Tag: lpl 2024 news

  • لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا سفر ختم

    لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا سفر ختم

    لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا سفر ختم

    کولمبو ; 

    ایلیمنیٹر مرحلے میں کینڈی فالکنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے ساتھ ہی لنکا پریمیئر لیگ میں اس کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا

    رواں سیزن کے آخری میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ کینڈی سے 51 سے شکست کھاگئی۔

    سری لنکا پریمیئر لیگ سیزن 2024 میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا، گلین فلپس اور شاداب خان کی کارکردگی نمایاں رہی۔

    مذکورہ لائن اپ کے ساتھ ٹیم کے ٹاپ باؤلرز اور بیٹنگ آرڈر نے پوری سری لنکا پریمیئر لیگ مہم کا وزن اٹھایا۔ اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے لئے مشہور شاداب خان نے بلے اور گیند کے ساتھ اپنی متحرک شراکت سے کولمبو اسٹرائیکرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    دباؤ میں آنے پر اپنی اسپن بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا رخ موڑنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں کئی اہم میچ جیتنے کا موقع فراہم کیا۔

    ایل پی ایل 2024 کا پورا سیزن اپ سیٹ سے بھرپور تھا تاہم اسٹرائیکرز نے مسلسل اپنی ثابت قدمی اور مسابقت کے جذبے کا مظاہرہ کیا خاص طور پر جافنا کنگز، دمبولا سکسرز اور کینڈی فالکنز جیسے بڑے حریفوں سے سخت مقابلے کئے ۔

  • نیو یارک اسٹرائیکرز نے میکس 60 کیریبین لیگ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نیو یارک اسٹرائیکرز نے میکس 60 کیریبین لیگ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نیو یارک اسٹرائیکرز نے میکس 60 کیریبین لیگ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    دبئی ; میکس 60 کیریبیئن ٹورنامنٹ کے لئے نیو اسٹرائیکرز نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اسورو ادانا، کارلوس بریتھویٹ، تھیسارا پریرا اور سنیل نارائن ٹیم کے آئیکون کھلاڑی ہوں گے

    جو 18 اگست کو کیریبین جائنٹس کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

    میکس 60 کیریبین لیگ کے نیویارک اسٹرائیکرز نے جو ٹیم میدان میں اتاری ہے اس میں تھیسارا پریرا، سنیل نارائن، امباتی رائیڈو، اسورو ادانا، کارلوس بریتھویٹ، محمد وسیم، دنیش رام دین، جوش براؤن، محمد جواد اللہ، اکشے نائیڈو، الیسینڈرو مورس، ٹرائے ٹیلر، مچل اوون، کے کاڈووکی فلیمنگ اور برینڈن میک مولن شامل ہیں ۔

    میکس 60 کے ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کے ساتھ ساتھ مختلف لیگز میں شرکت سے متعلق نیو یارک اسٹرائیکرز فرنچائز کے مالک ساگر کھنہ کا کہنا ہے

    کہ نیو یارک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ کے ارکان مشکل ترین سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے اسٹائل اور مزاج دونوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ میکس 60 میں کرکٹ شائقین گزشتہ ٹورنامنٹس کی طرح سنسنی خیر مقابلوں کی توقع کرسکتے ہیں۔

    نیویارک اسٹرائیکرز نے ابوظبی ٹی 10 کے ساتھ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے دوسرے سیزن کی ٹرافی بھی جیتی تھی۔
    جیسے جیسے میکس 60 کیریبین لیگ قریب آرہی ہے۔ ہر جگہ کرکٹ شائقین کا جوش وجذبہ بڑھ رہا ہے۔ لیگ نے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • کولمبو اسٹرائیکرز نے لنکا پریمیر لیگ کے پلے آف میں جگہ بنالی

    کولمبو اسٹرائیکرز نے لنکا پریمیر لیگ کے پلے آف میں جگہ بنالی

    کولمبو اسٹرائیکرز نے لنکا پریمیر لیگ کے پلے آف میں جگہ بنالی

    کولمبو ; سری لنکا پریمیئر لیگ 2024 میں کولمبو اسٹرائیکرز چھائی ہوئی ہے اور یہ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ محمد وسیم اور متھیشا پتھیرانا اسٹرائیکرز کے بہترین کھلاڑی رہے

    جنہوں نے سیزن کے اپنے چوتھے میچ میں گال مارولز کو شکست دیکر ٹیم کو پلے آف میں جگہ بنانے میں مدد دی۔

    سری لنکا پریمیئر لیگ 2024 کے آخری گروپ میچ میں دمبولا سکسرز نے کولمبو اسٹرائیکرز کو شکست دی تاہم وہ آگے بڑھنے میں ناکام رہے کیونکہ کیونکہ کولمبو اسٹرائیکرز پہلے پلے آف میں جگہ بناچکی تھی۔

    پتھیرانا نے مستقبل میں مزید کامیابیوں کا وعدہ کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر زبردست اضافے کے ساتھ متھیشا پتھیرانا نے یقین دلایا کہ وہ نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • اسپنر کو ورسٹائل ہونا چاہیے ؛ شاداب خان

