Tag: sports linpk news

  • طلحہ اور نادر آئی ٹی ایف جے 30 عالمی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    طلحہ اور نادر آئی ٹی ایف جے 30 عالمی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    طلحہ اور نادر آئی ٹی ایف جے 30 عالمی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    اسلام آباد: نوازگوھر

    پاکستان کے محمد طلحہ خان اور نادر مرزا نے آئی ٹی ایف پاکستان جے 30 علی ایمبرائیڈری ملز عالمی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری بوائز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں، پاکستان کے محمد طلحہ خان نے تھائی لینڈ کے پاتھم لاوساکلپورن کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔

    اسی طرح پاکستان کے نادر مرزا نے اپنے ہم وطن احمد نائل قریشی کو 6-2، 6-4 سے ہرایا۔ جنوبی کوریا کے پارک دوہون نے بلال عاصم کو 2-6، 6-3، 6-2 سے شکست دی

    جبکہ سیونگ وو ہان (کوریا) نے پاکستان کے احتشام ہمایوں کو 6-3، 6-3 سے زیر کرلیا اور سنگ جی (کوریا) نے تھائی لینڈ کے دانتھی ٹیکنگ کو 6-3، 6-0 سے ہرایا۔

    بوائز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں، عاصم بلال/قریشی احمد نائل نے پارک دوہون/مزارع امیر محمد خان کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، جبکہ جی سیون/یون جونگ نے خان محمد حذیفہ/خان محمد طلحہ کو 7-5، 6-4 سے ہرایا۔

    گرلز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں، جاپان کی کاٹسوبے ہاروہی/ہیناتا وادا نے فاطمہ علی راجہ/زینب علی راجہ کو 6-0، 6-0 سے زیر کرلیا جبکہ جنوبی کوریا کی جو اے ہائیون/لی چیریں نے ہونگ جن اے/یان جنگکے (کوریا) کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔

    رشید ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہمارے جونیئر کھلاڑیوں کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور میں نے پی ٹی ایف سے درخواست کی ہے کہ وہ جونیئر ڈیولپمنٹ پر توجہ دیں۔” ملک نے علی ایمبرائیڈری ملز کے سی ای او طارق زمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،

    جن کی سپورٹ سے ملک میں ٹینس کو فروغ ملا ہے۔ پی ایل ٹی اے کے 2025 کے لیے بڑے منصوبے ہیں اور وہ پی ٹی ایف کے ساتھ مل کر نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اگلے راؤنڈ کے میچز جمعرات کو صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

  • پابندی ختم ؛  آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو کپتانی مل گئی

    پابندی ختم ؛ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو کپتانی مل گئی

    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی قیادت کریں گے۔

    سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے، ان کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر سکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی

    اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا، انہوں نے پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔

    یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھا لی تھی

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر ان پر سے قیادت کی پابندی اٹھائی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں۔

    اس حوالے سے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے، میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے، مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔

  • لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا سفر ختم

    لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا سفر ختم

    لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کا سفر ختم

    کولمبو ; 

    ایلیمنیٹر مرحلے میں کینڈی فالکنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے ساتھ ہی لنکا پریمیئر لیگ میں اس کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا

    رواں سیزن کے آخری میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ کینڈی سے 51 سے شکست کھاگئی۔

    سری لنکا پریمیئر لیگ سیزن 2024 میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا، گلین فلپس اور شاداب خان کی کارکردگی نمایاں رہی۔

    مذکورہ لائن اپ کے ساتھ ٹیم کے ٹاپ باؤلرز اور بیٹنگ آرڈر نے پوری سری لنکا پریمیئر لیگ مہم کا وزن اٹھایا۔ اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے لئے مشہور شاداب خان نے بلے اور گیند کے ساتھ اپنی متحرک شراکت سے کولمبو اسٹرائیکرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    دباؤ میں آنے پر اپنی اسپن بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا رخ موڑنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں کئی اہم میچ جیتنے کا موقع فراہم کیا۔

