Tag: wcl cricket news

  • ورلڈ چیمپئین آف لیجنڈز سیزن 2 میں پاکستان اور بھارت پھر مدمقابل آئیں گے

    ورلڈ چیمپئین آف لیجنڈز سیزن 2 میں پاکستان اور بھارت پھر مدمقابل آئیں گے

    ورلڈ چیمپئین آف لیجنڈز سیزن 2 میں پاکستان اور بھارت پھر مدمقابل آئیں گے

    برمنگھم : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ نے اپنے انتہائی متوقع سیزن 2 کا اعلان کردیا ہے۔

    ایک توسیع شدہ شیڈول، مارکی کھلاڑیوں اور اضافی مقامات کے ساتھ، ٹورنامنٹ 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہے۔

    یہ اپنے افتتاحی سیزن کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ بن چکی ہے۔ چھ ممالک بھارت، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹرز ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپئنز اور پاکستان چیمپئنز کے درمیان سنسنی خیز افتتاحی میچ سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

    ناک آؤٹ میچز بشمول 31 جولائی کو دو سیمی فائنل اور 2 اگست کو گرینڈ فائنل بھی ایجبسٹن میں ہوں گے۔ مقامات کی مکمل فہرست جلد جاری کردی جائے گی۔

    ڈبلیو سی ایل کے سی ای او ہرشیت تومر نے کہا ہے کہ ڈبلیو سی ایل سیزن 1 نے ایک ناقابل یقین مداح تجربہ فراہم کیا، اور ہم سیزن 2 کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہماری توجہ دنیا بھر کے ناظرین کے لئے ناقابل فراموش لمحات تخلیق کرنے پر ہے۔

    ڈبلیو سی ایل کے شریک مالک اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہر سال بڑی ایسوسی ایشنز اور لیگ بڑی اور بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سیزن 2 دنیا بھر میں سب سے زیادہ ناظرین کا دعویٰ بھی کرے گا۔ لیگ کے بارے میں بہت سے دلچسپ اعلانات ہونے والے ہیں

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا کا سہ ماہی اجلاس 25 اگست کو دبئی میں ہوگا

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا کا سہ ماہی اجلاس 25 اگست کو دبئی میں ہوگا

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا کا سہ ماہی اجلاس 25 اگست کو دبئی میں ہوگا

    دبئی (سپورٹس لنک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا سہ ماہی اجلاس 25 اگست کو اس کے صدردفتر دبئی میں ہوگا جس میں افتتاحی سیزن کی کامیابی اور اگلے سیزن سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ اجلاس میں تمام ٹیموں کے مالکان شرکت کریں گے۔

    اجلاس کی اہم توجہ لیگ کی مسابقت بڑھانے کے لئے کھلاڑیوں سے معاہدوں کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس میں آئندہ میچزاور ایونٹس کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ آنے والے سیزن کو اچھی طرح منظم اور دلچسپ بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں پاکستان چیمپیئن کے کامل خان، بھارت چیمپیئن کے جسپال بھرا، سمنت بھیل اور سلمان احمد ، آسٹریلیا کے چیمپیئن پونیت سنگھ۔ انگلینڈ کے چیمپیئن پروین شرما اور عمر الامور۔ ویسٹ انڈیز چیمپیئن کے اجے سیٹھی اور جنوبی افریقہ کے چیمپیئن ہیری سنگھ اور امن دیپ سنگھ۔ شرکت کریں گے۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تیزی سے عالمی سطح پر سب سے زیادہ دلچسپ کرکٹ لیگوں میں سے ایک بن رہی ہے جو دنیا بھر سے ٹاپ ٹیلنٹ اور پرجوش شائقین کو اپنی سمت متوجہ کررہی ہے۔

  • "ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز” دنیا کی دوسری بڑی کرکٹ لیگ بن گئی

    "ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز” دنیا کی دوسری بڑی کرکٹ لیگ بن گئی

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز آئی پی ایل کے بعد دوسری سب سے بڑی کرکٹ لیگ بن گئی

    ایجبسٹن : ایجبسٹن میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں تقریبا 20 ہزار شائقین اور دنیا بھر میں تقریبا 10 کروڑ افراد نے ٹی وی،

    او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے بڑی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھا تھا۔ اتنی بڑی تعداد کا یہ میچ دیکھنا حیران کن تھا ۔ یہ میچ کرکٹ کے لیجنڈ کیٹگری میں آتا ہے جو اس لیگ کی قابل ذکر کامیابی تھی۔

    یہ لیگ کئی اعتبار سے منفرد ہے جس میں سب سے اہم سنگ میل ایک باوقار کرکٹ بورڈ سے منظوری حاصل کرنا تھا۔ لیگ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے توثیق شدہ جو لیگ کو ساکھ اور قانونی حیثیت فراہم کرتی ہے۔

