
پاکستان بیس بال ٹیموں کی شاندار کارکردگی، پے در پے کامیابیاں اور
لاہور میں پاکستان کے پہلے بیس بال اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان سنہرے دور کے تسلسل کا باعث ہوگا
تحریر: پرویز احمد شیخ
پاکستان بیس بال ٹیموں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان میں ایک بھی بیس بال اسٹیڈیم اور مستقل گرائونڈ نہ ہونے کے باوجود جب ان پے در پے کامیابیوں اور
پاکستان کی معقول ایشیائی اور عالمی رینکنگ کی بدولت پاکستان میں بیس بال اسٹیڈیم کی تعمیر کا مطالبہ وقت کی ضرورت ہونے کے باعث زور پکڑ گیا تو اس ضمن میں وفاق سے پہلے صوبہ پنجاب نے پہل کردی ہے
اور لاہور میں بیس بال اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کردیا گیا ہے جسکے لیئے 40 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال،اسکے میڈیا سیل،
کھلاڑیوں، کوچز اور بیس بال حلقوں کے اس دیرینہ مطالبے کو حقیقت میں بدلنے اور مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کرنے پر فیڈریشن کےسیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ نے نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ پاکستان نے جس طرح لگاتار 3 ایونٹس میں میڈلز حاصل کرکے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے اسی طرح 2028 میں لاہور میں پہلے بیس بال اسٹیڈیم کی فراہمی کے بعد ہم ایشیا میں پہلے 4 نمبرز پر آنے کی کوششیں تیز کردیں گے۔
پاکستان نے پہلے متحدہ عرب امارات میں ہوئی عرب بیس بال کلاسک میں ناقابل شکست رہتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔پھر اپریل میں تھائی لینڈ میں ایشین وومین بیس بال کوالیفائیر میں نہ صرف برونز میڈل حاصل کیا
بلکہ ایشین چیمپیئن شپ کے لیئے بھی کوالیفائی کیا۔اسی طرح گزشتہ ماہ ایران میں ہوئے سولہویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے ایشین چیمپیئن شپ کے لیئے کوالیفائی کیا۔
اس ایونٹ کی خاص بات پاکستان کی اس وقت انڈیا کے خلاف شاندار کامیابی تھی جب انڈیا سے جنگ جاری تھی اور وہاں پاک آرمی نے کامیابی حاصل کی تو ایران میں بیس بال کے محاز پر پاکستان ٹیم نے انڈیا کو دھول چٹائی۔
تینوں ایونٹس سے واپسی پر لاہور اور کراچی میں ٹیموں اور آفیشلز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی میں سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم،
پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سید قیصر محمود، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، خالد رحمانی، امتیاز شیخ،نیا ناظم آباد جیمخانہ کے سید محمد طلحہ اور مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے استقبالیہ تقریبات منعقد کرکے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی پذیرائی کی۔
پاکستان میں کھیلوں کی فیڈریشنز کے باہمی روابط اور میڈلز کے حصول کی کوششوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیِے مختلف فیڈریشنز نے پاکستان بیس بال فیڈریشن اور ٹیم کو مبارکباد دی ہیں۔
اس ضمن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سردار طارق بگتی کی جانب سے فورٹ منرو کے چیف ٹین ہوٹل میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سید فخر علی شاہ کی قیادت میں شریک اسکواڈ میں نائب صدر محمد جمیل کامران، میڈیا ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ، میڈیا کووآرڈینیڑر طاہر لطیف، انٹرنیشنل امپائرز و سابق کھلاڑی زبیر وٹو، عامر امداد بھٹی،
ڈائریکٹر اسپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ملتان ظفر شیروانی، کپتان آفریدی، واصف حسین شیروانی شامل ہیں۔ سید فخر علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے
اور ہم سردار طارق بگتی کے شکرگزار ہیں کہ جو بیس بال کے قومی ہیروز کی شاندار پذیرائی کررہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ اس قسم کی تقریبات سے پاکستان میں نہ صرف بیس بال کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ہمارے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں اور کوچز کو اپنے وطن میں بھی بطور قومی ہیروز اہمیت اجاگر ہوگی۔



