تیسری رن فار فن پانچ کلومیٹر ریس محمد اکرم نے جیت لی،
ایئرپورٹ روڈ سے ایوب اسپورٹس کمپلیکس تک ریس میں دو سو کے قریب نوجوانوں کی شرکت
نور خان نے دوسری اور عین اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،
تینوں پوزیشن اعوان ایتھلیٹکس کلب کے کھلاڑیوں نے حاصل کی
کوئٹہ: (رپورٹ مہک شاہد) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے رن فار فن ریس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے لڑکوں کی تیسری بار ریس کا انعقاد کیا، رواں ماہ دوسری بار منعقد ہونے والی ریس میں پہلے سے زیادہ تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی،
ریس کا آغاز صبح 8 بجے ایئرپورٹ روڈ سے ہوا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ ارسلان خان نورزئی نے کیا،
ریس پروفیشنل کوچ صنوبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی ناصر پانیزئی، منصور درانی، عثمان اعوان اور رضا علی کی زیرنگرانی میں منعقد ہوئی،
پانچ کلومیٹر کی ریس ایئرپورٹ روڈ سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی، ریس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد اکرم کو پچاس ہزار روپے،

دوسری پوزیشن پر نور خان کو تیس ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے عین اللہ کو بیس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا جن کی وجہ سے ریس پرامن اور کامیاب انداز میں منعقد ہوئی۔



