پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی کوقیام پاکستان سے لیکراب تک ہردورمیں ایک سے ایک اعلی کھلاڑی دینے والے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ہاکی گروانڈکی قسمت بھی بلاآخر جاگ گئی ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخواکے تعاون سے اسلامیہ کالج ہاکی گراونڈ کی تزئین وا رائش اورنئے آسٹروٹرف کی تنصیب کاکام تیزی سے جارہی ہے تمام کام اس سال کے آخر تک مکمل کرلیاجائیگا۔
ڈائریکٹرسپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورعلی ہوتی نے اس حوالے سے بتایاکہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخواکے مشکورہے جنہوں نے ہاکی گروانڈکے لیے نوکروڑکی خطیررقم منظورکی اگرکورنا وائرس کی وجہ سے ہماراکام نہ رکتاتواگست ،ستمبرتک کام مکمل ہوجاتاتاہم اب کوشش کررہے ہیں کہ دسمبرکے اخر تک تمام کام مکمل کرکے بچوں کے لیے اس کو کھول دیںگے۔انہوں نے بتایااسلامیہ کالج پشاورکی ہاکی سے دنیاہاکی پرچھانے والے کھلاڑیوں میں بریگیڈئیر عبدالحمید حمیدی،رشیدجونیئر، قاضی محب،طارق خان،فرحت حسین،سعیدخان،اعجازخان،احسان احمداوربے شما رکھلاڑی پاکستان کی قومی ،جونیئروعلاقائی واداروں کی ٹیموں میں شامل ہوئے اوراپنا،کالج کانام روزشن کیاانہوں نے بتایاکہ ہم ہاکی گروانڈکے ساتھ ساتھ کالج کی شان وشوکت میں مزید اضافہ بھی کررہے ہیں اورایساکوئی بھی قوم نہیں اٹھائے گے جس سے عظیم وتاریخی کالج کی شان میں کمی نہیں آنے دیںگے۔