    ایل پی ایل 2024 کا پورا سیزن اپ سیٹ سے بھرپور تھا تاہم اسٹرائیکرز نے مسلسل اپنی ثابت قدمی اور مسابقت کے جذبے کا مظاہرہ کیا خاص طور پر جافنا کنگز، دمبولا سکسرز اور کینڈی فالکنز جیسے بڑے حریفوں سے سخت مقابلے کئے ۔

  • فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 ؛ تاجکستان نے پاکستان کو تین گول سے شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 ؛ تاجکستان نے پاکستان کو تین گول سے شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو سے صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔

    منگل کی شب دوشنبہ کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلا گیا۔

    تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت‌ شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔
    کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

    تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول منوچهر صفروف نے 65 ویں منٹ میں کیا۔ میچ کے 70 ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا۔

    تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 کے لیے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے میں اسے تمام چھ میچوں میں شکست کا سامنا رہا۔

    کوالیفائنگ راؤنڈ 2 کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، اردن اور تاجکستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

  • سمر گیمز 2024 کی والی بال چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

    سمر گیمز 2024 کی والی بال چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

    سمر گیمز 2024کی والی بال چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

    وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی بھی شرکت

    وزیرکھیل پنجاب نے سمر گیمز 2024ء والی بال چیمپئن شپ کی ونر اور رنراپ ٹیموں میں 6لاکھ 30ہزار روپے کے انعامات اورر میڈلز تقسیم کیے گئے

    یہ جیت صرف فیصل آباد کی نہیں پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کی ہے،سکروٹنی کمیٹی نے کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا اور بہترین کھلاڑی منتخب کیے، وزیرکھیل پنجاب

    باصلاحیت کھلاڑیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے تیار کیا جائے گا، ملک فیصل ایوب کھوکھر

    سمر گیمز2024 سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، والی بال کے بعد سمر گیمز ہاکی اور کبڈی کے مقابلے اس سے زیادہ سنسی خیز ہوں گے،وزیرکھیل پنجاب

    سمر گیمز کے دوسرے مرحلے میں ہاکی کے مقابلے 4سے 6جون تک ہوں گے، پلیئرز ڈویلپمنٹ کے ساتھ ہم پلیئرز گرومنگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں، فیصل ایوب کھوکھر

    اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کو یادگاری سوینئر پیش کیا

    لاہور(نوازگوھر)31مئی 2024ء۔ سمر گیمز 2024کی والی بال چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی ہے، جمعرات کے روز جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے والی بال کے فائنل میں فیصل آباد نے 3-0سے گوجرانوالہ ڈویژن کو ہرادیا،

    فائنل میں فیصل آباد نے تینوں سیٹ 25-17،25-19اور 25-19سے جیتے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے،

    صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ونراور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور انعامی رقوم کے چیک دیئے،سمر گیمز 2024ء والی بال چیمپئن شپ کے ونر اور رنراپ ٹیموں میں 6لاکھ 30ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے،

    فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے عثمان اور طلحہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن کی جانب سے علی رضا اور علی عباس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالے اور مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

    صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جیت صرف فیصل آباد کی نہیں پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کی ہے،سکروٹنی کمیٹی نے کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا

    اور بہترین کھلاڑی منتخب کیے،والی بال کے ایونٹ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں ان کھلاڑیوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے تیار کیا جائے گا،

    صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ والی بال کے بعد سمر گیمز ہاکی اور کبڈی کے مقابلے اس سے زیادہ سنسی خیز ہوں گے،سمر گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،

    بہترین کھلاڑیوں کو صوبائی اور نیشنل سطح پرکھیلنے کے مواقع دیئے جائیں گے،سمر گیمز کے دوسرے مرحلے میں ہاکی کے مقابلے 4سے 6جون تک ہوں گے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پلیئرز ڈویلپمنٹ کے ساتھ پلیئرز گرومنگ پر بھی توجہ دے رہا ہے۔

    اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کو یادگاری سوینئر پیش کیا،

    تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق،ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن، محمد حفیظ بھٹی،

    ڈویژنل سپورٹس افسران طارق نذیر، رانا حماد، فیصل امیر، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

  • فاسٹ باولر محمد عامر کو ویزا جاری ؛ صبح ڈبلن ، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

    فاسٹ باولر محمد عامر کو ویزا جاری ؛ صبح ڈبلن ، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

