پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اوور میں 94 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، کیوی کی جانب سے مارک چیپ مین 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ٹام لیتھم 20، جیمز نیشم 15 اور ڈیرل مچل 11 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، نوجوان بیٹر صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف 22، عماد وسیم 16، حارث رؤف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5 اور شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن اور بین لِسٹر نے 2،2 جبکہ جیمز نیشم اور اِیش سودھی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