Tag: شیڈول

  • انگلش کائونٹی سسکس نے کس بھارتی بائولر سے معاہدہ کرلیا،جانیئے اس رپورٹ میں

    انگلش کائونٹی سسکس نے کس بھارتی بائولر سے معاہدہ کرلیا،جانیئے اس رپورٹ میں

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سسکس کلب نے رواں برس شیڈول کائونٹی سیزن کیلئے بھارتی فاسٹ بائولر ایشانت شرما خدمات حاصل کر لیں، وہ بطور غیرملکی کھلاڑی کلب کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی فاسٹ بائولر نے رواں سال شیڈول انڈین پریمیئر لیگ کیلئے نظرانداز کئے جانے کے بعد کائونٹی کلب سے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت ایشانت شرما کائونٹی چیمپئن شپ کے پانچ اور رائل لندن ون ڈے کپ کے آٹھ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ سسکس ڈائریکٹر آف کرکٹ کیتھ گرین فیلڈ نے کہا کہ ایشانت شرما انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

  • آئی پی ایل کا گیارہواں ایڈیشن سات اپریل سے شروع ہوگا

    آئی پی ایل کا گیارہواں ایڈیشن سات اپریل سے شروع ہوگا

    ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اور ایونٹ کا پہلا میچ سات اپریل کو دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز اور ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے والی چنائی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے رواں سال ہونے والے آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا حتمی شیڈول جاری کر دیا اور ایونٹ 7 اپریل سے 27 مئی تک کھیلا جائے گا، 51 روزہ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان نو مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ رواں سال دو پرانی ٹیموں چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی دوبارہ آئی پی ایل میں واپسی ہوئی ہے جن پر کرپشن کے سبب پابندی عائد کی گئی تھی۔لیگ مرحلے کے مجموعی طور پر 44 میچز رات اور باقی 12 میچز دوپہر کو کھیلے جائیں گے جبکہ صرف ہفتے اور اتوار کو دو، دو میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔بورڈ کی جانب سے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز کو رد کر دیا گیا ہے، ابھی ایلیمنیٹر اور کوالیفائر ٹو کے مقام کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا البتہ کوالیفائر ون اور فائنل وینکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سات اپریل کو ممبئی انڈیز کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے خلاف افتتاحی میچ میں ٹائٹل مہم کا آغاز کرے گی اور 27 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان ہاکی لیگ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

    پاکستان ہاکی لیگ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

    کراچی(سپورٹس  لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی لیگ جو شیڈول کے مطابق اپریل میں ہونا تھی اب ممکنہ طور پر اسے جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سخت شیڈول کی وجہ سے پاکستان ہاکی لیگ کا شیڈول کے مطابق انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز رواں برس اپریل میں ہونے ہیں جس کے بعد ماہ رمضان شروع ہو جائے گا۔ اس لئے پی ایچ ایل عیدالاضحی کے بعد جولائی میں ہی ممکن ہو سکے گی۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ہر فرنچائز میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ارجنٹائن ، آسٹریلیا اور دیگر ملکوں سے بھی کھلاڑی پاکستان ہاکی لیگ میں شرکت کریں گے ۔ پی ایچ ایف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی لیگ سے نہ صرف پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی سپورٹ ملے گی بلکہ قومی کھیل کی عظمت بھی دوبارہ سے زندہ ہوسکے گی جو ماضی میں ہماری میراث تھی۔

     

     

  • بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا

    بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا


    ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 فروری کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وارننگ جاری کردی

    بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وارننگ جاری کردی

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)دبئی میں جاری انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    جمعہ کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا کہ 2021 میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت سے چھین کر اس جیسے ٹائم زون والے ملک کو دی جاسکتی ہے اور اس طرح بھارت 2021 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اور بھارتی بورڈ بھارتی حکومت کی ٹیکسس اسکیم سے متاثر ہے، جس کے باعث بہت زیادہ منافع بھارتی حکومت کی جیب میں چلا جائے گا۔

    اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں نے آئی سی سی کو یقین دلایا ہے کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹ کے لئے گورنمنٹ اپنے قانون میں تبدیلی کرےتاہم اگر حکومت نہ مانی تو یہ مقابلے کسی اور ملک منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    دریں اثنا بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان اس سال شیڈول سیریز کی میزبانی بھارت کرے گاجبکہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی افغانستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز جون میں ہونی ہے۔

    ادھر بنگلہ دیش کی اوے سیریز کے لئے افغان کرکٹ بورڈ کے عرب امارات بورڈ سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، جس کے بعد افغان بورڈ نے بھارت کے ساتھ معاملات طے کرکے اپنی ہوم سیریز بھارت میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق عالمی چیمپئن، عالمی نمبر ایک اور دنیائے فٹ بال کے پاور ہائوس اسپین پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

    فیفا نے فٹبال فیڈریشن معاملات میں حکومتی مداخلت پر اسپین کی رواں برس روس میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی تک کا انتباہ کردیا ہے۔

    عالمی گورننگ باڈی نے دسمبر میں ہسپانوی فیڈریشن سے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ حکومتی مداخلت کے معاملے پر وضاحت دے۔

    فریقین میں گذشتہ روز اس ضمن میں مذاکرات ہوئے جس میں فیفا کی جنرل سیکریٹری فاطمہ سمورا اور اسپینش وزیر کھیل و دیگر حکام شریک ہوئےاور اس دوران مسئلے کے جلد از جلد حل پر اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں اسپین فٹبال فیڈریشن کے 1988 سے چلے آرہے صدر اینجل ماریا ولار کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

    بعدازاں انہیں بدعنوانی اور غبن کے الزامات کے تحت گرفتار بھی کیا گیا، تاہم دو ہفتے قید میں گذارنے کے بعد ان کی ضمانت منظور ہوئی۔

    ملکی اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ولار کے جانشین کے لیے انتخاب کے اعلان پر فیفا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی مداخلت قرار دیا تھا۔

  • بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31جنوری سے

    بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31جنوری سے

    چٹاگانگ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 31 جنوری سے چٹاگانگ میں شروع ہو گاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 سے 4 فروری تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 فروری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی ، آئی لینڈرز نے سیریز کے فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو شکست فاش سے دوچار کر کے سیریز اپنے نام کی تھی۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان اب دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

  • جنوبی افریقہ اور بھارت کا پہلا ون ڈے یکم فروری کو

    جنوبی افریقہ اور بھارت کا پہلا ون ڈے یکم فروری کو

    ڈربن(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم فروری سے ہو گاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹاؤن، چوتھا میچ 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

     

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو کل

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو کل

    پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ آج عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا اس سلسلے میں پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے جبکہ بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی ایم سی سی گرائونڈ عجمان میں مد مقابل ہونگی۔ شیڈول کے مطابق 13 جنور ی کو نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں نبرد آزما ہونگی، واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے اور اسے فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری نہ ہونے پر بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل 19 جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ دوسری صورت میں ایونٹ کا فائنل 21 جنوری کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

     

error: Content is protected !!