Tag: ICC Champions Trophy 2025

  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ کا نیا ریکارڈ

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ کا نیا ریکارڈ

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ کا نیا ریکارڈ۔

    پاکستان اور یواے ای میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 368 بلین گلوبل ویوئنگ منٹ ریکارڈ کیےگئے۔

    یہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ ہے۔ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر جیتی تھی۔

    2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 1996 کے بعد پاکستان کی سرزمین پرمنعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا۔

    پاکستان نے اس ایونٹ کی تیاری کے لیے اپنے اہم سٹیڈیمز کی تعمیر اور اہم تزئین و آرائش کی ۔ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کو نیا روپ دیا گیا۔

    یواے ای میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کو عالمی سطح پر 65.3 بلین لائیو منٹ دیکھا گیا جو 2017 کے فائنل کے مقابلے میں 52.1 فیصد زیادہ ہے۔

    میزبان ملک پاکستان میں دیکھنے کے اوقات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

    دنیا بھر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 368 بلین منٹس دیکھی گئی، 2025 میں ہونے والے ایونٹ نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ ویورشپ لی، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔

    واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان تھا جو پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ تھا تاہم ایونٹ میں بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو یو اے ای پر رکھے گئے تھے جس کے سبب پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دبئی میں کھیلا گیا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں ہی ہوا تھا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار

    چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار

    چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ون ڈے میچ قرار دیا گیا ہے۔

    اس میچ نے ورلڈکپ 2023 سے 23 فیصد زائد ویورشپ حاصل کرکے انڈیا میں کرکٹ کی تاریخ کا یہ منفرد ریکارڈ حاصل کیا۔

    آئی سی سی کے مطابق اسٹار اسپورٹس پر اس میچ کی براہ راست نشریات کو 137 ارب جبکہ جیو ہاٹ اسٹار چینل پر 110 ارب منٹس کا ’واچ ٹائم‘ مل گیا جو انڈیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

    آئی سی سی کے بیان کے مطابق اس ایونٹ کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کو 230 ملین لوگوں نے مختلف پلیٹ فارم پر دیکھا اور اسے 53 ارب منٹس کا واچ ٹائم حاصل ہوا۔

    جیو ہاٹ اسٹار کے سربراہ سنجوگ گپتا نے کہا ہے کہ یہ کامیابی اس بات کا نتیجہ ہے کہ ہم نے کھیلوں کے لیے وسیع اور مختلف پلیٹ فارمز فراہم کی ہیں، جبکہ اس میں ہماری اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹائٹل اپنے نام کرنے کی ناقابل شکست مہم نے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھایا اور فائنل کے لیے ناظرین کی تعداد میں اضافہ کیا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی

    چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی

    چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں مالی نقصان کی خبروں کو انڈین میڈیا کا پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ سے 3 ارب روپے کا مالی فائدہ ہوا، اس کے لیے 70 ملین کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

    ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی و ترجمان عامر میر اور ڈائریکٹر چیف فنانشل افیسر جاوید مرتضٰی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی میڈیا پر چیمپئنز ٹرافی میں پی سی بی کو مالی نقصان کی خبریں بے بنیاد ہیں،

    پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے تین ارب روپے کا فایدہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے آئی سی سی نے 70 ملین مختص کئے تھے۔دس ملین سے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے اخراجات پر ابھی آڈٹ ہونا ہے۔ بھارت کا پاکستان میں کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے خدشات کا بیانیہ بھی ختم ہو گیا۔تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کو بھرپور انجوائے کیا۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں بورڈ نے دس ارب روپے کمائے ہیں۔کرکٹ بورڈ نے پہلی مرتبہ چار ارب روپے ٹیکس دیا ہے۔

    انھوں ںے کہا کہ ماضی میں کسی چیئرمین نے سٹیڈیم کی تعمیر پر ہاتھ نہیں ڈالا، محسن نقوی نے یہ مشکل ٹاس لیا اور ریکارڈ مدد میں مکمل بھی کیا،

    قذافی سٹیڈیم پی سی بی کا اثاثہ ہے کیونکہ مستقبل میں بھی انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرتی رہیں گی۔ چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضٰی نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی میں کوئی مالی مشکل نہیں ہوئی،

    پی سی بی کو نقد انکم دس ارب جبکہ چار ارب روپے ٹیکس الگ پی سی بی نے دیا ہے، تمام سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا بجٹ 18 ارب روپے تھا جو دو فیز میں لگانا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پہلے فیز کا بجٹ 12 ارب تک جس میں سے دس ارب ہم لگا چکے ہیں، اس بجٹ میں کراچی اور لاہور کے سٹیڈیمز اپ گریڈ کئے، اگلے فیز میں دیگر سٹیڈیمز پر کام کیا جائے گا،

    چیمپینز ٹرافی سے دس ملین ڈالر کمائے ہیں۔ پی سی بی کی فنانشل رپورٹ آئندہ ہفتے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔پاکستان کے بھارت جا کر نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو زیادہ نقصان ہوگا۔