    اسپنر کو ورسٹائل ہونا چاہیے ؛ شاداب خان

     کولمبو اسٹرائیکرز کی جافنا کنگز کے خلاف سنسنی خیز فتح نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

    جافنا کنگز کے خلاف حالیہ کارکردگی کے ساتھ کولمبو اسٹرائیکرز 6 میچوں میں سے 3 میں فتح حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

    ٹیم کی کامیابی میں پاکستانی آل روانڈر شاداب خان کا نمایاں کردار ہے وہ لنکا پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں نہ صرف ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں بلکہ وہ لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

    سری لنکا پریمیئر لیگ کے اپنے سیزن پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ میرا پہلا سیزن ہے۔ جب آپ کھیلتے ہیں، آپ جہاں بھی جاتے ہیں

    اور جب بھی آپ پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ بہترین کھیل پیش کریں۔ آج میں یہاں ہوں اور اب تک جو کچھ میں کیا ہے وہ اپنی ٹیم کے لیے کیا ہے۔

    اپنی باؤلنگ صلاحیتوں سے متعلق شاداب خان نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ کچھ ہے وہ ان کی محنت کی بدولت ہے کبھی آپ کارکردگی دکھاتے ہیں، کبھی نہیں۔

    لنکا پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے سے متعلق شاداب خان نے کہا کہ یہ عمل مستقل ہونا چاہئے اور مجھے لگتا ہے کہ اس لیگ کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینا ان کا اچھا تجربہ رہا ہے۔ آج کھیل تیز ہے اس لئے وکٹیں حاصل کرنے اور رنز بنانے کے لیے اسپنر کو ورسٹائل ہونا ضروری ہے۔

  • لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز اور جافنا کنگز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

    لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز اور جافنا کنگز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

    لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز اور جافنا کنگز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

    کولمبو (12 جولائی 2024) کولمبو اسٹرائیکرز نے سخت مقابلے والے میچ میں اپنی لچک اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا حالانکہ وہ جافنا کنگز سے معمول فرق سے شکست کھاگئے۔

    معروف کھلاڑی گلین فلپس اور ہیڈ کوچ کارل کرو نے لنکا پریمیئر لیگ میں سست میچ کے باوجود ٹیم کی مثبت کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    کولمبو اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کارل کرو نے کہا کہ اگرچہ نتائج ہمارے اسکواڈ کے حق میں نہیں تھے تاہم دونوں میچوں میں خود کو اچھی پوزیشن میں رکھا اور اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عمدہ اسپورٹس مین شپ اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جو آگے بڑھنے میں ہماری کامیابی کے لئے ضروری ہوں گی۔

    سری لنکا کے ہیڈ کوچ کارل کرو نے کولمبو میں ہونے والے اگلے میچوں کے لیے ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں بھی کیا۔

  • جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو شکست دے دی

    جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو شکست دے دی

    جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کو شکست دے دی
    دونوں ٹیمیں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 13 ویں میچ میں مدمقابل تھیں

    جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کی ٹیمیں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 13 ویں میچ میں برمنگھم کے کاؤنٹی سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان 36 گیندوں پر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شعیب ملک نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

    دیگر بیٹرز میں عبدالرزاق 25، صہیب مقصود 24 ، شاہد آفریدی 20 اور کامران اکمل 13 رنز کی اننگ کھیل سکے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے مطلوبہ ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    اس سے پہلے برمنگھم کے کاؤنٹی سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

  • دمبولا نے کولمبو اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    دمبولا نے کولمبو اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    دمبولا نے کولمبو اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    کولمبو (8 جولائی 2024)

    سری لنکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں دمبولا سکسرز نے کولمبو اسٹرائیکرز 8 وکٹوں سے ہرادیا یہ لیگ کا 10 واں مقابلہ تھا۔
    موجودہ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے گلین فلپس اور ماتھیشا پتھیرانا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور آنے والے میچ میں اچھی کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔

    سری لنکا پریمیئر لیگ کے آخری نو کانٹے کے مقابلوں میں دمبولا سکسرز کو 6 میں کامیابی ملی ہے حالانکہ کولمبو اسٹرائیکرز اسکواڈ اس میچ میں معمولی برتری حاصل تھی۔

    ایل پی ایل 2024 میں لیگ کی کچھ بہترین ٹیموں نے کولمبو اسٹرائیکرز سے سخت مقابلہ کیا۔ اپنے تجربہ کار اسکواڈ کی بدولت کینڈی فالکنز، گال گارڈینز اور کینڈی کنگز جیسی ٹیموں نے حریف کو مشکل میں ڈالا۔

    ان ٹیموں کے خلاف تمام میچوں میں اعلی درجے کی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ کولمبو اسٹرائیکرز نے سخت مقابلے کا سامنا کرتے ہوئے خود کو ثابت کیا ہے اور سیزن کو مسابقتی بنادیا۔

  • کولمبو اسٹرائیکرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں امپائر کا فیصلہ چیلنج کردیا

    کولمبو اسٹرائیکرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں امپائر کا فیصلہ چیلنج کردیا

    کولمبو اسٹرائیکرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں امپائر کا فیصلہ چیلنج کردیا

