کرکٹ

صائم ایوب کا ری ہیب مکمل، لاہور پہنچ گئے

صائم ایوب کا ری ہیب مکمل، لاہور پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب مکمل ہو گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق صائم ا یوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ چکے ہیں،اوپنر بلے باز کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق صا ئم ایوب عید کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے، پی سی بی کے مطابق فٹ ہونے کی صورت میں صائم ا یوب پی ایس ایل کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ اوپنر بیٹرکے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد ان کا لندن میں علاج میں ہوا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!