
راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) خرم منظور کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی وائٹس قومی ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ فائنل میں پہنچ گئی، کراچی نے پشاور کو سیمی فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم نے 282 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، خرم منظور 100 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ اکبرالرحمان 82 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، پشاور کے محمد رضوان کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ کے سلسلے میں جمعرات کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پشاور پینتھرز پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوور میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان محمد رضوان 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسراراﷲ 47، اکبر بادشاہ 40، عادل امین 33، زوہیب خان 31، اشفاق احمد 13، صاحبزادہ فرحان 12 گوہر علی 6، تاج ولی اور عمران خان ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، انور علی اور محمد اصغر نے 3، 3 اور ضیاء الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں کراچی وائٹس نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، خرم منظور نے100 اور اکبرالرحمان نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کپتان اسد شفیق 36 فواد عالم 25 اور فیصل اقبال 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دانش عزیز 20 اور انور علی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عمران خان، تاج ولی، زوہیب خان، شاہ فیصل اور اسراراﷲ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
Tag: ریجنل ون ڈے کپ
-

قومی ریجنل ون ڈے کپخ،رم منظور کی شاندار سنچری، کراچی وائٹس فائنل میں پہنچ گئی
-

فخر زمان کے بعد ایک اور رنز کا ڈھیر لگانے والا بلے باز سامنے آگیا

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) برسوں بعد پاکستان کا مضبوط اوپننگ جوڑی کا خواب پورا ہوتا دکھائی دینے لگا، فخر زمان کے بعد ایک اور بہترین بلے باز مل گیا، صاحبزادہ فرحان نے قومی ریجنل ون ڈے کپ میں رنز کے ڈھیر لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سعید انور اور عامر سہیلکی جوڑی ٹوٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج تک مضبوط اور مستقل اوپننگ جوڑی نہیں مل سکی اورپے درپے کئی سالوں کے تجربات کے بعد اب پاکستان کا خوب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ فخر زمان کے بعد پاکستان کو ایک اور بہترین بلے باز مل گیا ہے۔ راولپنڈی میں جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ کے دوران پشاور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نےرنز کا ڈھیر لگا کر سلیکٹر کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ چارسد ہ سے تعلق رکھنے والے 21سالہ صاحبزادہ فرحان اب تک ریجنل ون ڈے کپ میں 69.67کی اوسط سے 418رنز سکو ر کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور3نصف سنچریاں شامل ہیں ۔صاحبزاد ہ فرحان اب تک 15لسٹ اے میچز میں 53کی اوسط اور90سے زیادہ کے سٹرائیک ریٹ سے795رنز سکو ر کرچکے ہیں جس میں2سنچریاںاور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے چارسدہ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان صاحبزادہ فرحان جلد ہی فخر زمان کے ساتھ کریز کے دوسرے اینڈ پر نظر آئے گا۔