Tag: Commonwealth Beach Handball Championship

  • پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

     پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔

    مالدیپ: مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔

    پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔

    پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے ہرایا تھا۔

  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کرلی، ایونٹ میں اپنے آخری لیگ میچ میں بھی پاکستان فاتح رہا، بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔

    پاکستان نے میچ میں بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا اور پہلے راونڈ میں 30-9 اور دوسری بار 32-13 سے مات دی۔ پاکستان نے لیگ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے،

    ٹیم نے بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقا کے بعد بنگلادیش کو ہرایا۔ اس سے قبل ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے،

    میچ میں 18 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی میں آف دی میچ قرار پائے۔ شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا ،

    پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ آج رات بنگلہ دیش سے کھیلے گا۔

  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کی ہے۔

    میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو 2-1 سے شکست دے دی۔

    پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔

    پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 2-0 سے ہرایا تھا۔

    پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کل جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔

  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ:  پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا

    مالے: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    پاکستان نے مالدیپ میں جاری کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں روایتی حریف کے خلاف 0-2 کی فتح کے ساتھ کامیاب آغاز کیا ہے۔

    پاکستان نے 9-26 اور 12-34 کے سکور سے کامیابی حاصل کی، پاکستاں کے احمد حسین کو نمایاں پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم کل مالدیپ اور سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔

error: Content is protected !!