حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ ; کراچی بلوز اور فاٹا کی کامیابی
بسم اللہ خان کی ٹرپل سنچری۔محمد اصغر کی میچ میں14 وکٹیں

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ۔ کراچی بلوز اور فاٹا کی کامیابی۔
بسم اللہ خان کی ٹرپل سنچری۔محمد اصغر کی میچ میں14 وکٹیں
کراچی 24 ستمبر۔ حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کا تیسرا دن ۔
فاٹا نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور37 رنز سے ہرادیا۔ آصف آفریدی کی 4 وکٹیں ۔میچ میں 8 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
کراچی بلوز نے راولپنڈی کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
محمد اصغر کی 117 رنز کے عوض 8 وکٹیں۔میچ میں 14 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ راولپنڈی کی دوسری اننگز میں عبدالفصیح کے 91 اور مبصرخان کے 88 ناٹ آؤٹ۔
کوئٹہ کے بسم اللہ خان کی لاہور بلوز کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری۔ 36چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 319 رنز بنائے۔محمد جاوید 85 رنز پر ناٹ آؤٹ۔ سجاد خان کی 5 وکٹیں۔
لاہور بلوز کی دوسری اننگز میں عمران بٹ 77 رنز ناٹ آؤٹ۔
حیدرآباد کے خلاف فیصل آباد کے عاصم علی ناصر کے 129 اور فہم الحق کے 100رنز۔ جواد علی بھٹی کی 5 وکٹیں، میچ میں 11 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
آزاد جموں کشمیر کے حسن رضا کے کراچی وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 80 اور دوسری اننگز میں 43رنز ناٹ آؤٹ ۔ حسنین شامیر کی نصف سنچری۔ رحمن غنی کی 5 وکٹیں۔
ملتان کے زین عباس کے لاڑکانہ کے خلاف 160 رنز ۔وقارحسین 72 احمر اشفاق 82۔شرون سراج 76 رنز ۔ زاہد محمود کی 4 وکٹیں۔



