
شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کی کراچی کنگز کے خلاف فتح قومی ٹیم کے سابق کپتان اور زلمی کے مینٹور یونس خان کے نام کردی۔جمعرات کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے پلے آف مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔اگر پشاور زلمی کی ٹیم آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن نے فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی قوم ٹیم کے سابق یونس خان کے نام کر دی جو ٹیم کے مینٹور ہیں۔یونس خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات سے کراچی آ گئے ہیں، یونس کا ایک بیٹا اویس اور بیٹی عمارہ بھی ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم کل واپس آئیں گے اور دوبارہ جیتیں گے، شائقین زلمی کی حمایت جاری رکھیں۔
Tag: شارجہ
-

ڈیرن سمی نے فتح یونس خان کے نام کردی
-

پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،،کون کونسا غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہا

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانیوالی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزجس نے پہلے دونوں ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسرے سال آخری چار ٹیموں کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مشکل صورتحال کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اسکے تمام اہم غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی ہے۔انگلینڈ کے 37 سالہ سابق ٹیسٹ بیٹسمین کیون پیٹرسن کے ساتھ 27 سال کے جیسن روئے نے انکار کے ساتھ کوئٹہ کی مشکلات بڑھائیں ،36 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کا نام اس فہرست کا حصہ بننا کوئٹہ کیلئے اس لیے بھی بڑا دھچکا ہوگا،کیونکہ واٹسن 9 میچوں میں 311 رنز اور 10 وکٹوں کیساتھ سیزن تھری میں اس ٹیم کے سب سے بڑے پرفارمر ہیں۔جنوبی افریقا کے 28 سالہ رویلی روسو کے بھی پاکستان جاکر کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔ کوئٹہ کو آسٹریلوی بالر بین لافن بھی دستیاب نہیں جبکہ ایک اور آسٹریلوی بالر جان ہیسٹنگز پہلے ہی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔بنگلہ دیش کے محمود اﷲ سری لنکا میں ٹرائی سیریز سے 18 مارچ کو فارغ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان جانیوالے کرکٹرز میں نمایاں کھلاڑی ہوں گے۔اس بار پی سی بی نے پاکستان جانیوالے کھلاڑیوں کیلئے الگ سے 20 ہزار ڈالر رکھے تھے تاہم اسکے باوجود انگلش اور آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان جاکر کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔5 مارچ 2017کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلا گیا تھا تب بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پشاور زلمی سے 58 رنز سے ہار گئی تھی۔ -

شکست کی بڑی وجہ مسلسل کرکٹ اور تھکاوٹ،عمران طاہر

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے اپنی ٹیم کی آخری چار میچز میں شکست کی وجہ کو مسلسل کرکٹ اور تھکاوٹ کو قرار دیدیا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شرکت کرنے چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے سیزن 2018 میں اپنے تمام 10 لیگ میچ مکمل کر لئے ہیں جس میں 4 فتوحات، 5 ناکامیوں اور ایک بارش سے متاثرہ میچ کے ساتھ اس کے 9 پوائنٹس ہیں۔ٹورنامنٹ کی ابتدائی 4 ٹیموں میں شامل ہونے کے لئے ملتان سلطانز کی نظریں اب دوسری ٹیموں کے نتائج پر جمی ہوئی ہیں۔اس حوالے سے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقا کے 38 سالہ لیگ اسپنر عمران طاہر نے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔عمران طاہر کہتے ہیں ہونا تو یہ چاہیے کہ جو ٹیم اچھا کھیلے وہ ’’پلے آف‘‘ تک جائے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹیم کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔لیگ اسپنر نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ آخری چار میچوں میں ان کی ٹیم ہار گئی اور ان میچوں میں وہ جیسا کرنا چاہ رہے تھے نہیں کر سکے لیکن اس کی ایک وجہ تھکاوٹ بھی تھی کیوں کہ ملتان سلطانز کو آخری پانچ میچ8 دن میں کھیلنا پڑے جس کے باعث کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو گئے۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے عمران طاہر مزید کہتے ہیں کہ اس بارے میں عذر پیش نہیں کیا سکتا کیوں کہ وہ پیشہ ورانہ کرکڑ ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے عمران طاہر نے کہا کہ لیگ کرانے کے لیے پی سی بی بجا طور پر مبارکباد کی مستحق ہے۔عمران طاہر نے کہا کہ لیگ کا معیار انتہائی شاندار ہے جہاں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی چلتی رہتی ہے، کھلاڑی اپنے طور پر اچھا کرنے کی کوشش ضرور کرتا ہے لیکن نتیجہ اس کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔وکٹ لینے کے بعد لمبی دوڑ لگانے کے حوالے سے عمران طاہر نے کہا کہ ایسا وہ پہلی بار نہیں کر رہے، جب وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے، اس وقت سے ان کا یہی انداز ہے۔ٹیسٹ لیگ اسپنر نے مزید بتایا کہ انہیں یہاں تک پہنچنے میں بہت وقت لگ گیا اور وہ وکٹ لے کر جو کرتے ہیں ان کی خوشی کا ایک انداز ہے۔عمران طاہر نے پی ایس ایل تھری کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا اور اب تک 10میچوں میں 18.38کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے بہترین بولر ہیں۔
-

