Tag: Shakib Al Hasan

  • حسینہ واجد کی حمایت شکیب الحسن کو مہنگی پڑ گئی، بنگلہ دیش کے لیے کھیلنے پر پابندی عائد

    حسینہ واجد کی حمایت شکیب الحسن کو مہنگی پڑ گئی، بنگلہ دیش کے لیے کھیلنے پر پابندی عائد

    حسینہ واجد کی حمایت شکیب الحسن کو مہنگی پڑ گئی، بنگلہ دیش کے لیے کھیلنے پر پابندی عائد

     سابق کپتان نے مفرور سابق وزیراعظم کے میڈیا پروگرام میں شرکت کیا کی، بنگلہ دیشی حکومت نے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے ہی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    شکیب 2027 کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب دیکھ رہے تھے، لیکن اب ان کی واپسی تقریباً ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق بنگلہ دیش کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی قومی ٹیم میں واپسی کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

    حکومت نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ بھارت میں ہونے والے میڈیا پروگرام میں بذریعہ فون شرکت کے بعد شکیب الحسن کے لیے دوبارہ قومی ٹیم میں کھیلنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔

    بنگلہ دیش حکومت نے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات مسترد کر دیے ہیں۔ یاد رہے شکیب الحسن نے بدھ کے روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے ایک میڈیا پروگرام میں بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی،

    جہاں بنگلہ دیش کی معزول سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے صحافیوں سے گفتگو کی تھی۔شکیب الحسن کی جانب سے اس پروگرام میں شرکت کے بعد بنگلہ دیش میں شدید ردِعمل سامنے آیا،

    جس پر حکومت نے بھی سابق کرکٹر کے حوالے سے اپنا مؤقف سخت کر لیا ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر نوجوانان و کھیل امین الحق نے کہا کہ حکومت شکیب الحسن کے معاملے میں اب تک نسبتاً نرم، لچکدار اور برداشت کا مظاہرہ کر رہی تھی،

    تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد اس رویے کو برقرار رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔امین الحق کا کہنا تھا کہ جو شخص آمر کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر کھڑا ہوچکا ہو، اس کے لیے اب قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی موقع نہیں۔

    39 سالہ شکیب الحسن بنگلہ دیش کے کامیاب ترین کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 400 سے زائد بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں اور پانچ عالمی کپ میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ شکیب الحسن سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ رہے

    اور رکنِ پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد مظاہرین کے خلاف مبینہ پولیس کریک ڈاؤن سے متعلق قتل کے مقدمات میں شکیب سمیت سابق حکومت سے وابستہ متعدد افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ اگر انہیں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کی جائے تو وہ بنگلہ دیش واپس آنے اور مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    وہ اس امید کا بھی اظہار کر چکے ہیں کہ انہیں دوبارہ اپنے ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے اور وہ 2027 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔

    شکیب نے اس سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ایک مکمل سیریز کھیل کر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کریں، تاہم موجودہ صورتحال میں ان کی یہ خواہش پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

    رپورٹس کے مطابق شکیب اس وقت سری لنکا میں فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کے گھر پر پیٹرول بم حملے کی اطلاع بھی سامنے آ چکی ہے،

    جس کے بعد ان کی سیکیورٹی اور بنگلہ دیش واپسی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔شکیب الحسن نے 2023 کے عالمی کپ میں بنگلہ دیش کی قیادت بھی کی تھی اور اب وہ 2027 کے ورلڈ کپ میں دوبارہ ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں،

    تاہم بنگلہ دیش حکومت کے تازہ بیان کے بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات انتہائی غیر یقینی ہوگئے ہیں۔

    بنگلہ دیش کے کامیاب ترین کرکٹرز میں شمار ہونے والے شکیب الحسن کے لیے اب سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا وہ دوبارہ قومی ٹیم کی جرسی پہن سکیں گے یا سیاسی تنازع ان کے بین الاقوامی کیریئر کا مستقل اختتام ثابت ہوگا۔

  • شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

    شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

    شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

    سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن(Shakib-Al-Hasan) نے ایک سال بعد حیران کن طور پر ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

    کرک انفو کے مطابق شکیب نے یہ انکشاف ’’بیئرڈ بِفور وکٹ‘‘ پوڈکاسٹ میں کیا، جہاں ان کے ساتھ انگلش آل راؤنڈرمعین علی بھی موجود تھے۔

    شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ وہ باضابطہ طور پر کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ بنگلہ دیش واپس جا کر ایک مکمل ہوم سیریز کھیلیں اور پھر کرکٹ کو باعزت انداز میں خیرباد کہیں۔

    شکیب نے کہا: “میری خواہش ہے کہ ایک ہی سیریز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کھیل کر ریٹائر ہو جاؤں۔ ترتیب چاہے جو ہو، لیکن چاہتا ہوں کہ شائقین کے سامنے آخری مرتبہ کھیلوں اور انہیں الوداع کہوں۔”

    سابق کپتان نے مئی 2024 کے بعد وطن واپسی نہیں کی۔ 5 اگست کو عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے اور سیاسی کشیدگی کے دوران ان کا نام ایک ایف آئی آر میں شامل ہوا تھا، جس کے بعد وہ بیرونِ ملک تھے۔

    تاہم شکیب پاکستان اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شریک ہوئے۔ بھارت کے شہر کانپور میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ ثابت ہوا۔

