اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں کرکٹر شرجیل خان پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ شرجیل خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تاہم میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس چلے گئے۔ فاضل جج نے کرکٹر شرجیل خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی توڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس کرکٹ ٹر بیونل لاہور کا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ آفس بھی لاہور میں ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کی سماعت نہ کرے۔
Tag: شرجیل خان
-

سپاٹ فکسنگ کیس ،شرجیل خان عدالت پیش ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دلائل دینے کی ہدایت
-

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے باکسنگ شروع کر دی
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پھر سے باکسنگ گلووز پہن لئے۔کرکٹ کے دروازے بند ہوئے ایک سال گزر گیا،شرجیل خان خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ رنگ میں نظر آنے لگے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ شروع کر دی ۔پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ان پر کرکٹ کے دروازے پانچ سال کیلئے بند ہیں وہ کسی قسم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے سکتے اسی لیے انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ شروع کر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر نے رِنگ میں باکسنگ کے ایسے جوہر دکھائے کہ کوچ بھی حیران رہ گیا۔ شرجیل خان کا کہنا ہے کہ باکسنگ دوسرا پسندیدہ کھیل ہے گو کہ ان دنوں میں کرکٹ کے میدان سے دور ہوں اس لیے باکسنگ سے اپنادل بہلاتا ہوں ۔ -

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری کردیا ۔ان پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق نمبر 2.1,1,2.1.2,2.1.3,2.1.4اور 2.4.4کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ناصر جمیشد کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 14دن دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید پی سی بی کے 2.4.6کوڈ کی خلاف ورزی پر پہلے ہی گیارہ دسمبر 2017سے ایک سال کی پابندی کی سز بھگت رہے ہیں ۔پی سی بی سپاٹ فسکنگ پر شرجیل خان اور خالد لطیف پر پہلے ہی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرچکا ہے ۔ -

سعید اجمل نے توجہ کوچنگ پر مرکوز کرلی
کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ )سابق پاکستانی باولر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی سے قومی ٹیم کی پرکارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیسپن بائولنگ کوچ وسابق قومی باولر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں نے باولنگ میں جو بھی پرفارمنس دی وہ سب پوری پاکستان قوم کے سامنے ہیں، اب میں کوچنگ میں نام بنانا چاہتا ہوں۔سابق قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگنے والی پابندی کا قومی ٹیم کی پرفارمنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، پی ایس ایل سے قبل ہونے والی اس طرح کی تقریبات سے لوگوں میں جوش و خروش بڑھتا ہے اس طرح کی تقریبات ہونی چاہیں۔واضح رہے کہ سعیداجمل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپن بائولنگ کوچ کی خدمات سرانجام دیں گے۔
-

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس،خالد لطیف پر 5سالہ پابندی برقرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے ایڈجوڈیکیٹر نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سالہ پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ان پر عائد 10 لاکھ روپے جرمانہ معاف کر دیا گیا ہے۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ ٹو میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد عرفان اور ناصر جمشید کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی نے کیس کی سماعت کیلئے 3رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل تشکیل دیا جس نے شرجیل خان کو ڈھائی سال کی معطلی سمیت 5 سال پابندی کی سزا سنائی، اوپنر کی جانب سے سزا میں کمی کیخلاف دو درخواستیں ایڈجوڈیکیٹر جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر نے مسترد کر دی تھیں۔خالد لطیف پر ٹربیونل نے 5 سالہ پابندی کے ساتھ 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا،اوپنر نے معطلی جبکہ پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپیل دائر کی تھی، جس پر ایڈجوڈیکیٹر نے 8 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور گزشتہ روز فیصلہ سنا دیا گیا جس میں خالد لطیف پر پابندی کی سزا برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ان پر عائد 10 لاکھ روپے جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال پابندی کی سزا سنائی جا چکی ہے، بکی کے رابطے کی اطلاع نہ کرنے پر محمد عرفان 6 ماہ کیلئے معطل ہوئے تھے جبکہ شاہ زیب حسن کا کیس ابھی چل رہا ہے۔
-

شرجیل خان کو سزا،پی سی بی حکام عدالت طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شرجیل خان کی سزا کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو 21فروری کوطلب کر لیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔شرجیل خان کے وکیل کے دلائل سنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی حکام کو 21فروری کو طلب کر لیاہے۔ وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شہادتوں کو درست انداز میں پڑھا نہیں گیا، شہادتوں کو درست انداز میں نہ پڑھنے کی وجہ سے سزا نہیں سنائی جاسکتی ہے۔