کرکٹ

لاہور قلندرز کا آفیشل کٹ کیلئے گرپ ایکٹیو کیساتھ معاہدہ

لاہور قلندرز کا آفیشل کٹ کیلئے گرپ ایکٹیو کیساتھ معاہدہ کر لیا

لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے لیے آفیشل کٹ کے لیے گرپ ایکٹیو کے ساتھ 3سالہ شراکت داری کا معاہدہ طے پایا گیا

معاہدے کے تحت گرپ ایکٹیو لاہور قلندرز کی آفیشل کٹ تیار کرے گا اور بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی مرچنڈائزنگ کا خصوصی حق رکھے گا،گرپ ایکٹیو لاہور قلندرز کی آفیشل کٹس ڈیزائن اور تیار کرے گا،

جن میں جدید ٹیکنالوجی اور جدت کو مدنظر رکھا جائے گا تاکہ ٹیم کے جذبے اور ولولے کی عکاسی ہو۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہم گرپ ایکٹیو کو اپنے آفیشل کٹ پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بےحد پرجوش ہیں،ان کی اعلیٰ معیار کی سپورٹس اپیرل میں مہارت اور عمدگی کے عزم کا ہماری ٹیم کے وژن سے بہترین امتزاج ہے۔

ان کا مزید کہاتھا کہ اس شراکت داری کے ذریعے ہمارے کھلاڑیوں اور مداحوں کو بہترین معیار کی مرچنڈائز دستیاب ہوگی،

نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دستیاب ہوگی،یہ معاہدہ لاہور قلندرز کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!