    ڈبلیو سی ایل نے کچھ بڑے ناموں متوجہ کیا جس میں لیجنڈز اور موجودہ ستارے دونوں شامل تھے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل کے کامیاب فارمولے کی پیروی کرتے ہوئے ڈبلیو سی ایل نے بالی ووڈ کو خود میں ضم کیا

    اجے دیوگن اس لیگ سے وابستہ ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان میں سے ایک ٹیم کی شریک مالک تھیں

    بالی ووڈ کا یہ امتزاج لیگ کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بنا۔ اگرچہ ڈبلیو سی ایل کی ابتدائی کامیابی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کامیابی کا تسلسل جاری ہے۔

  • کھلاڑیوں میں غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کا کردار باپ کا ہونا چاہیے ؛ شاہد آفریدی

    کھلاڑیوں میں غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کا کردار باپ کا ہونا چاہیے ؛ شاہد آفریدی

    پاکستان کے سابق آل راؤنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں

    لیکن کرکٹ بورڈ کا کردار باپ کا ہونا چاہیے کہ اگر بچے آپس میں ناراض ہیں تو انہیں بٹھائیں اور غلط فہمیاں دور کریں۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی تبصرہ کرتے ہیں اسے منفی تصور کیا جاتا ہے لہذا اس سے بہتر ہے کہ بات نہ کی جائے اور خاموش رہا جائے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں کسی چیز کا فقدان نہیں ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں انویسٹ کرنے سے ٹیلنٹ خودبخود اوپر آئے گا، بچوں کی مہارت اور تکنیک کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    اس ضمن میں شاہد آفریدی کے مطابق کرکٹ بورڈ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ’بورڈ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو آمنے سامنے کھڑا کردو، جوکہ بری بات ہے، غلط بات ہے، کرکٹ بورڈ کا رول ہمیشہ باپ کا ہونا چاہیے۔‘

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر بچے آپس میں ناراض ہیں تو انہیں مل کر بٹھائیں، یہ کوئی پہلی مرتبہ چیز نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ ہوتی آئی ہے، لیکن مضبوط مینجمنٹ مضبوط فیصلے کرتی ہے، کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ بٹھا کر ان کی غلط فہمیاں دور کرتی ہے۔

    پاکستان چیمپیئنز ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ 1960 والی فیلڈنگ کا مسئلہ ہے، جو آج بھی موجود ہے اور انہوں نے بھی اسی مسئلہ کا سامنا کیا ہے۔

    انڈیا چیمپیئنز کیخلاف فائنل میں پاکسان چیمپیئنز کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 25 سے 30 رنز کم اسکور کیے، اور بیچ کے اوورز میں تھوڑا آہستہ بھی کھیلے، اس کے علاوہ موقع پرکیچز بھی چھوڑے۔

    ’نیا بال بھی ہم نے اچھا نہیں کھیلا، جس کی وجہ سے یہ نتیجہ ہے، ہمارا کام ہوگیا۔۔۔ان شاءاللہ، اگلے سال جب آئیں گے تو دوبارہ جوان ہو کر آئیں گے۔‘

    شاہد آفریدی سمندر پار پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی سے انتہائی متاثر نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ موجود پاکستانی کمیونٹی کو کامیاب دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے، یہ ملکی طاقت ہیں کیونکہ یہ رہتے تو باہر ہیں لیکن ہوتے پاکستان کے سفیر ہیں۔

  • شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ 2024 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ 2024 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ 2024 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    کولمبو (نوازگوھر) کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری لنکا پریمیئر لیگ 2024 میں کولمبو اسٹرائیکرز نے جافنا کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ میں پھر واپس آگئی۔

    اسٹرائیکرز کی جانب سے شاداب خان اور رحمان اللہ گرباز کی شاندار اننگز نے 110 رنز کا ہدف صرف 9.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس جیت سے ٹیم 6میچوں میں سے 3 میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔

    ہدف کے تعاقب میں اوپنر اینجلو پریرا نے 8 گیندوں پر 16 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے اوپننگ پارٹنر گرباز نے محمد وسیم کے ساتھ ملکر بارش کے باوجود رن ریٹ زیادہ رکھا۔

    گرباز اور وسیم کے درمیان صرف 45 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے اسٹرائیکرز کو 10 اوورز کے اندر اپنے ہدف کو حاصل کرنے کو یقینی بنایا، جس سے ان کے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    بلے باز گرباز 33 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ انہوں نے صرف 30 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی

    اور وسیم (18 گیندوں پر 2 چوکے اور 3 چھکوں سمیت 35) کی مدد سے اسٹرائیکرز9.5 اوورز میں ایک وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالئے اس وقت میچ کی 61 گیندیں باقی تھیں۔