مورگن کراچی کنگز کے کپتان مگر پاکستان آنے سے انکاری
شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) عماد وسیم کی انجری کے باعث میچ میں عدم شرکت کی وجہ سے اوئن مورگن کو ان کی جگہ کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کو ڈاکٹروں نے عماد وسیم کو ایک سے دو روز مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے اسٹریچر پر لے جایا گیا۔انگلش بلے باز نے گزشتہ روز کراچی کنگز کی اسکواڈ کو جوائن کیا تھا۔مورگن قومی کرکٹ ٹیم میں خدمات کی وجہ سے اب تک پی ایس ایل تھری کا حصہ نہ بن سکے تھے تاہم اب انہوں نے دبئی میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔این مورگن کی شمولیت کے بعد کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی۔کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ کے 8 میچز کھیلے ہیں اور اسے مزید 2 میچز کھیلنا ہیں جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔کنگز اگلا میچ 15 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف ہوگا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں مورگن نے پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز میں عدم دستیابی کا اعلان کیا ہے۔مورگن کا کہنا تھا کہ وہ دسمبر سے سفر کررہے ہیں اور گھر جاکر اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کافی مثبت تھا، پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے، امید ہے جلد پوری کرکٹ پاکستان میں ہوگی۔مورگن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
-

پاکستان سپر لیگ،کوئٹہ اور لاہور کا غیر اہم میچ آج رات نو بجے

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 26ویں میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے غیر اہم ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے اور لاہور قلندرز مسلسل 6 شکستوں کے نتیجے میں ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کل کھیلے جانے والے ایونٹ کے 27ویں میچ کا انتظار کریں گی جو کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔اگر کراچی یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور کراچی کے ساتھ پلے آف اور ایلیمنیٹرز کی لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔
-

کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھیں گے،جاوید آفریدی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ میں ہے۔پاکستان سپر لیگ سیزن ’ٹو‘ 2017ء کی فاتح پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ’پی ایس ایل‘ اب ایک مسلمہ حقیقت کے روپ میں ابھر کر سامنے آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال قذافی اسٹیڈیم نے فائنل کی میزبانی کی اور اس سال نیشنل اسٹیڈیم کراچی یہ اعزاز حاصل کر رہا ہے لہذا ان اقدامات کے بعد اب کوئی وجہ نہیں رہ جاتی کہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مستقبل صرف ’پاکستان‘ ہی میں ہے، کب تک لوگ دبئی اور شارجہ میں میچ دیکھنے آتے رہیں گے۔جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کا اصل گھر پشاور ہے، اچھا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں پشاور زلمی اپنے پر ستاروں کے سامنے اپنے شہر میں ’پی ایس ایل‘ کا میچ کھیلے،اور یہ ضروری بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل‘ پاکستان میں جانے سے مالکوں کی جیب پر پڑھنے والا اضافی بوجھ بھی کم ہوگا، جو اصل میں ایک اچھی بات ہوگی۔
-

پشاور زلمی کی قیادت میں چیلنج کا سامنا ہے،محمد حفیظ

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی “ پاکستان سپر لیگ” کی دفاعی چیمپئن ٹیم ہے،البتہ فٹنس مسائل دیگر ٹیموں کی طرح اس ٹیم کی مشکلات بھی بڑھا رہے ہیں۔ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی جو شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ مقابلے میں انجرڈ ہوگئے تھے،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں شرکت نہ کر سکے اور ان کی عدم موجودگی میں قائمقام کپتان محمد حفیظ یہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔37 سال کے محمد حفیظ کا اس سوال کہ جواب میں کہ اچانک ٹیم کی قیادت کتنا بڑا چیلنج ہے، کہنا تھا کہ قیادت ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ،وہ پاکستان ٹیم کی ہر سطح پر قیادت کر چکے ہیں،البتہ پشاور زلمی کے کپتان کی حیثیت سے انھیں کئی معاملات میں چیلنج درپیش ہے۔حفیظ کہتے ہیں کہ وہ پہلے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس ٹیم سے منسلک تھے، یہ ٹیم کپتان اور مینجمنٹ نے اپنی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کی،جسے اب انہیں قائد کی حیثیت سے سنبھالنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اس صورت حال میں جہاں آپ ٹورنامنٹ کے اہم میچ کھیل رہے ہوں اور آپ کا کپتان زخمی ہونے کے سبب دستیاب نہ ہو تو مشکل تو پیش آتی ہے البتہ محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ ان تمام باتوں کے باوجود وہ ایک کپتان کی حیثیت سے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں۔حفیظ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پشاور زلمی اس بار بھی ٹورنامنٹ میں اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی۔ -