    پوڈکاسٹ میں شکیب نے وطن واپسی کے سوال پر امید ظاہر کی اور کہا کہ اسی مقصد کے لیے دنیا بھر کی لیگز کھیل رہے ہیں تاکہ کھیل میں واپسی کی راہ ہموار ہو سکے۔

    گزشتہ سال جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جبکہ اپنے آخری ٹیسٹ کی خواہش بھی ظاہر کی تھی، تاہم ڈھاکا میں احتجاجی صورتحال کے باعث انہیں سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا۔

    ایک موقع پر حکومت کے اسپورٹس ایڈوائزر نے شکیب کے سیاسی بیانات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے اہل نہیں، مگر بعد ازاں بورڈ کے کچھ عہدیداران نے ان کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا۔

    اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے شکیب نے کہا کہ کرکٹ میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں اور اب سیاست میں بھی لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ “میری نیت بنگلہ دیش کے عوام اور اپنے علاقے ماغورا کے لوگوں کے لیے کچھ کرنے کی ہے۔ دیکھتے ہیں اللہ کہاں لے کر جاتا ہے۔”

  • ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

    ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

    ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

    ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔

    ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔

    ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شکیب الحسن نے کہا کہ رائل چیمپس کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،

    میں اس باصلاحیت ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہم فیلڈ اور آف فیلڈ دونوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں اور شائقین کو ایک دلچسپ اور مقابلے سے بھرپور سیزن دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10؛ شکیب الحسن نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10؛ شکیب الحسن نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10؛ شکیب الحسن نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

    ویب ڈیسک ; بنگلادیش کے شکیب الحسن لاہور قلندر کا حصہ بن گئے، وہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے، انہیں ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچوں کے لیے شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔

    شکیب الحسن 17 مئی کو اسلام آباد میں اپنے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، شکیب کو ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

    شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل ہونے پر خوش ہیں، جبکہ ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے لاہور قلندرز کی فیملی میں شکیب کی شمولیت کو خوش آئند تبدیلی قرار دیا ہے۔

  • شکیب الحسن کے بنگلہ دیش میں تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم

    شکیب الحسن کے بنگلہ دیش میں تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم

    شکیب الحسن کے بنگلہ دیش میں تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم

     سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، عدالت نے آل راؤنڈر کے ملک میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمان نے مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے رکن اسمبلی شکیب الحسن کو چیک باؤنس کیس میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

    شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کیلئے تھے جو شکیب کی اس کمپنی نے بینک سے لیا تھا لیکن چیکس ناکافی فنڈز کی وجہ سے باؤنس ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 میں بنگلادیشی بینک نے باؤنس ہونے والے چیکس کے معاملے پر قانونی نوٹس جاری کیا تھا اور بعد میں 24 دسمبر کو شکیب اور ان کی کمپنی کے 3 دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    بعدازاں شکیب الحسن کو گزشتہ برس 18 دسمبر کو عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد 19 جنوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم کرکٹر پیش نہ ہوئے۔

    جس کے بعد جنوری میں عدالت نے اس کیس میں شکیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    یاد رہے کہ شکیب الحسن سیاسی بدامنی اور عوامی لیگ کے ساتھ وابستگی کے باعث جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بنگلادیش سے باہر ہیں۔

    وہ گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوان کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔

  • متنازعہ باؤلنگ ایکشن ; بنگلہ دیشی آل راؤنڈرشکیب الحسن پر پابندی عائد

    متنازعہ باؤلنگ ایکشن ; بنگلہ دیشی آل راؤنڈرشکیب الحسن پر پابندی عائد

    متنازعہ باؤلنگ ایکشن: بنگلہ دیشی آل راؤنڈرشکیب الحسن پر پابندی عائد

     بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر تمام ٹاپ لیول ٹورنامنٹس میں گیندبازی کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق تجربہ کار کرکٹر پر بی سی بی نے اتوار کو پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے قبل شکیب کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں باؤلنگ کرنے سے روک دیا تھا۔

    بی سی بی کے بیان پر لکھتے ہوئے ای ایس پی این کرک انفو نے کہا کہ ‘ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو مطلع کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے تحت ہونے والے مقابلوں میں باؤلنگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    شکیب کو بنگلہ دیش سے باہر ڈومیسٹک کرکٹ مقابلوں اور بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں، شکیب ستمبر میں ایک انگلش کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران مشکوک ایکشن کے لیے رپورٹ کیے جانے کے بعد برطانیہ میں آئی سی سی کے ایک تسلیم شدہ ٹیسٹنگ سینٹر، لافبورو یونیورسٹی میں اپنے ایکشن کے جائزے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔

  • بولنگ ایکشن مشکوک ؛ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا

    بولنگ ایکشن مشکوک ؛ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر بولنگ سے روک دیا گیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ کیا گیا تھا, شکیب الحسن اس دوران انگلینڈ کی سرے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے, ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں اپنے مقابلوں میں بولنگ کرنے سے معطل کر دیا ہے۔

    شکیب الحسن تب تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کسی بھی میچ میں بولنگ نہیں کر سکیں گے جب تک ان کا بولنگ ایکشن کلیئر نہیں ہو جاتا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اپنے بولنگ ایکشن کا آزادانہ معائنہ کرانا ہوگا۔

error: Content is protected !!