Tag: سہواگ

  • آئس کرکٹ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آفریدی کی ٹیم فاتح

    آئس کرکٹ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آفریدی کی ٹیم فاتح


    سینٹ موریٹز(سپورٹس لنک رپورٹ)سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رائلز نے ڈائمنڈ پیپلس کو دوسرے میچ میں بھی ہرادیا۔پیپلس ڈائمنڈز کے کپتان وریندر سہواگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ڈائمنڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 15 رنز کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گرگئیں۔ دونوں وکٹیں پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے لیں۔کپتان وریندر سہواگ نے اننگز کو سہارا دیتے ہوئے 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ گرانٹ ایلیٹ کی گیند کا شکار بن گئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز مائیک ہسی تھے جو ڈینئیل ویٹوری کی گیند پر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹیم کو مجموعہ اس موقع پر 91 رنز تھا جبکہ اس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔یہاں محمد کیف اور انڈرو سائمنڈز کے درمیان شراکت نے ٹیم کو 205 رنز کے اسکور پر پہنچایا۔ کیف 57 بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ سائمنڈز 67 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔رائلز کی جانب سے عبد الرزاق نے تین جبکہ ایلیٹ اور ویٹوری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں رائلز کے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے ہدف کے تعاقب کو آسان بنادیا اور 17ویں اوور میں بھی ہدف پورا کرلیا گیا۔جیک کیلس 90، گریم اسمتھ 58 اور اویس شاہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلوائی۔ڈائمنڈز کی جانب سے رمیش پوار اور ظہیر خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔فتح کے ساتھ رائلز نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔ شاندار بیٹنگ پر جیک کیلس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اویس شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔

  • برف پر کرکٹ مقابلہ،آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دیدی

    برف پر کرکٹ مقابلہ،آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دیدی


    زیورخ(سپورٹس لنک رپورٹ)سوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی ایکپریس شعیب اختر کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے، کپتان سہواگ نے 31 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اینڈریو سائمنڈز نے 40 رنز بنائے۔عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جبکہ اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!