آج دفاعی چیمپئن پشاور کا سامنا ملتان سلطانز سے ہوگا

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج ٹورنامنٹ کا 16 واں میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔
دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
ملتان سلطانز کی ایونٹ میں پہلی باری انٹری ہوئی ہے لیکن اس نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا ہے۔
کراچی کنگز کے بھی 7 پوائنٹ تاہم رن ریٹ کی بنیاد پراس کی دوسری پوزیشن ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک تین تین کامیابیاں سمیتی ہیں، زلمی کا تیسرا اور یونائیٹڈ کا چوتھا نمبر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے البتہ لاہور قلندرز پانچ میچز کھیل کر بھی کوئی پوائنٹ نہیں بنا سکی ہے۔
-

ڈیرن سیمی کے مداحوں کیلئے اچھی خبر۔۔

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائر پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کپتان ڈیرن سیمی کی ریکوری توقع سے زیادہ بہتر ہورہی ہے، جلد وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔شارجہ میں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ڈیرن سیمی کے اسکین کلیئر آئے ہیں اور وہ ہماری توقع سے زیادہ تیز بہتری کی جانب گامزن ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی انجری زیادہ سنگین نہیں اور وہ زیادہ دیر تک ٹیم سے باہر نہیں رہیں گے، امید ہے آنے والے میچز میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر سیمی کی عدم موجودگی میں محمد حفیظ ٹیم کو آگے لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، وہ قومی کرکٹ ٹیم کے بھی کپتان رہ چکے ہیں اور انہیں کرکٹ کی بہت زیادہ سمجھ ہے۔محمد اکرم نے فاسٹ بولر حسن علی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے وہ میچز کھیلتا جائے گا اس کی پرفارمنس میں نکھار آتا جائے گا، انجری سے واپس آنے والے کھلاڑی کو ردھم پکڑنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔پی ایس ایل تھری کے ابتدائی میچز میں شاندار کارکردگی کی بدولت توجہ حاصل کرنے والے نوجوان اسپنر ابتسام شیخ کو آرام دینے کے حوالے سے کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ’’ہم اسے لے کر آئے ہیں اور گروم کررہے ہیں، وہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہے، فرنچائز کرکٹ میں مجبوری ہوتی ہے کہ آپ صرف ایک ایمرجنگ کھلاڑی کھلاسکتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر نوجوان کھلاڑی باہر ہوجاتے ہیں‘‘۔محمد اکرم نے یقین دہانی کرائی کہ ابتسام شیخ اچھے ہاتھوں میں ہے، ثقلین مشتاق کے ساتھ مسلسل سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کا مستقبل کافی روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمیم اقبال اور شبیر رحمان قومی ٹیم میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش واپس چلے گئے ہیں اور یہ سلسلہ پوری لیگ کے دوران چلتا رہتا ہے۔ -

سرفراز احمد سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں کم بیک کیلئے پرعزم

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اب تک اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہے لیکن اچھا کھیل پیش کر لیگ میں کم بیک کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جب کہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 پوزیشن پر ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 5 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے جبکہ لاہور قلندرز کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان سپر لیگ بہت اچھے انداز میں آگے جا رہی ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ ابھی شروع ہوا ہے جس میں جتنے بھی میچز ہوں گے وہ سب زبردست ہوں گے۔
ٹیم کی ٹاپ 4 پوزیشن سے آؤٹ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے اور امید ہے کہ اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بیٹنگ میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ یہ غلطیاں اب نہیں ہوں گی اور اچھا کھیل پیش کریں گے۔
سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس میں آل راؤنڈرز بھی شامل ہیں اور ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے پاس ان کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔
پاکستان سپر لیگ سے نئے ٹیلنٹ ملنے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ لیگ میں 3 سے 4 نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فی الحال ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، امید ہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر 2 سے 3 اچھے کھلاڑی پاکستان کو ملیں گے۔