    فاسٹ بولر محمد عامر جمعہ کی صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن ، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

    محمد عامر جمعہ کو ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے سلیکشن پر غور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

    محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    محمد عامر کی روانگی دیر سے ویزا جاری ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔

    آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22 ۔ 25 ۔ 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔

  • ملیر میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا ; شارق جمال

    ملیر میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا ; شارق جمال

    ملیر میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا شارق جمال

    صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے ظفر احمد

    ملیر رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب

    ملیر میں عنقریب ایک اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا اور انشاءاللہ اس اسپورٹس فیسٹیول سے ملیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ائندہ چل کر ہماری نوجوان نسل ملک و قوم کا نام روشن کر سکے

    جس طرح ماضی میں ملیر سے راشد لطیف سعید انور یونس خان پرویز اقبال اور عدنان اشرف نے ملیر کا نام روشن کیا ہے اور ہماری بھی کوشش ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی مدد سے ملیر میں ایک عظیم الشان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے

    یہ بات ممبر سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہی آج انکو اس تقریب میں انا تھا

    لیکن سرکاری مصروفیات کی بنا پر نہ ا سکےاور ان کا یہ پیغام ملیر ٹاؤن کے جوائنٹ سیکٹر انچارج سعد صدیقی اور جنید یوسف زئی نے ان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملیر نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی

    تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شارق جمال کی طرف سے کہی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنی جانب سے اتنا اچھا ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی جبکہ

    اس موقع پر ملیر ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے اور ہماری بھی کوشش ہے کہ کھیلوں کو میدانوں کے میدانوں کو اباد کیا جائے

    اور ہسپتالوں کو ویران کیا جائے اور انشاءاللہ بہت جلد کھیلوں کے میدانوں کو اباد کرنے کے لیے ملیر ماڈل ٹاؤن کی انتظامیہ عملی طور پر کام کرے گی اس تقریب میں یو سی پانچ کے چیئرمین طحہ احمد کونسلر آصف خان یوسی

    ارگنائزر خاورخان سید عامر علی شبیر خان زبیر احمد محمد ناظم جمیل احمد مبشر پکوان والے ایگل نیٹ ورک کے پروپرائٹر شاہد خان جی اظہرحسین توقیر احمد خان نور تاجی بھائی

    عابد علی جمیل احمد اور سپورٹس ارگنائزر ایم نسیم بھی موجود تھے اخر میں مہمان خصوصی ظفر احمد سعد صدیقی جنید یوسف زئی اور طحہ احمد نے رافع اسپورٹس کے کپتان کو وننگ ٹرافی جبکہ رنر اب کےکے اسپورٹس کے کپتان کو خوبصورت ٹرافیاں دی

  • منڈے نائٹ فٹبال کے چھٹے ایڈیشن کا انقعاد

    منڈے نائٹ فٹبال کے چھٹے ایڈیشن کا انقعاد

    ٹائیٹن ون منڈے نائٹ فٹبال، منڈے نائٹ فٹبال کا چھٹا ایڈیشن تھا، جس کا انقعاد گلشن ساکر کلب کی جانب سے ہوا، اس ایونٹ کہ اسپانسر ٹائیٹن ون تھے۔

    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) منڈے نائٹ فٹبال، ایک ہی رات میں کھیلا گیا ایسا ایونٹ ہے، جس میں چار ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، جن کی تشکیل فٹبال فرینچائز لیگ کی طرح ملی جلی مختلف ٹیموں سے لئے گئے کھلاڑیوں سے کی جاتی ہے۔

    تاکہ نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاسکے، جس سے انکے کھیل میں بھتری و نکھار آئے۔

    گلشن ساکر فٹبال کلب کا عزم ہے کہ پاکستان میں بھی دوسرے ممالک کی طرح، فرینچائز فٹبال لیگ کا آغاز کرایا جائے، تاکہ فٹبال کہ کھیل کو پزیرائی و تقویت ملے، انشاء الله العظیم، اس سال منڈے نائٹ فٹبال،

    جو کہ اس سلسلے کا چھٹا ایڈیشن تھا، اس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے نام وہاج حسینز اسکول سسٹم،جی ایس اے گلیکٹیشیس، بفانہ بفان، ان ٹچیبلز، اس میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کہ نام یہ تھے۔

