بین سٹوکس بھارت کیخلاف لارڈز ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے

Written by

in

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس 9 اگست سے بھارت کیخلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ چند ماہ قبل ان کے جھگڑے سے متعلق کیس کی سماعت برسٹل کراؤن کورٹ میں چھ اگست کو طے ہو گئی ہے ۔ 26 سالہ آل راؤنڈر انگلش ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں جنہوں نے گزشتہ روز ویڈیو لنک پر عدالت سے رابطے میں واضح کیا کہ وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ برسٹل کے نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے بعد انہیں ایشز سیریز سے بھی محروم ہونا پڑا تھا۔

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!