    عامر میر نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا امیر ترین بورڈ ہے، دبئی میں ہونے والے میچز کا ریونیو بھی ہمیں ملے گا کیونکہ ہم میزبان تھے،

    چیئرمین پی سی بی اپنی صحت کی خرابی کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ انھوں ںے بتایا کہ سمیر احمد سید گراؤنڈ میں موجود تھے لیکن انہیں سٹیج پر نہیں بلایا گیا اس پر آئی سی سی سے جواب طلب کیا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی میں فتح ،بھارتی بورڈ کا اپنی ٹیم کیلئے 58 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا۔ بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے دیے جائیں گے۔

    بھارتی بورڈ کی طرف سے دی جانیوالی یہ رقم کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹنگ سٹاف میں بھی تقسیم کی جائے گی

    یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان کے بھارتی دعوے پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

    چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان کے بھارتی دعوے پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

    چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان کے بھارتی دعوے پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے۔

    پی سی بی ترجمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اورگیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جب کہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے(85 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی 10 بہترین ڈیلوریز کی فہرست جاری

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی 10 بہترین ڈیلوریز کی فہرست جاری

    چیمپئنز ٹرافی،10 بہترین ڈیلوریز میں 4 پاکستانیوں کی شامل

    آئی سی سی نےچیمپئنز ٹرافی 2025ء کی 10 بہترین ڈیلوریز کی فہرست جاری کردی۔

    چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین ڈیلوریز میں سے 4 پاکستانی بولرز کی ہیں، اس فہرست میں ابرار احمد کی 2، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی 1، 1 بال شامل ہے ۔

    نیوزی لینڈ کے ڈیون کانووے اور بھارت کے شبمن گل کے خلاف ابرار احمد کی گیند بہترین ڈیلوریز میں شامل ہے ۔

    چیمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو بولڈ کرنا بھی میگا ایونٹ کی بہترین ڈیلوریز میں سے ایک قرار پائی ہے نسیم شاہ کی گیند پر نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیم سن کو آؤٹ کرنے والی بال بھی بہترین ڈیلوریز کا حصہ ہے ۔

  • چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ; آئی سی سی

    چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ; آئی سی سی

     انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد میں شامل تمام افراد سٹیڈیم کی تزئین و آرائش، پچز کی تیاری شاندار تھی،میچز کی میزبانی اور ٹیموں و شائقین کے استقبال میں شامل ہر شخص کو اپنی محنت پر فخر ہونا چاہیے۔

    خیال رہے کہ چیمپینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں کھیلی گئی،

    یہ 1996 کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی ملٹی ٹیم ایونٹ تھا،یہ ایونٹ پی سی بی کیلئےانتہائی اہمیت کا حامل تھا،آئی سی سی امارات کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔

    پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کی۔ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے گئے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا تاہم بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی اور اپنے میچ دبئی میں کھیلے،فائنل میں بھارت فاتح رہا۔

  • آئی سی سی نے فائنل میں پی سی بی آفیشل کی غیر موجودگی کی وضاحت کردی

    آئی سی سی نے فائنل میں پی سی بی آفیشل کی غیر موجودگی کی وضاحت کردی

    آئی سی سی نے فائنل میں پی سی بی آفیشل کی غیر موجودگی کی وضاحت کردی

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی انعامی تقریب کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی سٹیج پرغیر موجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بیان سامنے آگیا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی حکام سخت برہم تھے اور اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت مانگی طلب کی گئی تھی۔

    دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی

    جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے، میزبان پی سی بی کے نمائندے کو اسٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا۔

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید وہاں موجود تھے لیکن آئی سی سی نے ان کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا۔

    پی سی بی حکام اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان سے وضاحت مانگی جائے کہ میزبان بورڈ کو نظر انداز کیوں کیا گیا۔

    ماضی میں آئی سی سی ایونٹس پر میزبان ملک کی سٹیج پر نمائندگی ہمیشہ ہوتی رہی ہے مگر حیران کن طور پر دبئی میں اس روایت کی پاسداری نہیں کی گئی جس پر پی سی بی حکام کے ساتھ کرکٹ فینز بھی آئی سی سی کے اس رویے پر سخت ناراض ہیں۔

    اب اس معاملے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی سی بی کو فائنل کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم وہ فائنل کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی سی سی اپنے تمام ٹورنامنٹ کے لیے یکساں قوانین پر عمل پیرا ہے، آئی سی سی میزبان بورڈ کے سربراہ، نائب صدر یا سی ای او کو مدعو کرتا ہے،

    آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ کے دیگر عہدیدار چاہے مقام پر موجود ہوں، وہ سٹیج کی کارروائی کا حصہ نہیں ہیں۔

  •  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

     آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

     آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

    آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔

    ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں رچن رویندرا، ابراہیم زدران، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول اور گلین فلپس شامل ہیں۔عظمت اللہ عمرزئی، مچل سینٹنر، محمد شامی، میٹ ہینری، ورن چکرورتی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    بھارتی پلیئر اکشر پٹیل کو بطور 12واں کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹر کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!