    اس سے قبل کولمبو اسٹرائیکرز کے باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جافنا کنگز کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز تک محدود کردیا تھا۔

    شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 10 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ لیگ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ۔

    پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان رواں ایڈیشن میں پہلے ہی ایک ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں 9 ویں اوور میں ایوشکا فرنینڈو اور فیبیئن ایلن کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کرکے اپنی دوسری ہیٹ ٹرک تک پہنچ گئے تھے تاہم کیونکہ بلے باز وجے کانت ویاسکانت نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔

  • ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈز کا فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہوا،

    جہاں پاکستان چیمپئین نے بھارت کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا، جو بھارت نے آخری اوور میں حاصل ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    برمنگھم: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
    برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے

    فائنل میں پاکستان چیمپئن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے 157 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

    پاکستان کی طرف سے شعیب ملک 41، کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21، رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شرجیل خان نے 12، یونس خان اور عامر یامین نے 7، 7 رنز اسکور کیے۔ مصباح الحق 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ریاٹئرڈ ہوئے۔

    شاہد آفریدی 4 اور سہیل تنویر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی طرف سے انوریت سنگھ نے 3، عرفان پٹھان، پون نگی، اور ونے کمار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کی طرف سے امباتی رایودو نے نصف سنچری اسکور کی، گرکیرت سنگھ مان 34 اور یوسف پٹھان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    روبن اتھاپا نے 10 اور سریش رائنا نے 4 رنز اسکور کیے۔ یووراج سنگھ 15 اور عرفان پٹھان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی طرف سے عامر یامین 2، سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کرلیا۔

    پاکستانی  اسکواڈ میں کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل، تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر اورعبدالرزاق شامل ہیں۔

    بھارتی اسکواڈ میں کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھاپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ اور راہول شرما شامل ہیں۔

  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ؛ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 86 رنز سے شکست

    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ؛ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 86 رنز سے شکست

    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست،

    فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

    سیمی فائنل میں انڈین چیمپیئنز آسٹریلیا چیمپیئنز کو 86 رنز سے ہرا کرٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے، اور آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 255 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

    بھارت یوراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور اتھپپا کی نصف سنچریوں کی بدولت بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوا، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل کامیاب بالر رہے انہوں نے چار بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپیئنز کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، اس کی تین وکٹیں جلد گر گئیں، جس کے بعد ان کے رنز بنانے رفتار بھی سست ہو گئی، اس آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 168 رنز بنائے، اس طرح بھارت سیمی فائنل 86 رنز سے جیت گیا۔

    پاکستان ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب دونوں روایتی حریفوں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے مدمقابل آئیں گی، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    قومی ٹیم گروپ راؤنڈ میں غیر معمولی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میں 4 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

    بھارتی ٹیم نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پے در پے 2 میچز میں کامیابیاں سمیٹی جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کیا۔

    پاکستان کا اسکواڈ؛ کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، عبدالرزاق

    بھارت کا اسکواڈ: کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، راہول شرما

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل مں بھارت اور آسڑیلیا مدمقابل

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل مں بھارت اور آسڑیلیا مدمقابل

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل مں بھارت اور آسڑیلیا مدمقابل

    نارتھمپٹن (12 جولائی 2024) نارتھمپٹن میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں انڈین چیمپیئنز کا مقابلہ آسٹریلین چیمپیئنز سے ہوگا۔

    یہ میچ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ چیمپیئنز کی لڑائی ہے جو ایک تاریخ رکھتی ہے۔ 2003 کے ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے ناقابل فراموش فائنل سے لیکر 2011 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں یوراج سنگھ کی بہادری

    اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کے سخت مقابلوں تک ان دونوں ٹیموں بھرپور مقابلے کئے ہیں۔

    بھارتی ٹیم میں یوراج سنگھ، سریش رائنا اور پٹھان برادران جیسے آئیکون ایک بار پھر نیلی جرسی میں میدان میں اتریں گے جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے لیجنڈز بریٹ لی، ایرون فنچ اور ٹم پین جیسے کھلاڑیوں سے ہوگا۔

  •  پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

     پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

     

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

    نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

    199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم آخری گیند پر 178 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ایشلے نرس 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ڈوین اسمتھ 26، کرس گیل 22 ، کپتان ڈیرن سیمی 10 اور ریاد امرت 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کی جانب سے کپتان یونس خان 65 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کامران اکمل نے 46، سہیل تنویر نے 33 رنز بنائے جبکہ عامر یامین 40 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں شعیب مقصود اور شاہد آفریدی ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شرجیل خان، شعیب ملک اور مصباح الحق بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔

    ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کے فیڈل ایڈورڈز 3 اور سلیمان بین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہو گا۔

error: Content is protected !!