Tag: Royal Champs

  • رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش

    رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش

    رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش

    ابوظہبی ; ابو ظہبی ٹی10 لیگ 2025 میں پہلی بار شرکت کرنے والی نئی فرنچائز رائل چیمپس اپنی بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور ہیڈ کوچ کورٹنی واش نے کہا ہے کہ ٹیم کا ہدف جدید، سمارٹ اور بے خوف کرکٹ کھیل کر لیگ میں مضبوط انٹری دینا ہے۔

    رائل چیمپس 19 نومبر کو ویسٹا رائیڈرز کے خلاف اپنے تاریخی ڈیبیو میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ڈیبیو سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کورٹنی واش نے اسکواڈ کے توازن اور ٹیم کے جذبے کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی ٹی10 میں قدم رکھنا ہمارے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ٹیم بہترین شکل اختیار کرچکی ہے۔
    ہمارا فوکس سمارٹ، بے خوف اور سوچ سمجھ کر کھیلی جانے والی کرکٹ پر ہے۔

    فرنچائز کی چیف ایگزیکٹو راجیشری شیٹے نے بھی ٹیم کی ڈیبیو شرکت کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اس ٹیم کو ابتدا سے تیار کرنا ایک دلچسپ سفر رہا۔

    اسکواڈ ہماری بہادری، ٹیم ورک اور اعلیٰ کارکردگی کی قدروں کی عکاسی کرتا ہے۔ کورٹنی واش کی قیادت اور شکیب جیسے سینئرز کی رہنمائی نے ٹیم کے اعتماد کو مضبوط بنایا ہے۔

    ہم صرف حصہ لینے نہیں آرہے، بلکہ ایسا معیار قائم کریں گے جسے شائقین یاد رکھیں۔ پوری رائل چیمپس فیملی 22 نومبر کے آغاز کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔

  • ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

    ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

    ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

    ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔

    ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔

    ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شکیب الحسن نے کہا کہ رائل چیمپس کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،

    میں اس باصلاحیت ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہم فیلڈ اور آف فیلڈ دونوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں اور شائقین کو ایک دلچسپ اور مقابلے سے بھرپور سیزن دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • شکیب الحسن اور جیسن روئے ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن گئے

    شکیب الحسن اور جیسن روئے ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن گئے

    شکیب الحسن اور جیسن روئے ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن گئے

    دبئی ; ابوظبی ٹی10 لیگ کے افتتاحی سیزن کے لیے رائل چیمپس نے انٹرنیشنل کرکٹ کے دو بڑے نام شکیب الحسن اور جیسن روئے کی شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    ٹیم 19 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹا رائیڈرز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں میدان میں اترے گی۔بنگلہ دیش کے نامور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رائل چیمپس کے ساتھ کھیلنے کے لیے انتہائی پُرجوش ہیں۔

    انہوں نے کہا، “ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ یہ فارمیٹ زبردست رفتار اور فٹنس کا تقاضا کرتا ہے، اور ہماری ٹیم بھرپور جذبے اور مہارت کے ساتھ فتح کے لیے تیار ہے۔

    ”شکیب کا کہنا تھا کہ وہ نئی لیگ میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے اور پہلے ہی میچ سے ٹیم کی کامیابی کے لیے پُر عزم ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر اور رائل چیمپس کے آئی کون پلیئر جیسن روئے نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا، “رائل چیمپس کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے۔ ٹی10 انتہائی تیز رفتار کرکٹ ہے اور میں میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہوں۔ ہماری ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا بہترین امتزاج ہے۔

    ”انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور اس سیزن کا مقصد صرف کھیل نہیں بلکہ ایک مضبوط شناخت اور ورثہ قائم کرنا ہے۔ہیڈ کوچ سر کورٹنی والش نے دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کو ٹیم کے لیے اہم قرار دیا۔

  • ابوظہبی ٹی10؛ عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری

    ابوظہبی ٹی10؛ عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری

    رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر کو زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی

    ابوظہبی ; ابوظہبی ٹی10 لیگ میں اس سال ایک نئی اور بھرپور توانائی سے بھرپور ٹیم کی انٹری ہونے جا رہی ہے، رائل چیمپس عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹارز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر مشتمل یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں دھماکہ خیز انداز میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    ٹیم میں مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی شامل ہیں، جن میں انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر جیسن رائے، سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز، بنگلادیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن،

    اور آسٹریلیا کے ایکسپلوسیو آل راؤنڈر ڈینیئل سیمز شامل ہیں۔ٹیم کا اسکواڈ تجربہ، اعتماد اور جدید کرکٹ اسٹائل کے امتزاج سے سجا ہوا ہے۔

    رائل چیمپس اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:جیسن رائے، اینجلو میتھیوز، شکیب الحسن، کرس جورڈن، ڈینیئل سیمز، محمد شہزاد، نیروشن ڈکویلا، رشی دھون، لیام ڈاؤسن، برینڈن میکملن، ایسرو اُڈانا، کوئنٹن سیمپسن، راہول چوپڑا،

    حیدر رزا، زاہد علی، کیلون پٹ مین، وشن ہلامابیج، ضیاء الرحمان شریف اور آرون جونز۔سر کورٹنی واش ہیڈ کوچ مقررٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر سر کورٹنی واش کو سونپی گئی ہے۔

    رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر 2025 کو وسٹا رائیڈرز کے خلاف ابوظہبی کے زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔جبکہ ٹورنامنٹ 18 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!