    معین احمد، فراز ریاض، محمد موسیٰ، شاھ جہاں اسد چار انڈر 18 کھلاڑیوں نے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، جن کا تعلق گلشن ساکر فٹبال کلب سے ہے: جعفر، عمر، علی بلوچ، یحیی، اس سال کہ میگا نائٹ ایونٹ میں ایک نئی کیٹیگری کا آغاز کیا گیا،

    جس میں ہر ٹیم کی مینٹورشپ کیلئے تجربہ کار کھلاڑیوں کو راہنمائی و حوصلہ افزائی کیلئے رکھا گیا تھا۔ ان مینٹورز کہ نام درج ذیل ہیں: واجد علی، جنھوں نے جی ایس اے گلیکٹیشیس کاساتھ دیا تسنیم احمد، انٹچیبلز کہ حامی رہے۔ عثمان عسکری، وہاج حسینز اسکول سسٹم کہ ساتھ رہے،

    اور خالد سخی، بفانہ بفانہ کی راہنمائی کرتے نظر آئے۔ منڈے نائٹ میگا ایونٹ ناک آؤٹ مقابلوں کی بنیاد پہ کھیلا گیا، ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلوں جاری۔

    ٹورنامنٹ کہ مہمان خصوصی، عبد الکریم آڈیا (گلشن ساکر کہ چیف پیٹرن)، سید رستم حسین شاہ (گلشن ساکر کہ نائب صدر), ڈی ایف اے سنٹرل، سابق جنرل سیکرٹری، سلیم پٹنی (پاکستان نیشنل ٹیم کہ سابق کھلاڑی), ہارون شیرازی،

    جو کہ سکسٹین اسٹار فٹبال کلب کہ صدر ہیں، اور تسنیم احمد صاحب تھے. (سکسٹین اسٹار کلب کہ سابق کھلاڑی) ایونٹ کا انقعاد، مدھو محمڈن فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں کرایا گیا۔

  • نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

    نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

    نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

    نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد جس میں ہیتھ ملز، سی ای او نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن شامل ہیں، نے آج سہ پہر قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔

    وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام نے اپریل میں آئندہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ مینز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    وفد ایک روز قبل راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد لاہور پہنچا تھا۔

  • نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دس میچز کا فیصلہ ہوگیا

    نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دس میچز کا فیصلہ ہوگیا

     

    نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دس میچز کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں دس میچز کا فیصلہ ہوگیاہے۔

    چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، قائم مقام سیکرٹری جنرل محمد ریاض اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ہوسٹلز فدا محمد خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

    لیاقت جمنازیم،اسلام آباد میں کھیلے گئے انڈر 19 کے میچز میں کراچی گرائمرز سکول حدف گرلز کالج پشاور کو 2-22 سکور سے، دانش سکول وہاڑی نےحبیب گرلز سکول کراچی کو 7-15 سکور سے اور ٹی سی ایس پی اے ایف کراچی نے گریژن گرلز کالج لاہور کو 12-19 سکور سے ہرا دیا۔

    گرلز انڈر 17 کے مقابلوں 
    سٹی سکول پی اے ایف چپٹر کراچی نے ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کو 8-15 سکور،کراچی گرائمر سکول نے گورنمنٹ شاہ لطیف گرلزکالج حیدرآباد کو 2-13 سکور سے اوراے پی ایس گرلز کالج راولپنڈی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پشاور کو 1-13 سکور سے ہرا دیا۔

    گرلز انڈر 15 کے مقابلوں 
    حبیب گرلز سکول کراچی نے جی جی ایچ سکول حیدر آباد کو 4-13 سکور سے، کراچی گرائمر سکول نے اے پی ایس گرلز سکول راولپنڈی کو 7-10 سکور سے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدر آباد نے فوجی فاونڈیشن گرلز سکول راولپنڈی کو 2-14 سے اور کراچی گرائمر سکول نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول باغ سرداراں راولپنڈی 4-12 سکور سے ہرا دیا۔

    چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 22 جنوری کو سہ پہر تین بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

     

     

error: Content is protected !!