Tag: david miller

  • چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    لاہور: جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ڈیوڈ ملر نے بدھ کو قدافی سٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

    ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

    البتہ ملر چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں تیز ترین سنچری سکور کرنے والے بیٹر بن گئے، ان کی 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

    اس سے قبل بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو اس وقت تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔

    اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہی 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے بھی انگلینڈ کے خلاف 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا۔

  •  جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل

     جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل

     جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ ملر 500 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

    جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ ملر نے گیانا میں اپنا 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں انہوں نے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف بارباڈوس رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقہ کے بلے باز 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے دنیا کے چھٹے اور جنوبی افریقہ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، سال 2008ء میں ڈیبیو کرنے والے ڈیوڈ ملر کو یہ تاریخی سنگ میل حاصل کرنے میں 16 سال اور 172 دن کا عرصہ لگا۔

    پانچ سو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والوں میں ویسٹ انڈیز کا غلبہ ہے جس کے چار کھلاڑی کیرون پولارڈ، ڈوین براوو، سنیل نارائن، آندرے رسل 500 کلب میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک بھی 500 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔

  • بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

    بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔

    پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔اس کے علاوہ تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

  • وکٹ حاصل کرنےکےبعد تبریز شمسی کاخوشی منانے کامنفرد انداز

    وکٹ حاصل کرنےکےبعد تبریز شمسی کاخوشی منانے کامنفرد انداز

    جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) میں ساؤتھ افریقا کے اسپن بولر تبریز شمسی کا وکٹ کے بعد جشن منانے کا منفرد انداز مقبول ہوگیا۔ساؤتھ افریقا میں جاری لیگ میں دلچسپ میچز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے فاتحانہ انداز بھی مشہور ہورہے ہیں۔پارل را کس کی جانب سے کھیلتے ہوئے تبریز شمسی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈیوڈ ملر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار ایسے منفرد انداز میں کیا، جیسے کوئی جادوگر اپنا جادو دکھاتا ہے۔انہوں نے ہاتھ میں موجود رومال سے لکڑی نکال کے دکھائی

    اس جادوئی انداز کو تماشائیوں نے خوب سراہا۔29 سالہ اسپنر نے سرخ رنگ کا رومال نکال کر اُسے چھڑی میں تبدیل کردیا۔تبریز شمسی اس سے پہلے بھی میچوں میں حریف کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی اسٹائل سے خوشی کا اظہار کرچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبریز شمسی کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تبریز شمسی ۔ جادوگر کرکٹر‘‘ایک اور صارف نے کچھ اس انداز میں تبصرہ کیا ’’تبریز شمسی: پارٹ ٹائم کرکٹر ۔ فل ٹائم جادو گر‘‘کرکٹ اعداد و شمار کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مظہر ارشد نے لکھا کہ ’’تبریز شمسی کا جشن منانے کا انداز کچھ دیوانہ پن جیسا ہے۔یہ سب کچھ اپنی جگہ لیکن تبریز شمسی کی جادو گری کے باوجود اُن کی ٹیم پارل راکس ڈربن ہیٹ سے شکست کھا گئی۔ ڈربن ہیٹ نے 197 رنز کا ہدف سات گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔

error: Content is protected !!