Tag: New Zealand vs India

  • نیوزی لینڈ نے بھارت کو اُسی کے ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹا دی، ون ڈے سیریز جیت لی

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو اُسی کے ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹا دی، ون ڈے سیریز جیت لی

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو اُسی کے ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹا دی، ون ڈے سیریز جیت لی

    ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

    اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی کی 54ویں سنچری کے باوجود بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم نے 1-2 سے سیریز اپنے نام کرلی۔

    میچ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریوں پر مشتمل فیصلہ کن شراکت قائم کی، جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دونوں بیٹرز کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کے باعث نیوزی لینڈ نے 337 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔

    بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز کمزور رہا، تاہم ویرات کوہلی نے 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ایک بار پھر ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے کی کوشش کی۔ ان کی اننگز میں نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا کے ساتھ اہم شراکتیں بھی شامل رہیں، جس سے شائقین کو جیت کی امید نظر آنے لگی۔

    تاہم نیوزی لینڈ کے بولر زیک فالکس نے بروقت وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ کی رفتار توڑ دی اور میچ دوبارہ مہمان ٹیم کے حق میں چلا گیا۔ بھارت مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا اور 41 رنز سے میچ ہار گیا۔

    ڈیرل مچل نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 137 رنز اسکور کیے، جو بھارت میں ان کی چوتھی سنچری تھی، جبکہ گلین فلپس نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی۔

    اس سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں اب 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلیں گی، جو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہو گی۔

  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

     آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 252 رنز کا ہدف 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان روہت شرما76 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا، اوپننگ جوڑی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم شبمن گل 31 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے

    جبکہ دوسری وکٹ ویرات کوہلی کی گری جو محض ایک رن بناکر مچل بریسویل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت کو تیسری وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان روہت شرما 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، چوتھے نمبر شریاس آئیر 48 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ بھارت کو پانچواں نقصان اکشر پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قبل ازیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب گلین فلپس 34 سکور بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ 211 کے مجموعی سکور پر ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگز کھیل کر آسان کیچ تھما بیٹھے، کیویز کو ساتواں نقصان مچل سینٹر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 جبکہ محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی، میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے، انکی جگہ نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آج کا میچ ہمارے لئے سب سے اہم ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    اس میچ میں انڈیا کی کپتان روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کے پاس ہے۔

    بھارت اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمان گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہل، ریشب پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندر جڈیجہ، ورون چکرورتی .

    نیوزی لینڈ اسکواڈ: مشیل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریس ویل، مارک چیمپمن، ڈیون کون وے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیریل مچل، ول او’رورک، گلین فلپس، راچن راوندرا، ناتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول یانگ، جیکب ڈفی .

  • چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا.

    چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا.

    چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا.

    …… .. اصغر علی مبارک ….. ..

    چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راچن رویندرا اور کین ولیمسن کی شاندار سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے، پروٹیز نے ڈیوڈ ملر کی سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ تیسری بار ٹوٹا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹا تھا

    جب انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا، تاہم آسٹریلیا نے اسی میچ میں یہ ہدف حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 20 رنز پر ہی گرگئی جب ریان رکلٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کپتان ٹمبا باووما نے راسی وین ڈار ڈوسن کے ساتھ ملکر 105 رنز کی شراکت قائم کی،

    اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں لیکن دونوں اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھاسکے۔ کپتان ٹمبا 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ڈوسن کی اننگز 69 رنز پر ختم ہوگئی

    جس کے بعد ایڈن مارکرم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ 31 رنز ہی بناسکے۔جنوبی افریقی کھلاڑی ہینرک کلاسن ون ڈے انٹرنیشنل میں اچھی فارم میں تھے اور ٹیم کو ان سے امید بھی تھی کہ وہ میچ کو کسی حد تک دلچسپ بنائیں گے

    لیکن بدقسمتی سے وہ صرف 3 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویان ملڈر 8، مارکو جانسن 3، کیشو مہاراج 1، کاگیسو ربادا 16 رنز بناسکے،

