Tag: شعیب اختر

  • پاکستان سپر لیگ ایک برینڈ بن چکا ہے،شعیب اختر

    پاکستان سپر لیگ ایک برینڈ بن چکا ہے،شعیب اختر

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک برینڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ہے۔ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد کھلاڑی دیے ہیں اور کھلاڑیوں کو اضافے پیسے فراہم کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انہیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں دس ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں گے تو شعیب اختر نے تین نام لیے جن میں عمر اکمل، کامران اکمل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور فائنل کھیلے گی۔انہوں نے قلندرز کے بے خوف کی تعریف کی تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر محتاط انداز میں کرکٹ کھیلنا ہوگی۔۔

     

     

  • ہمیں بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،عامر سہیل

    ہمیں بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،عامر سہیل

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کپتان عامر سہیل نے بھارت کیخلاف کیس کو کمزور قرار دے دیا ، گزشتہ روز ایک ہاکی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہاکی اب اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے ،شعیب اختر کو پی سی بی میں عہدہ ملا اچھی بات ہے کیونکہ کرکٹرز ہی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں اور مزید کرکٹرز کو بھی بورڈ میں موقع فراہم کیا جا نا چاہئے ،انہوں نے کہا اگر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو سکیورٹی دینی ہے تو پبلک کرنے کی ضرورت نہیں ، بھارت کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے ا س لئے باہمی سیریز کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے ،قبل ازیں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا جس میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے افضل منا کی ٹیم فا تح رہی۔فائنل میں افضل منا اور سعید انور کی ٹیموں کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہوا جس میں افضل منا کی ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ سعید انور کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،فاتح ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں جیت کی خوشی میں بھنگرے ڈالے گئے اس موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے فاتح ٹیم میں ٹرافی اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے گئے ۔بعدازیں سیکرٹری سپورٹس عامر جان کی جانب سے بھی ہا کی سٹیڈیم کا دورہ کیا گیا ۔ایونٹ آرگنا ئزر توقیر ڈار نے کہا جو قومیں اپنے ہیروکی قدر نہیں کرتیں وہ اپنا مقام نہیں بنا سکتیں ،ہمیں انٹرنیشنل ٹیموں کو پا کستان میں دعوت دینا ہو گی تاکہ پاکستان کا قومی کھیل دوبارہ زندہ ہو سکے ۔

  • شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر تعینات

    شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر تعینات

    اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مشیر تعینات ہوگئے ہیں ،چیئیرمین پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شعیب اختر مشیر برائے چیئرمین پی سی بی مقرر ہوگئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ شعیب اختر کی پی سی بی کا گرینڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

     

  • برف پر کرکٹ مقابلہ،آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دیدی

    برف پر کرکٹ مقابلہ،آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو شکست دیدی


    زیورخ(سپورٹس لنک رپورٹ)سوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی ایکپریس شعیب اختر کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے، کپتان سہواگ نے 31 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اینڈریو سائمنڈز نے 40 رنز بنائے۔عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جبکہ اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • شعیب اختر اور سیواگ کا ٹاکرا،مگر کہاں؟تفصیلات اس دلچسپ رپورٹ میں

    شعیب اختر اور سیواگ کا ٹاکرا،مگر کہاں؟تفصیلات اس دلچسپ رپورٹ میں

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ونٹر گیم تو نہیں لیکن ستاروں کی کہکشاں برفیلے میدانوں پر کرکٹ کا میلہ سجانے سوئیٹزر لینڈ پہنچ گئی، جہاں 1800 فٹ کی بلندی پر شعیب اختر اور سہواگ کا ٹاکرا آج ہوگا۔

    کرکٹ اب برفیلے چٹانوں پر بھی کھیلی جائےگی، سوئزرلینڈ کے شہر سینٹ موریٹز میں کرکٹ کے عالمی ستارے 8 اور 9 فروری کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبدالرزاق اور وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ پہنچ چکے ہیں۔

    دوسری جانب وریندر سہواگ، جے وردھنے، لسیتھ ملنگا، جاک کیلس، گرانٹ ایلیٹ برینڈن میکلم، دلشان اور مائیک ہسی سمیت دیگر عالمی ستارے بھی وہاں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اسٹار کرکٹرز نے تفریحی مقام پر پہنچتے ہی سوشل میڈیا پراپنی پریکٹس کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

  • میرا تیز ترین گیند کا ریکارڈ کون توڑے گا؟شعیب نے ایسے بائولر کا نام لے لیا آپ حیران رہ جائینگے

    میرا تیز ترین گیند کا ریکارڈ کون توڑے گا؟شعیب نے ایسے بائولر کا نام لے لیا آپ حیران رہ جائینگے

     اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)دنیائے کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے اور اب انہوں نے اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اس بائولر کا نام بھی بتا دیا ہے جو ان کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ شعیب اختر نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد سے متعلق کہا ہے کہ یہ بائولر ایسا ہے جو ان کا کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔ سلمان ارشاد سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ اب تک 92 میل فی گھنٹہ کیرفتار سے گیند کروا چکے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر سلمان ارشاد 92میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ابھی گیند کرا رہے ہیں تو کل 97میل فی گھنٹہ کی رفتاراور پھر 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کا ریکارڈ اگر کوئی کشمیری توڑے تو یہ ان کیلئے خوشی کی بات ہو گی ۔ اس موقع پر شعیب اختر نے سلمان ارشاد کی ٹریننگ خود کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • پاک بھارت سیریز : سیاست ہی سب سے بڑی رکاوٹ ،شعیب اختر

    پاک بھارت سیریز : سیاست ہی سب سے بڑی رکاوٹ ،شعیب اختر

    سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے درمیان سیاست ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور آپس کے میچز نہ ہونے کا الزام پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کو نہیں دیا جا سکتا،پی سی بی یا بی سی سی آئی حکام موجودہ حالات کے قطعی ذمہ دار نہیں کیونکہ دونوں ہی باہمی کرکٹ سیریز کے انعقاد کی خواہش رکھتے ہیں،پڑوسی ممالک کے درمیان میچز سے ان کا تمام تر مفاد بھی وابستہ ہے ،عام طور پر سب یہی کہتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے مگر بدقسمتی سے اس معاملے کا فیصلہ ڈپلومیٹک لیول پر کیا جاتا ہے ،موجودہ کھلاڑیوں کو بھی روایتی رقابت کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی پاک بھارت مقابلوں کے انعقاد کیلئے آواز بلند کردی ہے جن کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ سرحدوں کے دونوں اطراف موجود کھیلوں کی تاریخی رقابت کو حالیہ برسوں کے دوران دیکھنے سے محض اس وجہ سے محروم رہے کہ سیاسی معاملات راہ کی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کی متفقہ رائے ہے کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چا ہیے ، کھلاڑی بھی روایتی رقابت کا مظاہرہ کریں۔

error: Content is protected !!