Tag: چیمپئن

  • سٹی سٹکول لاہور میں کھیلوں کے مقابلے ختم،وزیر کھیل نے انعامات تقسیم کئے

    سٹی سٹکول لاہور میں کھیلوں کے مقابلے ختم،وزیر کھیل نے انعامات تقسیم کئے

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ): پنجاب میں کھیلوں کے دور کی وآپسی کے لیے سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں۔ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی آمد، فیفا ٹرافی کی رونمائی اور گزشتہ برس سپر لیگ کا فائنل اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ سکیورٹی خدشات کی بناء پر ویران ہو جانے والے پلے گرائونڈز کی آبادی کاری کا سلسلہ بھی جاری ہو چکاہے ۔


    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل و اُمور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے آج دی سٹی سکول کے انٹر ریجنل سپورٹس مقابلوں کے فائنل رائونڈ کے اختتام پر پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے نجی تعلیمی اداروں کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں۔ حکومت پنجاب نجی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہے ۔ مختلف کھیلوں کے ساتھ ایمبیسیڈرز اور فنانسرز کے ساتھ روابط بڑھائے جا رہے ہیں۔ دی سٹی سکول کے انٹرریجنل مقابلوں میں مختلف صوبوں سے 05 گیمز کے 1000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبائی وزیر نے جیتے والی ٹیمز میں برائونز، گولڈ اور سلور میڈل تقسیم کیے ۔ مجموعی طور پر سینٹرل ریجن نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے چیمپئین ٹرافی حاصل کی۔ تقریب میںبچوں اور بچیوں نے رنگا رنگ ایروبکس کا بھی مطاہرہ کیا۔

    آخر میں صوبائی وزیر نے تمام ٹیموں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے سٹی سکول کی انتظامیہ کو مستقبل میں سپورٹس بورڈ کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو برانچ کا دورہ کروایا اور ان کی تقریب میں آمد اور بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

  • آل پنجاب جوجٹسو انٹرڈویژنل چیمپئن شپ لاہورڈویژن نے جیت لی

    آل پنجاب جوجٹسو انٹرڈویژنل چیمپئن شپ لاہورڈویژن نے جیت لی


    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)آل پنجاب جوجٹسو انٹرڈویژنل چیمپئن شپ لاہورڈویژن نے جیت لی، چیمپین شپ ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ جوجٹسو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے تعاون سے منعقد ہوئی جس میں پنجاب کی سات ڈویژنز فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان کے 100سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی،چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ نے دوسری جبکہ فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی ضلعی سپورٹس آفیسر رانا حماد، صدر جوجٹسو فیڈریشن خلیل احمد خان سیکرٹری جوجٹسو فیڈریشن محمودالحسن رانا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑی آئندہ ماہ پشاور میں ہونیوالی چوتھی بین الصوبائی گیمز میں حصہ لیں گے۔ محمود الحسن رانا نے اس موقع پر ایسے بیان میں کہا ہے کہ چوتھی بین الصوبائی گیمز پشاور کی تیاری کیلئے آل پنجاب جوجٹسوانٹرڈویژن چیمپئین شپ معاون ثابت ہوگی اور انشاء اﷲہمارے کھلاڑی میڈلز حاصل کریں گے۔

  • چوتھی بین الصوبائی گیمز،پنجاب اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم

    چوتھی بین الصوبائی گیمز،پنجاب اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم


    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹرایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان نے کہا کہ چوتھی بین الصوبائی گیمز 18سے 20مارچ تک پشاور میں منعقد ہورہی ہیں جس میں پنجاب بطور چیمپئن اپنے اعزاز کا دفاع کریگا، تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز گیمز کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی سرپرستی میںپنجاب کا دستہ پہلے سے زیادہ میڈلز جیت کر چیمپئن کا اعزاز برقرار رکھے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں چوتھی بین الصوبائی گیمز کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی، پاکستان اولمپک ایسوسی کے سیکرٹر ی خالد محمود، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ اور کھیلوں کے ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ہر ایونٹ میں فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں، چوتھی بین الصوبائی گیمز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، تمام ایسوسی ایشنز سے مل کر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت کے مطابق کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، بین الصوبائی گیمز میں 28کھیلوں میں پنجاب کے 300کھلاڑی شرکت کریں گے، گیمز کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کے 8روزہ تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے شرکاء کو بین الصوبائی گیمز سے متعلق بریفنگ دی۔

  • انگلش فٹبال پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی ٹاپ پر

    انگلش فٹبال پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی ٹاپ پر

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ )مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں فتح کے قریب پہنچ گئی ،ایونٹ میں شامل 20ٹیمیں اب تک 27،27میچز کھیل چکی ہیں ،مانچسٹر سٹی نے 23میچ جیتے ،ایک ہارا اور 3برابررہے ،72پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 56پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور لیور پول 54پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پرہے ۔موجودہ چیمپئن چیلسی 53پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ایک پوائنٹ کے فرق سے ٹوٹنہم کی 5ویں پوزیشن ہے ۔

