Tag: سوئٹزرلینڈ

  • برف پر کرکٹ مقابلہ،آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دیدی

    برف پر کرکٹ مقابلہ،آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دیدی


    زیورخ(سپورٹس لنک رپورٹ)سوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی ایکپریس شعیب اختر کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے، کپتان سہواگ نے 31 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اینڈریو سائمنڈز نے 40 رنز بنائے۔عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جبکہ اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

    راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

    Roger Federer Wins Australian Open Tennis Title And 20th Time Major Winner

    سوئیٹرزلینڈ کے مایہ نازٹینس اسٹارراجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا، یہ فیڈرر کا بیسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے جو انہوں نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل کی صورت میں جیتا۔

    سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل آسٹریلین اوپن کا فائنل ٹینس کنگ راجر فیڈرر اور مارین چلچ کے درمیان کھیلا گیا ۔

    فیڈرر اور چلچ کے درمیان مقابلے میں تجربے کا واضح فرق نظر آیا ، اور اسی فرق کے باعث ٹرافی فیڈرر کے نام ہوگئی ۔ٹائٹل جیتنے پر فیڈرر خوشی کے مارے رو پڑے اور کامیابی کا جشن بھی بھرپور انداز میں منایا ۔

    آسٹریلین اوپن 2018کا یہ ٹائٹل راجر فیڈرر کا بیسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

    فائنل میچ کا سکور چھ ،دو۔ چھ، سات۔ چھ، تین۔ تین، چھ اور چھ، ایک رہا، یوں سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن فیڈرر کے نام رہا۔

  • آسٹریلین اوپن: فیڈرر کی پیشقدمی جاری

    آسٹریلین اوپن: فیڈرر کی پیشقدمی جاری

    Australian Open Federer Marches To Last 8 Djokovic Out

    سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ دفاعی چیمپئن نے کسی دقت کے بغیر ہنگری کے غیرمعروف مارٹن فیوکسوویک کو ہرا کر لاسٹ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

    عالمی نمبر دو اسٹار ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی سیٹ نہیں ہارے ہیں، البتہ سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 58 چنگ ہائیون نے دنگ کردیااور 21سالہ چنگ نے چھ بار کے چیمپئن سربیا کے جوکووچ کو سخت مقابلے میں شکست دی۔

    جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ نے اٹلی کے فابیو فوگنینی کو اسٹریٹ سیٹس سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ فیڈرر سے ہوگا۔

    ادھر امریکا کے ٹینی سینڈرجن نے ایک اور عمدہ پرفارمنس پیش کی اور آسٹریا کے ڈومینک تھائم کی چھٹی کی۔

    دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ، امریکا کی میڈیسن کیز اور جرمنی کی انجلیک کربر نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

    سیمونا ہالیپ نے جاپانی حریف نامی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایاجبکہ امریکا کی میڈیسن کیز نے فرانس کی کیرولین گارشیا کو اور جرمنی کی انجلیک کربر نے تائپے کی سو وائی کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    دریں اثنا پاکستان کے اعصام الحق نے بھی ڈبلز کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔

  • آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں فیڈرر کو برڈک کا چیلنج درپیش

    آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں فیڈرر کو برڈک کا چیلنج درپیش

     

    میلبرن: سوئٹزرلینڈ کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے ہنگری کے مارٹن فیوکسوویک کو 6-4، 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر اب تک ایونٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارے ہیں۔

    ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر کا مقابلہ ٹامس برڈک سے ہو گا۔

    ادھر خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ، امریکا کی میڈیسن کیز اور جرمنی کی انجلیق کربر نے اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

    ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے جاپانی حریف ناؤمی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    امریکا کی میڈیسن کیز نے فرانس کی کارولین گارشیا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 اور جرمنی کی انجلیق کربر نے تائپے کی سو وائی کو 4-6، 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    دوسری جانب مینز ڈبلز کے مقابلوں میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین ساتھی مارسیلو میلو اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین پارٹنر مارسیلو میلو نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کے راجیو رام اور ان کے بھارتی ساتھی دیوج شاران کو پہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹ 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

  • سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

    سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

    سوئٹزرلینڈ میں سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقادکیا گیا، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی علاقے Graubunden میں سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    لاکس اوپن(Laax Open) نامی اس مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں کھلاڑی شریک ہیں۔

    ایونٹ کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء اپنی مہارت دکھاتے ہوئے اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں۔

    مقامی ریزورٹ میں منعقد ہونے والے یہ مقابلے 21جنوری تک جاری رہیں گے۔

error: Content is protected !!