Tag: Saeem Ayub’

  • ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی لندن میں ملاقات ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی لندن میں ملاقات ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں ایک ساتھ نظر آنا سوشل میڈیا پر دھوم مچاگیا۔

    تاریخ گواہ ہے کہ شوبز اور کرکٹ کی دنیا جب بھی ٹکراؤ ہوا ہے ہر طرف اس ٹکراؤ کا شور ضرور اٹھا ہے جن میں کبھی وسیم اکرم اور سشمیتا سین شامل رہی ہیں تو کبھی شعیب ملک اور ثناء جاوید۔

    پاکستان کے بعد بھارت کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کنے والی ہانیہ عامر کا نام گزشتہ ایک سال سے کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا

    لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے اسٹار نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام بھی ہانیہ عامر کے ساتھ جُڑ سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور صائم ایوب کے نام شہ سرخیوں میں ساتھ لانے والی ایک ویڈیو بنی جس میں دونوں کو ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی کار میں بیٹھنے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی نظر آئیں تاکہ ان سے مل سکیں۔

    صائم ایوب کے آنے پر ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر انکو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے اللہ حافظ کہہ کر چلی گئیں۔

    دونوں کا یہ یہ ٹکراؤ لندن میں ہوا جہاں دونوں نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے فلاحی ادارے ‘سہارا’ کے فنڈ رائیزنگ ایونٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

    ہانیہ عامر نے فین مومنٹ شو کرتے ہوئے صائم کے ساتھ تصویر بنوائی جو انکے ڈاؤن ٹو ارتھ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انہوں نے خود کو بڑا اسٹار سمجھنے کے بجائے پاکستانی کرکٹ اسٹار کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی اور اس پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے ; محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے ; محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے: محسن نقوی 

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کا پورا کیریئر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

    ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں، ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاستر اتر جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پلاستر اترنے کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، اس کے بعد ری ہیب کریں گے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، امید ہے جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو 6 ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔

    صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنی فہرست تیار کرلی ہے تاہم ٹیم کا اعلان صائم ایوب کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لینے اور ڈاکٹر کی مشاورت سے ہوگا، جس کے بعد ناموں کو حتمی منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے 11 فروری تک حتمی سکواڈ کا اعلان لازمی ہے۔

error: Content is protected !!