Tag: Pakistan vs South

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی

    تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میں فیصلہ کن ون ڈے میچ کے لیے ٹاس ہوا، جنوبی افریقہ نے جیت کر بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143رنز بنائے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک53اور پریٹوریس39رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ میتھیو بریٹزکی اور پیٹر نے 16،16رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقہ کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے،قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد نے 4،شاہین شاہ آفریدی،سلمان علی آغا اور محمد نواز نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم نے آسان ہدف کے تعاقب میں 3وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا لیے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77رنز بناکر نمایاں رہے، بابر اعظم نے 27 رنز، محمد رضوان 32 اور سلمان آغا پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ قومی ٹیم دوسرا جنوبی افریقہ اور اب فیصلہ کن معرکہ بھی پاکستان نے اپنے نام کیا۔

  • پاکستان جنوبی افریقا میچ کے دوران کھلاڑیوں میں گرما گرمی

    پاکستان جنوبی افریقا میچ کے دوران کھلاڑیوں میں گرما گرمی

    پاکستان جنوبی افریقا میچ کے دوران کھلاڑیوں میں گرماگرمی

    سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی۔

    پہلا واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کے لیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔

    اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے۔ شاہین شاہ آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیے،

    بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔

    دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیا۔ اس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے،

    باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا۔

    ایک لمحے کے لیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔

    پاک جنوبی افریقا میچ میں گرما گرمی،، افریقی بلے باز برٹزکے، شاہین آفریدی سے الجھ پڑے،، دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔۔۔ ساتھی کھلاڑیوں اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کرایا۔

error: Content is protected !!