Tag: Smriti Mandhana

  • بھارت کرکٹرسمریتی مندھانا نے ویمنز کرکٹ میں تاریخ بدل دی،

    بھارت کرکٹرسمریتی مندھانا نے ویمنز کرکٹ میں تاریخ بدل دی،

    بھارت کرکٹرسمریتی مندھانا نے ویمنز کرکٹ میں تاریخ بدل دی،

    سب سے زیادہ سنچریوں اور رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

    صرف 64 گیندیں، 124 رنز اور ریکارڈز کی ایسی بارش کہ ویمنز کرکٹ کی تاریخ ہی بدل گئی! بھارتی اسٹار سمریتی مندھانا نے ہانگ کانگ کے خلاف سنچری جڑتے ہی ایک نہیں بلکہ دو بڑے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

    بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر بیٹر سمریتی مندھانا نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے دو بڑے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

    سمریتی مندھانا نے یہ تاریخی کارنامہ اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں ہانگ کانگ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انجام دیا۔

    30 سالہ بھارتی اوپنر میچ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار 756 رنز بنا چکی تھیں، تاہم ہانگ کانگ کے خلاف ان کی دھواں دار سنچری نے ویمنز کرکٹ کی تاریخ بدل دی۔

    سمریتی مندھانا نے صرف 64 گیندوں پر شاندار 124 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 21 چوکے اور 7 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی سمریتی مندھانا نے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کا ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    متھالی راج نے اپنے طویل اور شاندار انٹرنیشنل کیریئر میں 12 ٹیسٹ، 232 ون ڈے اور 89 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 10 ہزار 868 رنز بنائے تھے۔

    تاہم اب سمریتی مندھانا 10 ہزار 880 انٹرنیشنل رنز کے ساتھ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئی ہیں، جبکہ متھالی راج دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ سمریتی مندھانا نے اسی اننگز کے دوران ایک اور بڑا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    ہانگ کانگ کے خلاف 124 رنز کی اننگز ان کے انٹرنیشنل کیریئر کی 18ویں سنچری تھی، جس کے ساتھ انہوں نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کی سابق کپتان میگ لیننگ اور جنوبی افریقا کی کپتان لورا وولوارٹ 17، 17 انٹرنیشنل سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست تھیں۔ اب سمریتی مندھانا 18 سنچریوں کے ساتھ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی بیٹر بن گئی ہیں۔

    سمریتی مندھانا کی یہ دھواں دار اننگز صرف ایک میچ کی فتح نہیں بلکہ ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب بن گئی، جہاں بھارتی اسٹار اب رنز اور سنچریوں، دونوں عالمی فہرستوں میں سب سے اوپر پہنچ چکی ہیں۔

  • بھارتی بلے باز "سمریتی مندھانا” نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    بھارتی بلے باز "سمریتی مندھانا” نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    بھارتی بلے باز سمریتی مندھانا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    وشاکھ پٹنم: (ویب ڈیسک) بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا نے ون ڈے کرکٹ میں 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

    بھارتی بیٹر سمریتی مندھانا نے جمعرات کو ویمنز ون ڈے کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    سمریتی مندھانا نے یہ کارنامہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں انجام دیا، انہوں نے میچ کے 8ویں اوور میں چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
    جس کے بعد سمریتی مندھانا نے 2025 میں 18 ون ڈے میچز میں 4 سنچریوں کی مدد سے سب زیادہ 982 رنز اسکور کرلیے اور آسٹریلوی کرکٹر کا 28 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

    اس سے قبل ویمنز ون ڈے کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ آسٹریلیا کی سابق کرکٹر بلینڈا کلارک کے پاس تھا جنہوں نے سال 1997 میں 970 رنز اسکور کیے تھے۔

    سمریتی مندھانا ویمنز ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون بیٹر بننے کے قریب ہیں جو ایک کلینڈر ائیر میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرے گی۔

  • ویمنز پریمیئر لیگ : آر سی بی کی تین خوبصورت ترین کرکٹرز کون سی ہیں؟

    ویمنز پریمیئر لیگ : آر سی بی کی تین خوبصورت ترین کرکٹرز کون سی ہیں؟

    ویمنز پریمیئر لیگ؛ آر سی بی کی تین خوبصورت ترین کرکٹرز کون سی ہیں؟

    ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز 14 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے جس میں خواتین کرکٹرز کی نامور کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں۔

    رائل چیلنجرز بنگلور ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی جس کی قیادت اسمرتی مندھانا کر رہی ہیں۔ ایونٹ کی جہاں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں وہیں خوبصورت خواتین کرکٹر کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔

    چارلی ڈین ;

    چارلی ڈین ; انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی آف اسپنر چارلی ڈین ویمنز پریمیئر لیگ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔ انہیں نیوزی لینڈ کی زخمی کھلاڑی سوفی ڈیوائن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    آف اسپنر چارلی ڈین کی بولنگ خاص طور پر مڈل اوورز میں سب سے زیادہ مؤثر رہتی ہے جبکہ کبھی کبھار ڈیتھ اوورز میں بھی کمال دکھا دیتی ہیں۔ انہوں نے ٹی20 میں 50 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔ چارلی ڈین مداحوں کے درمیان اپنی اچھی شکل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

    اسمرتی مندھانا ;

    اسمرتی مندھانا ; رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والی اسمرتی مندھانا ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی فاتح کپتان ہیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ کے 18 میچز کے دوران اسمرتی مندھانا نے 24.94 اوسط کے ساتھ 449 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    اپنی شاندار بیٹنگ کے علاوہ، اسمرتی مندھانا نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور میدان سے باہر اچھے رویے کے باعث مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا رکھی ہے۔

    ایلیس پیری ;

    ایلیس پیری ; کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو ایلیس پیری کا خواتین کرکٹرز میں نام سب سے اوپر آتا ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر اپنی شاندار بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

    ویمنز پریمیئر لیگ کے 17 میچز کے دوران ایلیس پیری نے 54.54 اوسط اور 124.74 اسٹرائیک ریٹ سے 600 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 11 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔ ایلیس پیری کرکٹ اور فٹبال کپ دونوں کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

    گراؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ ایلیس پیری اپنے حسن کے اعتبار سے مداحوں میں کافی مشہور ہیں۔

  • بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

     بھارت کی ویمنز ٹیم کی بیٹر سمرتی ماندھانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سمرتی ماندھانا نے سنچری سکور کی، یہ سنچری بھارت کو میچ تو نہ جتوا سکی لیکن بھارتی بیٹر نے ریکارڈ بک میں نام درج کرا لیا۔

    سمرتی ماندھانا نے میچ میں 105 رنز سکور کیے، یہ مجموعی طور پر اس سال ون ڈے فارمیٹ میں ان کی چوتھی سنچری تھی جس کی بدولت انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

    اس سے قبل 7 ویمن کرکٹرز ایک سال میں 3 سنچریاں بنا چکی ہیں، سمرتی ماندھانا کی اب ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی سنچریوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

error: Content is protected !!