Tag: Head coach Jason Gillespie

  • کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ مگر پی سی بی کا رویہ بہتر نہیں ، جیسن گلیسپی

    کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ مگر پی سی بی کا رویہ بہتر نہیں ، جیسن گلیسپی

    کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ مگر پی سی بی کا رویہ بہتر نہیں ، گلیسپی کی تنقید

    پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ اگر نظام بہتر ہو تو پاکستان کرکٹ کو بہتری سے کوئی نہیں روک سکتا، انکاکہناتھا ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بے خبری پی سی بی کے ساتھ ناراضگی کا سبب بنی،

    ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا، نیلسن کے معاملے کے بعد لگا کہ میرا کام اب مشکل ہوگیا ہے ،

    ایک اہم فیصلے سے ہیڈ کوچ کو آگاہ نہ رکھنے نے مجھے ایسا سوچنے پر مجبور کیا۔پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ گلیسپی کا مستعفی ہونے کے بعد آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،

    صحیح طریقے سے نکھارا جائے تو بہترین ٹیم بن سکتی ہے ۔سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بہت سی مثبت پیشرفت ہو رہی تھی مگر ٹیم کے انتخاب میں کوئی کردار نہیں دیا گیا،

    میرا کردار صرف میچ کے دن تک محدود ہوگیا تھا۔ قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستان کی کوچنگ کا جو مقصد تھا

    وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، میرا کام صرف میچ کی صبح کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا رہ گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے مکمل رابطہ ضروری ہوتا ہے ،

    پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے سکواڈ کے بارے میں بتایا جائے ۔گلسپی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی، بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ بھی نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا۔

  • ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے بعد ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی ناراض ؟

    ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے بعد ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی ناراض ؟

    ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے غیر ملکی کوچز کے ساتھ معاملات مزید خراب، جیسن گلیسپی نے گیری کرسٹن کی طرح وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ساؤتھ افریقہ جانے سے انکار کر دیا ہے، جیسن گلیسپی کے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات پہلے ہی خراب تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے ساتھ راہیں جدا کر لیں ہیں، پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔

    یاد رہے کہ ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے اور ان کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری کی گئی تھی۔ جیسن گلیسپی

error: Content is protected !!