دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے20ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 115 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی شعیب ملک الیون مقررہ 19 اعشاریہ 4 اوور میں تمام وکٹ پر 114 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی 5 اور سنیل نارائن2 وکٹوں نے ملتان سلطانز کو بڑا ہدف سیٹ کرنے سے روک دیا ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کےخلاف ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی طرف سے احمد شہزاد اور کمارا سنگاکارا نے اننگز اوپن کی اور ٹیم کو 61رنز کی عمدہ شراکت دی،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے۔
خاص طور پر سنگاکارا نے 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،انہیں سنیل نارائن نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔
پہلی وکٹ 61 پر گر جانے کے بعد اوپنر احمد شہزاد نے صہیب مقصود کے ساتھ مل کر اسکور 92 رنز تک پہنچادیا، 31 رنز کی شراکت میکلنگن نے توڑی۔
احمد شہزاد 3چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 32رنز بناکر میدان سے لوٹےتو ٹیم کا اسکور 92رنز پر دو آئوٹ تھا،ملتان کی تیسری وکٹ 5 رنز کے اضافے پر گر گئی،صہیب مقصود 16رنز کو سنیل نارائن نے شاندار بولڈ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے 16ویں اوور میں دھوم مچادی ، اوور کی تیسری گیند پر پہلے کپتان شعیب ملک اور چوتھی بال پر وائٹلی کو پویلین کی راہ دکھائی سیف بدر بولر کی ہیٹرک روکنے میں کامیاب تو رہے لیکن گیند پر وہ بھی میدان چھوڑ گئے ، یوں 99 کے اسکور پر ملتان کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ۔