    ڈیوڈ ملر آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے آخری گیند پر اپنی سینچری مکمل کی، وہ 67 گیندوں پر 100 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 3، میٹ ہینری اور گلین فلپس 2،2 جب کہ مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    نیوزی لینڈکی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول ینگ اور ٹام لیتھم کے علاوہ تمام بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ول ینگ 21 اور ٹام لیتھم 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی اہم شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے پہلے اپنی نصف سینچریاں اور پھر سینچریاں مکمل کیں۔

    راچن رویندرا 101 گیندوں پر ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کین ولیمسن نے 94 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    ڈیرل مچل نے 37 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی اور گلین فلپس نے بھی 27 گیندوں پر 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے لنکی نگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • کاغذی شیر گھرمیں ڈھیر ; بھارت کو 25 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

    کاغذی شیر گھرمیں ڈھیر ; بھارت کو 25 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

    کاغذی شیر گھرمیں ڈھیر ; بھارت کو 25 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

    (اصغر مبارک)

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو 25سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    ممبئی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

    واضح رہے بھارت کو 1999 کے بعد ہوم سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارت کو 25 سال بعد 3 ٹیسٹ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔

    خیال رہے بھارتی بیٹر روہت شرما اور کوہلی سیریز میں بری طرح ناکام رہے، روہت شرما نے 6 اننگز میں 91 رنز جبکہ ویرات کوہلی نے 93 رن بنائے۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 25رنز سے شکست دی۔

    نیوزی لینڈ نے بھارت میں کھیلی گئی 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو تینوں میچوں میں شکست سے دوچار کیا، اور پہلی بار ہوم گرؤنڈ پر وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے تیسرے میچ میں سب سے زیادہ 11وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھارت کے رشپ پنٹ نے سب سے زیادہ پہلی اننگز میں 60 اور دوسری اننگز میں 64 رنز بنائے۔

    ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

    تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔

    فروری 2013 سے اکتوبر 2024 تک بھارت کی ہوم گراؤنڈز پر سیریز جیتنے کی تاریخ

    آسٹریلیا کے خلاف 0۔4 سے فتح – 2012/13

    ویسٹ انڈیز کے خلاف0۔ 2 سے فتح – 2013/14

    جنوبی افریقہ کے خلاف 0۔ 3 سے فتح – 2015/16

    نیوزی لینڈ کے خلاف 0 – 3 سے فتح – 2016/17

    انگلینڈ کے خلاف 0۔4 سے فتح – 2016/17

    بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 1 سے فتح – 2016/17

    آسٹریلیا کے خلاف 2-1 سے فتح – بی جی ٹی 2016/17

    سری لنکا کے خلاف 0۔ 1 سے فتح – 18 ۔2017

    افغانستان کے خلاف 0۔ 1سے فتح – 2018

    ویسٹ انڈیز کے خلاف 0۔ 2 سے فتح – 2018/19

    جنوبی افریقہ کے خلاف0 ۔3 سے فتح – 2019/20

    بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 2 سے فتح – 2019/20

    انگلینڈ کے خلاف 1۔3 سے فتح – 2020/21

    نیوزی لینڈ کے خلاف 0۔ 1سے فتح – 2021/22

    سری لنکا کے خلاف 0۔ 2 سے فتح – 2021/22

    آسٹریلیا کے خلاف 1۔2 سے فتح – 2022/23

    انگلینڈ کے خلاف 1۔3 سے فتح – 2023-24

    بنگلہ دیش کے خلاف 0۔ 2 سے فتح -25 ۔2024

    نیوزی لینڈ کے خلاف 0-3 کی شکست – 25 ۔2024

  • نیوزی لینڈ نے بھارت کو تین ٹیسٹ میچ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو تین ٹیسٹ میچ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

    بھارتی شیر گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے،

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو تین ٹیسٹ میچ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    کیویز نے تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 26 رنز سے چاروں شانے چت کردیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی،

    تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔

    واضح رہے کہ بھارت کو 25 سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!