Tag: Asia Cup Cricket Tournament

  • ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے یو اے ای میں انعقاد کا امکان روشن ہوگیا

    ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے یو اے ای میں انعقاد کا امکان روشن ہوگیا

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم شریک ٹیموں کو غیر رسمی طور پر مجوزہ تاریخوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل جلد ٹورنامنٹ کے شیڈول اور میزبان ملک کا اعلان کرے گی۔ موجودہ اطلاعات کے مطابق ایونٹ کے لیے متحدہ عرب امارات مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ایشیا کپ کا انعقاد 28 اگست سے 13 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    اس دوران پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، نیپال، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور میزبان بننے کی امیدوار متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ تمام ٹیمیں ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے شیڈول اور وینیو کے حتمی اعلان کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ مختلف کرکٹ بورڈز بھی اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ ویمنز ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔ بورڈ نے ہرمن پریت کور پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے۔

    ٹورنامنٹ کی باضابطہ تصدیق کے بعد تمام ٹیموں کی تیاریاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔ شائقین بھی اس بڑے علاقائی ایونٹ میں ایشیا کی بہترین خواتین کرکٹرز کے درمیان دلچسپ مقابلوں کے منتظر ہیں۔

  • بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی دیئے بغیر ختم

    بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی دیئے بغیر ختم

    بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی دیئے بغیر ختم

    بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کی اختتامی تقریب ٹرافی دیئے بغیر ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ فائنل میں بھارت کی جیت کے بعد پوسٹ میچ تقریب کا انعقاد کیا گیا

    تو بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے۔

    بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سلمان آغا کو رنراپ چیک دیا تاہم بھارتی کپتان ٹرافی لینے نہیں آئے۔

    بھارتی ٹیم نے سپانسرز سے اپنے انعامات وصول کیے،بھارت کے تلک ورما مین آف دی میچ جبکہ 17 وکٹیں لینے پر کلدیپ یادیو ٹورنامنٹ کے کار آمد پلئیر قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں، بھارت کے ابھیشک شرما پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے۔

    بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی،

    تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔ کرکٹ شائقین کامطالبہ کیا ہے کہ اس حرکت پر بھارت کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنی چاہئے،

    پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

  • ایشیا کپ، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    ایشیا کپ، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    ایشیا کپ، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی، تفصیلات سامنے آگئیں

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔ ایونٹ کی انعامی رقم سے متعلق ابھی باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں ہوا ہے

    تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ 2025 میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
    گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

  • ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

    ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

    ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

    کراچی : ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ مسلسل سازشوں میں مصروف ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہو ، اس طرح پاکستان کو سوا ارب روپے کابھاری مالی خسارہ ہوسکتا ہے۔

    پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل صدر کی حیثیت سے ناکام بنایا جائے، سری لنکا اور افغانستان بھی بھارتی لابی میں شامل ہوکرپاکستان مخالف سازشوں میں متحرک ہیں۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین ہیں اس لئے بھارت مسلسل کوشش کررہا ہے کہ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو مالی نقصان پہنچائے،

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مستقبل طے کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ڈھاکا میں طلب کیا گیا ہے۔

    بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے لیکن ڈھاکا کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، بھارت کو اجلاس میں ٹورنامنٹ کا شیڈول اور ملک کا اعلان کرنا ہے،

    بھارت اجلاس کو ڈھاکا میں کرانے کی مخالفت کررہا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کےآئین کے مطابق اے سی سی اجلاس میں کورم پورا ہونے کے لیے کم ازکم 3 ٹیسٹ کھیلنے والے ممبرز ملک کی شرکت ضروری ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساتھ، افغانستان اور سری لنکا ڈھاکا میں اجلاس کے حق میں نہیں ہیں ، آئین کے مطابق کم از کم 10 مکمل یا ایسوسی ایٹس ممبرز کا اجلاس میں ہونا ضروری ہے، اجلاس میں 10 رکن ملکوں کی شرکت بھی مشکل ہے ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

    ہفتے کو محسن نقوی نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے سکیورٹی صورتحال پر کابل کا دورہ کیا لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی نے افغانستان سےڈھاکا میں ایشیا کپ میٹنگ پر حمایت مانگی ہے،

    افغانستان کئی سالوں سے کرکٹ میں بھارت کی لابی میں شامل ہے، افغانستان کا ہوم گراؤنڈ بھی بھارت کا شہر ڈھرا دون رہ چکا ہے افغان کرکٹ بورڈنے اجلاس پر بھی بھارت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہوئی ہے۔

    اے سی سی اجلاس اب جیوپولیٹیکل ایشو کی صورت اختیار کر چکا ہے، اجلاس ڈھاکا سے منتقل نہ ہونے پر بھارت ایشیاکپ کا بائیکاٹ بھی کرسکتا ہے، ایشیا کپ پر فیصلہ اب ڈھاکا کے اجلاس میں ہونا ہے،

    چیئرمین محسن نقوی نے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر اور اپنےایڈوائزر سلمان نصیر کوایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹوبورڈممبر ز میں نامزد کیا ہے۔

    سلمان نصیر اجلاس کے حوالے سےپی سی بی کے نمائندہ کے طور پر اس وقت ڈھاکا میں ہیں، سلمان نصیر اے سی سی کے اجلاس سمیت دیگر امور کی نگرانی کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ اگر اس سال ایشیا کپ نہ ہوا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔

    پی سی بی ترجمان نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی پراپیگنڈے کا جواب نہیں دیتے ، ایک ہفتہ پہلے بھارتی وزیر کھیل نے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرسکتی ہے، بھارتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو ایشیا کپ اور دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس سے تقریباً 8.8 ارب روپے (264 کروڑ بھارتی روپے)آمدنی متوقع ہے۔

    پاکستان کوایشیا کپ سے 1.16ارب روپے ( 34.8 کروڑبھارتی روپے )کی آمدنی کی توقع ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ درحقیقت، بورڈ کے ایک معتبر ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے اس مالی سال کے دوران آئی سی سی سے اپنے حصے کے طور پر 25.9ملین امریکی ڈالر (تقریبا ساڑھے سات ارب روپے) مختص کیے ہیں، ان پیسوں کو پی سی بی کے سالانہ اخراجات کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

    بھارت، سری لنکا، افغانستان، عمان اور چند دیگر ایسوسی ایٹ ممبر بورڈز ڈھاکہ کا سفر نہ کرنے پر بضد تھے، بھارت اپنا نمائندہ بھارت بھیجنے پر رضامند نہیں ہےاور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کرنا چاہتا ہے۔

    3 دن پہلے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیاتھا جس کی وجہ سے منتظمین نے میچ منسوخ کر دیاتھا اس میچ کا نہ ہونے سے بھارتی بورڈ کےموڈ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!