کرکٹ
ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈیف کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کریگا۔ورلڈ کپ آئندہ سال 24 سے 31 اکتوبر تک کھیلا جائیگا۔
ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کا اعلان اگلے ماہ کے آخر تک کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں ہونگی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ظہیر الدین بابر ڈیف انٹرنیشنل کونسل کے سی ای او کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
ظہیر الدین بابرکا کہناتھا کہ جلد ایونٹ کے کامیاب انعقادکیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ورلڈ کپ ڈیف کرکٹ کی تاریخ کا نیا اور سنہری باب ثابت ہوگا۔



