انڈر19 ایشیا کپ، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 43 رنز سےشکست دے دی
شاہ زیب نے159رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے،
عثمان خان نے 60 رنز سکور کیے۔
میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔
دبئی: پاکستان نے میز انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 43 رنز سے کامیابی حاصل کی،
دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری انڈر 19ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے ناقابل شکست 159 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 47.1 اوورز میں 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
بھارت کی جانب سے نکھل کمار 67 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
پاکستان کی طرف سے علی رضا نے تین جبکہ عبد السبحان اور فہم الحق خان نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار کھیل پیش کرنے پر شاہ زیب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا