیقی نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
یو اے ای کے فاسٹ بولر جنید صدیقی نے پاکستان کیخلاف میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، پیسر نے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔
متحدہ عرب امارات کے رائٹ آرم فاسٹ بولر جنید صدیقی نے ٹی20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا، جنید نے 74ویں میچ میں100 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
جنید نے پاکستانی اوپنر صائم ایوب کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، لیفٹ آرم اوپنر محض 11 رنز بنا کر فاسٹ بولر کا شکار بنے۔
یو اے ای کی نمائندگی کرنے والے جنید ٹی ٹوئنٹی میں 21.01 کی عمدہ بولنگ اوسط کے حامل ہیں، انھوں نے او ڈی آئیز میں بھی 29.89 کی اوسط سے 76 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔



