Tag: پابندی

  • جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر رابادا پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر رابادا پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    پورٹ الزبتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رابادا کو پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد دھکا دینے پر دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی اور جرمانہ کردیا گیا جبکہ میچ میں شاندار کارکردگی پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کگیسو رابادا کی جانب سے الزام کو ماننے سے انکار پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تین منفی پوائنٹس بھی دیے گئے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کو تین منفی پوائنٹس ملے جبکہ پہلے سے جاری تین پوائنٹس کو ملانے کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مشاورت کی جائے گی۔بورڈ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشنر کی تعیناتی تک رابادا بدستور معطل رہیں گے تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ ان کو اجازت دے تو وہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔کگیسو رابادا نے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرنے کے بعد پیش آنے والے واقعے پر جرم قبول کرلیا جس پر انھیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا اور ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا۔میچ ریفری جیف کرو کا کہنا تھا کہ ‘میرے فیصلے کے مطابق رابادا نے اسمتھ کو قصداً دھکا دیا تھا جو نامناسب تھا حالانکہ وہ اس سے بچ سکتے تھے اور میرے خیال میں واقعہ اتفاقی طور پر پیش نہیں آیا’۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ربادا نے کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ جشن مناتے ہوئے انہیں کندھا مارا اور جارحانہ رویہ بھی اختیار کیا تھا۔دوسری جانب کگیسو رابادا کا کہنا تھا کہ ‘یہ مایوس کن ہے حالا نکہ یہ میچ سے قبل ہونے والی میٹنگ کے ایک روز بعد ہوا تھا اور میں اپنے موقف کو تبدیل نہیں کروں گا لیکن میں لڑائی سے دو رہوں گا’۔خیال رہے کہ پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔

     

  • غصہ دکھانا افغان کرکٹر شہزاد کو مہنگا پڑ گیا

    غصہ دکھانا افغان کرکٹر شہزاد کو مہنگا پڑ گیا


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد پر 2 میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔زمبابوے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے میچ میں افغان بیٹسمین محمد شہزاد کیچ آئوٹ ہونے کے بعد جارحانہ موڈ میں آ گئے، انہوں نے زور سے اپنا بیٹ پچ پر مارا جس سے وکٹ خراب ہوئی۔آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس لیا اور شہزاد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر دو میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔یاد رہے کہ شہزاد نے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پوری میچ فیس سے محروم ہونا پڑا تھا اور انہیں تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے تھے۔

  • فیصل صالح حیات نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا

    فیصل صالح حیات نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا

    لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) فیصل صالح حیات گروپ نے تین سال بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کنٹرول سنبھال لیا۔ فیفا کی جانب سےعائد پابندی بھی ایک ماہ میں اٹھا لی جائے گی۔

    لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیصل صالح حیات گروپ نے فیفا ہاؤس میں کام شروع کردیا ہے۔ نائب صدر سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ تین سالوں کا نقصان مہینوں میں پورا کرینگے۔ سیکرٹری پی ایف ایف احمد یار لودھی کا کہنا تھا کہ ابھی دفتر کے معاملات سنبھالے ہیں، جیسے ہی اکاؤنٹس فیڈریشن کو مل گئے فیفا کی جانب سے عائد پابندی بھی ختم ہو جائےگی۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فٹبال فیڈریشن کے 2015 میں ہونے والے انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے، سید فیصل صالح حیات کو بطور صدرعہدے پر بحال کیا تھا۔ عبوری ذمہ داریاں سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر کو چارج فوری طور پرفیصل صالح حیات کے سپرد کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 سال پہلے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات جب خراب ہوئے تو قومی ٹیم کی رینکنگ 167نمبر پر تھی۔

     

  • سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری

    سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری


    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری کردیا ۔ان پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق نمبر 2.1,1,2.1.2,2.1.3,2.1.4اور 2.4.4کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ناصر جمیشد کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 14دن دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید پی سی بی کے 2.4.6کوڈ کی خلاف ورزی پر پہلے ہی گیارہ دسمبر 2017سے ایک سال کی پابندی کی سز بھگت رہے ہیں ۔پی سی بی سپاٹ فسکنگ پر شرجیل خان اور خالد لطیف پر پہلے ہی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرچکا ہے ۔

  • فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق عالمی چیمپئن، عالمی نمبر ایک اور دنیائے فٹ بال کے پاور ہائوس اسپین پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

    فیفا نے فٹبال فیڈریشن معاملات میں حکومتی مداخلت پر اسپین کی رواں برس روس میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی تک کا انتباہ کردیا ہے۔

    عالمی گورننگ باڈی نے دسمبر میں ہسپانوی فیڈریشن سے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ حکومتی مداخلت کے معاملے پر وضاحت دے۔

    فریقین میں گذشتہ روز اس ضمن میں مذاکرات ہوئے جس میں فیفا کی جنرل سیکریٹری فاطمہ سمورا اور اسپینش وزیر کھیل و دیگر حکام شریک ہوئےاور اس دوران مسئلے کے جلد از جلد حل پر اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں اسپین فٹبال فیڈریشن کے 1988 سے چلے آرہے صدر اینجل ماریا ولار کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

    بعدازاں انہیں بدعنوانی اور غبن کے الزامات کے تحت گرفتار بھی کیا گیا، تاہم دو ہفتے قید میں گذارنے کے بعد ان کی ضمانت منظور ہوئی۔

    ملکی اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ولار کے جانشین کے لیے انتخاب کے اعلان پر فیفا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی مداخلت قرار دیا تھا۔

  • جوہانسبرگ کی وکٹ غیرمعیاری قرار

    جوہانسبرگ کی وکٹ غیرمعیاری قرار

    جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ ) آئی سی سی نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پچ کو غیر معیاری قرار دے دیا۔ پانچ سال تک پابندی کی تلوار لٹکتی رہے گی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ ٹیسٹ بلے بازوں کے لیے ڈرائونا خواب ثابت ہوا۔ کئی بیٹسمین خطرناک پچ پر کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

    زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پچ میں اچھال بہت زیادہ تھا جس سے بلے بازوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی سی سی نے جوہانسبرگ کی پچ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے تین ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے۔ آئندہ پانچ سال میں مزید دو ڈی میرٹ پوائنٹس ملنے کی صورت میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

  • محمد آصف کو یواے ای کا ایک ماہ کا ویزہ مل گیا

    محمد آصف کو یواے ای کا ایک ماہ کا ویزہ مل گیا

    دبئی: (سپورٹس لنک رپورٹ) محمد آصف پر 2008ء میں منشیات برآمدگی کے باعث یو اے ای میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خاتمے کے بعد فاسٹ بولر کو کا ایک ماہ کا ویزہ دے دیا گیا۔محمد آصف دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کرکٹ کھیل سکیں گے، تاہم فاسٹ بولر پی ایس ایل تھری میں ان ایکشن نہیں ہونگے کیونکہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے دلچپسی ظاہر نہیں کی تھی۔یاد رہے کہ محمد آصف کو 2008ء میں منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی ائرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ محمد آصف بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے بعد براستہ دبئی پاکستان واپس آ رہے تھے کہ دبئی کے ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران ان کے پاس سے مبینہ طور پر ممنوعہ شے برآمد ہوئی۔

  • متوازی تنظیم بنانے کا اقدام برداشت نہیں کیا جائےگا،امجد عزیز ملک

    متوازی تنظیم بنانے کا اقدام برداشت نہیں کیا جائےگا،امجد عزیز ملک

    اسلام آباد(نواز گوہر سے)پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صوبائی ایسوسی ایشن یا یونٹ کی پہلے سے قائم یا قومی فیڈریشن سے ملحق ایسوسی ایشن کے متوازی تنظیم بنانے کا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔کسی بھی ایسے اقدام میں ملوث قرار پانے والوں پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں قومی فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نمائندے کی موجودگی میں راول پنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کی نمائندہ تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام گروپوں نے اپنے اختلافات بالائے طا ق رکھ کر جس منظم انداز میں انتخابات کروائے وہ لائق ستائش ہیں اور باہمی اتفاق سے بننے والی (رسجا) کی نئی ایسوسی ایشن جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں سپورٹس جرنلسٹس کی تر قی و فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر نے یقین طاہر کیا ہے کہ منتخب عہدے دار سینئر اور سابق عہدے داروں کی مشاورت سے خدمات کی انجام دہی ممکن بنائیں گے

error: Content is protected !!