Tag: افتتاحی تقریب

  • پاکستان سپر لیگ تھری،افتتاحی تقریب جاری،کیا کچھ ہو رہا ہے جانیئے اس رپورٹ میں

    پاکستان سپر لیگ تھری،افتتاحی تقریب جاری،کیا کچھ ہو رہا ہے جانیئے اس رپورٹ میں

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔
    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بالآخر شائقین کیلئے صبر آزما انتظار کے لمحے ختم ہوئے اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔

    گزشتہ دو سال کے دوران دو کامیاب ایڈیشنز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دبئی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اختتام 25 مارچ کو ہو گا جب لیگ کی دو بہترین ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہوں گی۔

    افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا جس نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے کہو کو گرما دیا جس کے بعد علی ظفر نے ہوا کے دوش پر رقص کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہوئے میدان میں سماں باندھ دیا۔

    علی ظفر نے بھی اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیے
    علی ظفر نے بھی اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لیے

    علی ظفر کی پرفارمنس کے بعد اسٹیج پر معروف کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی آمد ہوئی جنہوں نے ٹیموں کو گراؤنڈ میں متعارف کراتے ہوئے سب سے پہلے پہلی مرتبہ لیگ میں سب سے پہلے شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی میدان میں آمد ہوئی۔

    تاہم ایونٹ میں اس وقت مضحکہ خیز لمحات دیکھنے کو ملے جبکہ ابھی رمیز راجہ ملتان کی ٹیم کا تعارف کرا ہی رہے تھے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں آ گئی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد بالترتیب کراچی کنگز، لاہور قلندرز، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میدان میں آمد ہوئی۔

    اس کے بعد اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہوا کے دوش پر رقص کراتے ہوئے ٹرافی میں میدان میں اتارا گیا جسے دفاعیئ چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تھاما۔

    اس کے بعد رمیز راجہ نے تمام ٹیموں کے کپتانوں سے گفتگو کی جہاں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگر ہم ایونٹ میں ایک ٹیم ہو کر کھیلے اور پلان پر پورا اترے تو ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہم گزشتہ دو ایڈیشنز میں اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور توقعات پر پورا نہ اتر سکے لیکن اس مرتبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    کراچی کنگز کے نوجوان کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز ہے، شاہدآفریدی کا ٹیم میں ہونا بہت بڑی بات ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میری پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور ہماری ٹیم کی طاقت بہترین باؤلنگ ہے جس کی بدولت ہم ایونٹ پھر جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کے کامبی نیشن کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس مرتبہ جیت کا عزم ظاہر کیا۔

    پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں سب ٹیموں کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نئی ہے اور ہم نے تجربہ کار کھلاڑی منتخب کیے ہیں جس کی بدولت بہترین کامبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری کی افتتاحی تقریب شروع

    پاکستان سپر لیگ تھری کی افتتاحی تقریب شروع

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کی شاندار اوررنگا رنگ افتتاحی تقریب کا دبئی میں آغاز ہو گیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سُر سنگیت کے ساتھ ، ثقافت کے رنگ بھی ہیں۔

    تقریب میں آتش بازی کی روشنیاں بھی ہیں جس کے بعد پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اورملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کے تمام ایکشن  مختلف ٹی وی چینلز براہ راست نشر ہوں گے۔

    پاکستان سپر لیگ تھری کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہوا افتتاحی تقریب میںجہاں لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین اور امریکی سنگر جیسن ڈیلوروہوں گے وہیں علی ظفر اور شہزاد رائے بھی رنگ جمائیں گےاور ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیمیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

    دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے فینز نے کراچی میں اپنی ٹیم کے نام سے آئس کریم پارلر سجا لیا ہےجہاں آپ کو براوو قلفا،زلمی پائن ایپل یا وہاب باؤنسر نام کی آئس کریم ملے گی ۔

    افتتاحی تقریب کے دوران حریم فاروق اور بلال اس رنگا رنگ تقریب کے ہوسٹ ہیں،حریم فاروق کا کہنا ہے کہ دُنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گاجبکہ بلال اشرف نے کہا کہ کراچی میں فائنل اس شہر کے شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مک کلم کا کہنا ہے کہ قلندرز کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کا بہت سی ٹیمیں مقابلہ بھی نہیں کرسکتیں۔