    کولمبو (7 جولائی 2024)

    کینڈی فالکنز کے خلاف دوسرے میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کے گیم وننگ کیچ کو غلط قرار دینے سے ٹیم سری لنکا پریمیئر لیگ سیزن میں آگے نہیں بڑھ سکی ۔

    کولمبو اسٹرائیکرزکے چمیکا کرونارتنے نے کینڈی فالکنز کا کیچ پکڑا تھا۔ فیصلے کے لئے معاملہ تیسرے امپائر کے پاس گیا جنہوں نے اسے منسوخ کردیا

    جس پر کھلاڑیوں، اور تماشائیوں نے احتجاج کیا حالانکہ اس کے لئے کافی ثبوت موجود تھے۔ کپتان تھیسارا پریرا کی قیادت میں کولمبو اسٹرائیکرز نے 199 رنز کے شاندار اسکور بنایا۔

    تاہم آٹھویں اوور میں چمیکا کرونارتنے کے شاندار کیچ کو ٹی وی امپائر پرگیتھ رامبک ویلا نے مسترد کردیا جس کے بعد اسٹرائیکرز کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر مایوسی پھیلی۔

    کولمبو اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ اس فیصلے نے کھیل کو بری طرح متاثر کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ فیصلہ ہمارے حق میں کرے کیونکہ اس کے کافی شواہد موجود ہیں

    اس تنازع نے کرکٹ امپائرنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور فیصلہ سازی میں زیادہ مستقل مزاجی کی ضرورت سے متعلق بحث کو جنم دیا ہے۔
    ساگر کھنہ نے سری لنکا پریمیئر لیگ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور اس کے بعد کے میچوں میں غیر جانبداری اور سچائی کی ضمانت دے۔

  • شاداب خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کولمبو اسٹرائیکرز کامیاب

    شاداب خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کولمبو اسٹرائیکرز کامیاب

    شاداب خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کولمبو اسٹرائیکرز کامیاب

    کولمبو (3 جولائی 2024)

    کولمبو اسٹرائیکرز نے پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کینڈی فالکنز کو 51 رنز سے شکست دیکر لنکا پریمیئر لیگ 2024 کا شاندار آغاز کیا۔

    کولمبو اسٹرائیکرز کی فاتح میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی شاندار کارکردگی کا نمایاں ہاتھ تھا ان کی ہیٹ ٹرک نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔

    کینیڈی فالکنز کو جیت کے لئے 199 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
    دنیش چندیمل (26 گیندوں پر 38) اور آندرے فلیچر (12 گیندوں پر 24) کے شاندار آغاز کے باوجود فالکنز نے وکٹیں گنوادی ۔ محمد حارث (3 گیندوں پر 4) بھی کریز پر نہ ٹک سکے اور جلد پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان (22 رنز دیکر 4 وکٹ) کی شاندار بولنگ سے میچ ڈرامائی انداز میں کولمبو اسٹرائیکرز کے حق میں چلاگیا۔ ان کا ساتھ سری لنکن آف اسپنر ڈونیتھ ویلاج (20 رنز دیکر 4 وکٹ) نے دیا۔

    اس جوڑی نے فالکنز کے مڈل اور لوئر آرڈر کے پرخچے بکھیر دیئے کینڈی کی آخری 6 وکٹیں 12 گیندوں پر صرف سات رنز پر گری ۔ یوں کولمبو اسٹرائیکرز کو فتح کے ساتھ دو اہم پوائنٹس مل گئے۔

    اس سے قبل کولمبو اسٹرائیکرز نے فالکنز کے کپتان ہسارنگا کی مدد سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

  • شاداب خان کا ہیٹ ٹرک سے ٹرولرز کو مؤثر جواب

    شاداب خان کا ہیٹ ٹرک سے ٹرولرز کو مؤثر جواب

    شاداب خان کا ہیٹ ٹرک سے ٹرولرز کو مؤثر جواب

    کولمبو(5 جولائی 2024)

    سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کولمبو اسٹرائیکرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ ٹرافی کے لیے 2 جولائی سے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا ہے۔

    پانچویں سیزن میں اسٹرائیکرز نے اپنی باؤلنگ سے اپنی کامیابی کا سفر شروع کیا جس میں شاداب خان اور دونتھ ویلاج نمایاں رہے ۔ شاداب خان اپنی کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

    شاداب خان کے متاثر کن ہیٹ ٹرک کو سراہتے ہوئے اسٹرائیکرز فرنچائز کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ بہت سے نفرت کرنے والے اور ٹرولرز کو شاداب خان کی اس ہیٹ ٹرک سے جواب مل گیا ہے۔ کیونکہ شاداب خان اس نفرت کا انتہائی مؤثر اور بھرپور ردعمل دیا ہے۔

    کولمبو اسٹرائیکرز نے پہلے میچ میں کینڈی فالکنز کو ہرایا تھا تاہم وہ دوسرا میچ گال ٹائٹنز سے ہارگئی۔
    کولمبو اسٹرائیکرز 6 اور 7 جولائی کو لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں کینڈی فالکنز اور دمبولا تھنڈرز کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

error: Content is protected !!