لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کھیلنے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑی کراچی سے لاہور پہنچ گئے جب کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ کل سے ہوگا۔پی ایس ایل 3 کے دو پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑی دبئی سے کراچی اور پھر لاہور پہنچ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، انور علی، حسان خان، محمد نواز، عمر امین، میر حمزہ، راحت علی اور رمیز راجہ جونئیر شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منجمنٹ کے اراکین بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 20 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا پلے آف میچ کھیلا جائے گا۔