Tag: تصدیق

  • پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جو آئندہ ماہ اپریل میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آئے گی۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کر کے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار کیا جس کے بعد سری لنکا کے کامیاب دورے نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اس پر مہر ثبت کردی۔سری لنکا کے دورے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیزسے سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تاریخوں کے تعین پر اختلافات کے ساتھ ساتھ چند دیگر امور طے نہ ہونے کے سبب یہ سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی تھی تاہم اب اس پر چھائے نامیدی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ یکم اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین میچ کھیلے۔

  • لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا بڑا اعلان،پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

    لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا بڑا اعلان،پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔

    ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر کمار سنگاکارا بھی پاکستان آنے پر رضامند ہیں اور اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

    خیال رہے کہ سنگاکارا ان سری لنکن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن پر لاہور میں 2009 پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کرکٹز زخمی ہوگئے تھے۔

    ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے مطمئن ہیں، ہماری ٹیم کے بڑے کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔

    ملتان سلطانز کے صدر کا کہنا تھا کہ کمار سنگاکارا نے لگاتار دو میچوں میں دو نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں جبکہ شعیب ملک بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پورے ٹورنامنٹ کا سب سے مضبوط بولنگ لائن اپ ہے۔

    اشعر شون کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں بھی 113 اسکور کرنے کے بعد بھی ہم نے ہار نہیں مانی اور اختتام تک مقابلہ کیا، ہم نے 63 پر اسلام آباد کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کردیے تھے، ہماری فیلنڈنگ بھی زبردست رہی ہے، کریڈٹ وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ٹام موڈی کو جاتا ہے۔

    لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وہ گراس روٹ لیول پر پہلے ہی کام کرچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنا پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام اپریل میں شروع ہورہا ہے جس کی نگرانی وسیم اکرم کریں گے۔

    ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں کامیاب رہی۔

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرات سے دوچار

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرات سے دوچار

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مارچ میں لاہور میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہونا ہیں تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے ابھی تک سیریز کی حتمی تصدیق نہیں کی ہے اور معاملہ ففٹی ففٹی دکھائی دیتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز شدید ترین خطرات سے دوچار ہے۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے نصف درجن میٹنگوں کے باوجود ابھی تک تین میچوں کی تصدیق نہیں کی گئ۔

    یہ سیریز ایسے وقت ہوگی جب ویسٹ انڈین بورڈ کو اس سے چند دن پہلے زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالی فائر میں بھی شرکت کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے۔ اگر یہ سیریز منسوخ ہوتی ہے تو اگست میں امریکا میں ہونے والا تین ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائے گا کیوں کہ امریکا میں ہونے والے سات ٹی20 میچوں کا میزبان ویسٹ انڈین بورڈ ہے۔

    پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے اس تین ملکی ٹورنامنٹ کے میچ ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کرانے کی تجویز ہے ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچوں سے بھی اپنا شیئر مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والی سیریز کے مستقبل لکا فیصلہ اگلے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں حتمی رائے دینے سے گریز کررہا ہے۔

  • راشد لطیف کا بڑا اعلان،ڈس ایبلڈ کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

    راشد لطیف کا بڑا اعلان،ڈس ایبلڈ کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

    راولپنڈی (نواز گوہر سے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و صدر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن راشد لطیف نے پاکستان میں 4 ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقادکی خوشخبری سنادی، پاکستان کرکٹ بورڈکی منظوری سے نومبر2018ء میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی میں ہوگا جس کیلئے بھارت ، افغانستان اور بنگلہ دیش نے اپنی شرکت کی تصدیق بھی کردی جبکہ گورنر سندھ، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے باقاعدہ اجازت مل گئی ہے حکومت نے مکمل سیکورٹی اورتعاونکی یقین دہانی بھی کرادی ۔ انہوں نے پاکستان ڈس ایبلڈکرکٹ ایسوسی ایشن اور قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار صدرپی ڈی ایس اے راشد لطیف نے گزشتہ روز پی سی بی جنرل منجر ڈومسٹک شفیق احمد ، اسپانسرزمنیجرآئی سی آرسی محمد یونس ، ای وی پی مارکیٹنگ پی ٹی سی ایل سید شہزاد شاہ ، اعزازی سیکرٹری پی ڈی ایس اے امیرالدین انصاری ، ڈائریکٹر صبیح اظہر اور میڈیامنیجر محمد نظام کے ہمراہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئین شپ کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا۔ صدرپی ڈی ایس اے راشد لطیف نے قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات کے حوالے سے بتایا کے اسی سال جولائی میں قومی ٹیم انگلینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز میں حصہ لے گی جس میں میزبان انگلینڈکے علاوہ بنگلہ دیش کی ٹیم شرکت کریگی جس کا دعوت نامہ انگلینڈ سے موصول ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ انگلینڈ میں سہہ فریقی سیریز کھیلنے جارہی ہیں۔ راشد لطیف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اگلے سال 2019ء میں انگلینڈ میں ڈس ایبلڈ کرکٹ کا پہلا ورلڈ کپ منعقد ہوگا جو یقینا دنیائے ڈس ایبلڈ کرکٹ کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ڈس ایبلڈکرکٹ کا آغاز کراچی سے ہوا اور فائونڈر پیٹرن سلیم کریم نے تن تنہا اس کرکٹ کو پروان چڑھایا جو ناقابل یقین اور حیرت انگیز کارنامہ ہے جس پر میں سلیم کریم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج ڈس ایبلڈ کرکٹ کراچی سے نکل کر پاکستان اور دنیا بھر میں کھیلی جارہی ہیں۔ اعزازی سیکرٹری پی ڈی ایس اے امیر الدین انصاری نے کہا کہ سپانسرزانٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹ میںپی ڈی ایس اے کو جس انداز میں سپورٹ کیا ہے وہ یقینا ایک قابل شتائش اور حواصلہ افزاء اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تعاون مستقبل میں ہونے والے نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپیئن شپ 2018ء کے دوسرے مرحلے میں کھیلے جانے والے میچوں کی تفصیلات کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید 8ٹیمیں گروپ ’’سی‘‘میں اسلام آباد، لاہور ، آزاد کشمیر اورفاٹا جبکہ گروپ ’’ڈی‘‘میں راولپنڈی ، پشاور ، ابیٹ آباد اور سیالکوٹ شامل ہیں جن کے درمیان میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، نیشنل کرکٹ گرائونڈ اور ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں 13فروری بروز منگل سے کھیلے جائینگے جبکہ دونوں گروپ کی فاتح ٹیم 16فروری کو دوسرے سیمی فائنل میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہونگی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل دفاعی چیمپیئن ملتان اور دوسرے مرحلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے مقام اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ افتتاحی روز 4میچ کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!