  • پی ایس ایل تھری،ٹکٹوں کی قیمت کیا؟ایک شخص کتنے ٹکٹ خرید سکے گا؟

    پی ایس ایل تھری،ٹکٹوں کی قیمت کیا؟ایک شخص کتنے ٹکٹ خرید سکے گا؟

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے پلے آف میچز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سے چھ ہزار تک رکھی گئی ہیں۔ ایک شائق پانچ سے زائد ٹکٹ نہیں خرید سکے گا۔ ٹکٹس بذریعہ نجی کوریئر سروس خریدار کو گھر پر بھی مل سکیں گے۔ کراچی میں ہونے والے فائنل کے لئے ٹکٹوں کی فروخت یکم مارچ سے شروع ہوگی۔

    سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا میلہ 22 فروری سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا۔ افتتاحی تقریب میں شوبز کا تڑکا لگانے کا فیصلہ بھی ہو گیا، تقریب میں فوک اور پوپ سنگرز کی انٹری ہو گی، عابدہ پروین کی بھینی موسیقی رگوں میں رس گھولے گی، علی ظفر اور شہزاد رائے آواز کے جادو سے کرکٹ دیوانوں کو جھومنے پر مجبور کریں گے۔

    امریکی سنگر جیسن ڈی رولو (Jason Derulo)بھی اپنے فن سے خوشیوں کے رنگ بکھیریں گے۔ اس دھوم دھڑکے اور چوکے چھکے کے انتظار سے منچلے ابھی سے بے قرار ہیں۔

  • ونٹر اولمپکس کا آغاز کل سے،پاکستان بارے بھی بڑی خبر آگئی

    ونٹر اولمپکس کا آغاز کل سے،پاکستان بارے بھی بڑی خبر آگئی

    پیانگ چنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)ونٹر اولمپکس 2018 کل سے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں شروع ہوں گے جس میں پہلی بار پاکستان کے 2 ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں ، جبکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس ایک پرچم تلے افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    پیانگ چنگ میں منعقدہ ونٹر اولمپکس 2018 میں 92 ممالک کے تقریباً 3 ہزار ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں ۔افتتاحی تقریب میں جہاں بہت سے رنگ ہوں گے وہیں میزبان جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے ایتھلیٹ ایک پرچم تلے مارچ پاسٹ کریں گے ۔

    ونٹر اولمپکس میں پاکستان کے 2 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ محمد کریم نے 4 سال پہلے اولمپک ڈیبو کیا تھا، البتہ سید ہومن پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی ایتھلیٹس کا جنوبی کوریا پہنچے پر شاندار استقبال بھی کیا گیا۔

    9 سے 25 فروری تک ہونے والے اولمپک میلے میں 7 اسپورٹس کے 12 ایونٹس ہوں گے ۔ گیمز کو پر امن رکھنے کےلیے 28 ہزار 700 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • میجر اسحاق شہید ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

    میجر اسحاق شہید ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

    راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپارٹمنٹ راولپنڈی اور سراج الحق ٹینس کلب کے باہمی اشتراک سے میجر اسحاق شہید چپپیئن شپ ریس کورس ٹینس گرائونڈ راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل ریحان عبدالباقی ڈی جی ای ایم ای ہلال امتیاز ملٹری تھے۔مذکورہ چمپیئین شپ میں ایک سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ریحان عبدالباقی ڈی جی ای ایم ای نے میجر اسحاق شہید کی فوج میں گراں قدر خدمات کو سراہا اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی کا وشوں کو سراہا جو کہ راولپنڈی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر اور سراج الحق ٹینس کے روح رواں سعید الحق کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی، اس موقع پر بریگیڈئیر نجیب احمد، بریگیڈیئر کامران، ایس ایس پی (ریٹائرڈ) فیصل شریف، کرنل شفقت، محمد اکرام اور کیپٹن عمر نے بھی شرکت کی۔

     

     

error: Content is protected !!