  • پی ایس ایل تھری،محمد حفیظ کامیابی کیلئے پرعزم

    پی ایس ایل تھری،محمد حفیظ کامیابی کیلئے پرعزم

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لیگ کے نئے ایڈیشن میں کامیابی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم کو لگاتار دوسرے سال چیمپئن بننے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ چکی ہے اور ہفتے کو ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔حفیظ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ چاہے ہم اچھا کریں یا برا لیکن وہ گزر چکا ہے اور ہم ماضی کی یادوں میں رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے ، ہم چیمپئن ہیں لیکن ہمیں اس اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بنیاد وہی ہے اور ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اسے مزید طاقت بخشی ہے ۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سعد نسیم نے کہا کہ ٹیم کے تمام اراکین آپس میں گھل مل گئے ہیں اور ان سمیت تمام جونیئر کو ٹیم کے تجربہ کار اور سینئر اراکین اہم ہدایات دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ادھر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا کہ ہم اس سال بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں گے اور توقع کرتے ہیں کہ ہم ایسی کرکٹ کھیلیں کہ ہمارے شائقین ہم پر فخر کر سکیں۔

  • پاک‘ایران دوستی آرچری چیمپئن شپ اختتام پذیر

    پاک‘ایران دوستی آرچری چیمپئن شپ اختتام پذیر

  • کوپاڈیل رے فٹبال چیمپئن شپ،بارسلونا نے ویلنشیا کو ہرا دیا

    کوپاڈیل رے فٹبال چیمپئن شپ،بارسلونا نے ویلنشیا کو ہرا دیا

    بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ) کوپا ڈیل رے فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کی پہلی لیگ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے ویلنشیا کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔ کوپا ڈیل رے کپ کے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

    ٹیم بارسلونا نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم پہلے ہاف تک انہیں کوئی کامیابی نہ ملی۔ میچ کے 67 ویں منٹ میں بارسلونا کی جانب سے لوئس سواریز نے زبردست گول کر کے ٹیم کی برتری ایک صفر کر دی جو اختتام تک برقرار رہی۔

  • واجبات ادائیگی،پشاور زلمی نے وضاحت پیش کردی

    واجبات ادائیگی،پشاور زلمی نے وضاحت پیش کردی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ذمے تمام واجبات بمعہ ٹیکس پاکستان کرکٹ بورڈ کو ادا کرچکے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس  میں کہا گیا ہے کہ پشاور زلمی اپنے ذمے تمام واجبات بمعہ ٹیکس ادا کرچکے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق فرنچائز اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بروقت ادائیگیوں سے پی ایس ایل کو شاندار انداز میں منعقد کرنے میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے وہ پی سی بی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور زلمی ذمہ دار فرنچائز کی حیثیت سے تمام ادائیگیاں وقت پر کرنے پر یقین رکھتی ہے اور  پی ایس ایل تھری کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بعض پی ایس ایل فرنچائز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واجبات کی عدم ادائیگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اب وہ تیسرے ایڈیشن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

  • 10قومی جونیئر انڈر21سنوکر چمیپئن شپ،محمد نسیم اختر فاتح

    10قومی جونیئر انڈر21سنوکر چمیپئن شپ،محمد نسیم اختر فاتح

    راولپنڈی (نواز گوہر سے)پنجاب کے کیوئسٹ اور دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر نے دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں محمد شہباز کو 6-3 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، ٹائٹل فتح کے ساتھ ہی نسیم اختر رواں برس میانمار میں 19ویں ایشین اور چین میں شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کے اہل ہو گئے ہیں ،گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں نسیم اختر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے ہی محمد شہباز کو 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، نسیم کی جیت کا سکور 63-26، 107-17، 23-60، 60-17، 35-66، 51-64، 61-12، 59-05 اور 65-53 رہا،۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جونیئر انڈر 21 اور جونیئر انڈر 18 چیمپئن شپ کے فاتح کیوئسٹس محمد نسیم اختر اور محمد عمر کو 50، 50 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافیاں دیں ۔

  • کیوی ہیوی ویٹ باکسر کا عمرہ

    کیوی ہیوی ویٹ باکسر کا عمرہ

    نیوزی لینڈ کے ہیوی ویٹ باکسر اور رگبی کھلاڑی سونی بل ولیمز ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کرلی ہے۔

    سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونی بل ولیمز نے خانہ کعبہ،مسجد نبوی سمیت دیگر مقدس مقامات کی تصاویر جاری کردی ہیں جو لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    بتیس سالہ سونی بل ولیمز ہیوی ویٹ چیمپئن ہیں اور سال 2011اور 2015میں رگبی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ سونی ولیمز نے سال 2009میں اسلام قبول کرکے دینی تعلیم حاصل کی ۔

     

error: Content is protected !!